بول تیرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاد تو یقینا ہے لیکن یہ تو بے زبان مخلوق ہے ۔ اللہ کے فضل سے تم تو صحتیاب ہو گئیں نا ۔
صحتیاب تو ہو گئی مگر ڈر ابھی تک ہے جب بھی ذرا سی بھنبھناہٹ سنائی دے۔
اگر بے زبان ہے تو بھنبھناتی کیسے ہے بھلا :unsure:
 
علی وقار

محفلین
یعنی کہ بے پر ہی رہنے دیا جائے۔
تخیلاتی پروں سے جتنی چاہے، پرواز کرے۔ :D
جس قدر رُودادیں آپ کی میں پڑھ چکا ہوں اور جن آ بیل مجھے مار ٹائپ حوادث سے ٰآپ گزر چکی ہیں، مجھے یقین ہو چلا ہے کہ گزند پہنچانے کے لیے شہد کی مکھی کو پروں کی ہرگز کوئی ضرورت نہ ہے، اس لیے آپ ہمہ وقت ہائی ریڈ الرٹ رہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صحتیاب تو ہو گئی مگر ڈر ابھی تک ہے جب بھی ذرا سی بھنبھناہٹ سنائی دے۔
اگر بے زبان ہے تو بھنبھناتی کیسے ہے بھلا :unsure:
پر تو تم نے نوچ لیے اب اس کی بھنبھناہٹ کےلیے ہی پر لوٹا دو۔بھنبھنانا پروں سے ہے نہ کہ زبان سے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جس قدر رُودادیں آپ کی میں پڑھ چکا ہوں اور جن آ بیل مجھے مار ٹائپ حوادث سے ٰآپ گزر چکی ہیں، مجھے یقین ہو چلا ہے کہ گزند پہنچانے کے لیے شہد کی مکھی کو پروں کی ہرگز کوئی ضرورت نہ ہے، اس لیے آپ ہمہ وقت ہائی ریڈ الرٹ رہیں۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
ہم خطروں کے کھلاڑی ہیں وقار بھیا۔۔۔ اور بس بیل کو تھکانا مقصود ہے تا کہ یہ محاورہ یا ضرب المثل بدل کر آ گائے مجھے مار ہو جائے۔
معلوم نہیں کہ کیوں حوادث ہماری تاک میں رہتے ہیں۔ سزا کے طور پر ایک بار ہماری امی جان نے ہمیں نل کے نیچے کھڑا کر کے ٹھنڈا پانی کھول دیا تھا۔
اب جب وہ نہیں ہیں تو بس یہی یادیں ہیں جن سے ان کی محبتیں جڑی ہیں۔
تالاب میں گرنے سے کپڑوں پہ کیچڑ لگ گیا تھا۔ شکر کہ واشنگ مشین میں نہ ڈال دیا تھا۔
 
اب اس کے اتنے چھوٹے سے منہ سے دانت کیسے تلاش کرتے شکیل بھیا۔ اس لئے پروں ہی کو انتقام کا نشانہ بنایا۔
گل بی بی !
آپ کی یہ بات بہت اچھی ہے کہ مراسلوں کا جواب دیر سے سہی انگریزوں کی طرح دیتی ضرور ہیں ۔میرے ایک دوست نے برطانیہ کی کسی کمپنی کو جاب کے لیے درخواست بھیجی تھی ۔ ایک سال تک بیچارہ انتظار کرتا رہا اور یہ کہہ کہہ کے دل کو بہلاتا اور ہمیں سمجھاتااور اپنی اکڑفوں نبھاتا رہا کہ وہ بہت غور سے ،چشمہ لگا لگاکر بلکہ چشمے بدل بدل کر ، ہر پہلو ہر طریق ہر انداز ہر طرف اور ہر طرح سے ہماری درخواست کا مطالعہ اور جواب تیار کررہے ہوں گے لہذا تم لو گ ہماری بدستور ویسے ہی آؤبھگت کرتے رہو جیساکہ اب تک تم جیسے کم پڑھے لکھے اور جاہلوں سے بہت کچھ ملتے جلتے لوگوں کا دستور رہا ہےاور ہم بھی اُن کے پیار میں اس حکم کی تعمیل کرتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک دن اُنھیں برطانیہ کی طرف سے افسوس نامہ موصول ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس کے جواب میں ہمارے وہ دوست اب شاعرہوگئے ہیں۔
 
یہ تو ایک بھید کھول دیا آپ نے شاعر ہونے کے لیے۔
اب دیر سویر تو ہو جاتی ہے نا باقی مصروفیات کی وجہ سے۔
آپ کے شاعر ہونے کے پیچھے کی داستان سننے کو مل جائے تو باری باری عاطف بھیا سے، روفی بھیا سے بھی ان کے شاعر ہونے کے پیچھے کی داستانیں سننے کو مل جائیں گی۔
 
آخری تدوین:
جی نہیں !ہم تو اپنے اُن دوست سے ایک سال پہلے ہی شاعر ہوگئے تھے جب سعودیہ میں امریکہ کی کمپنی آرامکو سے آرام کرو کا مشورہ موصول ہوا تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی نہیں !ہم تو اپنے اُن دوست سے ایک سال پہلے ہی شاعر ہوگئے تھے جب سعودیہ میں امریکہ کی کمپنی آرامکو سے آرام کرو کا مشورہ موصول ہوا تھا۔
یعنی کہ زیادہ تر شعراء کے پیچھے کم و بیش ایک وجہ یہی ہے۔
سید عاطف علی بھیا سے بھی پوچھتے ہیں ان کے شاعر ہونے کی وجہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ

شکر یہ ہے کہ آپ نے صر ف بے پر کی بنانے پر اکتفا کیا، اور بے پر کی اُڑانےکی کوشش نہیں کی۔ :) :) :)

یہ واٹر کلر ہیں یا کچھ اور؟
جیتے رہئیے احمد بھیا۔

واٹر کلر بھی ہیں اور چاولوں کا آٹا بھی۔ جس کی ڈیٹ ایکسپائر ہو چکی تھی۔ اس میں تھوڑی سی گلو اور ذرا سا وائیٹ سیمنٹ بھی ہے۔
بے پر کی ہم اڑائیں بھی کیسے کہ اس محفل میں سبھی ہمیں باتوں میں اڑانے کی کوشش میں سرگرداں ہیں مگر ہم نے تھوڑی سی گلو اپنے تلوؤں میں بھی لگا لی ہے تا کہ زمین سے چپکے رہیں۔
 
Top