ضبط نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ضبط نے کہا:
شکریہ ۔ یہ لو رس گلے کھاؤ ۔ مگر کھانے سے پہلے سوچ لینا پاکستان میں آجکل ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے ۔
سارے مت کھانا ، ث + ص +ع+ر ، کو بھی دینا ،
جی سب کو کھلا دئیے۔ ہیضے کا نام نہ لیں مجھے لگتا ہے کل مجھے بھی ڈرپ لگوانی پڑے گی آج کافی بےسکونی سی ہے۔
کیوں ؟ اب تم نے کیا کھا لیا ۔؟ ویسے ڈرپ ویسے بھی لگوا لو اچھی رہتی ہے گرمی میں ۔
میں پاکستان تھی تو امی مجھے بغیر کسی وجہ لے جاتی تھیں شوقیہ ڈرپ لگوانے ۔ ہم سب جتنا چڑتے ِ تھے ڈرپس سے ۔ ہماری امی کو اتنا ہی شوق ہوتا تھا کہ ڈرپ لگوالو طاقت آجائے گی ۔ شکل تو دیکھو مرنے والوں جیسی ہورہی ۔ رنگ پیلا
اور پھر گاڑی نکالی جاتی زبردستی ڈالا جاتا اور ڈاکٹر کے ہاں چلو جی ڈرپ لگ رہی ۔
ڈرپ لگ کر بھی خاک اثر نہ پڑتا تھا اللہ جانے امی کو ڈرپس میں کونسی طاقت ، نظر آیا کرتی تھی ۔