بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ... ہم اہل بیت ع کی محبت گناہوں کو اس طرح دور کر دیتی ہے جس طرح تیز ہوا پتّوں کو ...
(حوالہ. روحُ الحیات صحفہ: ۱۴۲)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت فاطمہ زہرا ؑنے فرمایا تم میں بہترین مرد وہ ہے جس کا اخلاق بہتر ہو اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ مہربانی اور شفقت سے پیش آئے۔
(دلائل المامہ، جلد 8، حدیث 10)
 

سیما علی

لائبریرین
جس نے اپنے بھائی کو پوشیدہ طور پر نصیحت کی تو اس نے خیر خواہی کی اور اسے مزین کر دیا اور جس نے اعلانیہ اسے ٹوکا تو اس نے گویا اسے رسوا اور بدنما کر دیا ! امام شافعی رحمہ اللہ
(إحياء علوم الدين 2/182)
 

سیما علی

لائبریرین
جو اپنےلباس کو صاف رکھتا ہے، اس کا رنج کم ہو جاتا ہے اور جو عمدہ خوشبو لگائے، اس کی عقل میں اضافہ ہو جاتا ہے! امام شافعی رحمہ اللّٰہ
صفة الصفوة (٤٣٧/١)
 

سیما علی

لائبریرین
دل ... اللّٰه تعالی کی معرفت کا محل ہے اور ..کعبہ عبادت الہی کی سمت ہے اس لیے دل کعبہ سے زیادہ بزرگ ہے کیونکہ کعبہ وہ مقام ہے کہ عبادت میں ہمیشہ بندے کی نظر جمی رہتی ہے اور دل وہ مقام ہے جہاں ہر وقت اللّٰه کی نظر رہتی ہے

[ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ] ( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
[ صوفیانہ کلام میاں محمد بخش ]
سوہنی صورت تے عاشِق ہونا اے کیڑی وڈیائی
عاشِق بن تو اُس سوہنے دا جس اے شکل بنائی

ماواں نال بہاراں سجناں بن ماواں کس کاری
ماواں بعد محمد بخشا کون غم کھاری

[ میاں محمد بخش رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت جیند بغدادی رحمتہ اللّٰه علیہ سے کسی نے پوچھا ! کیا مرد عورت کو پڑھا سکتا ہے آپ نے فرمایا ! اگر پڑھانے والا بایزید بسطامی اور پڑھنے والی رابعہ بصری ہو جس جگہ پڑھایا جارہا ہے وہ خانہ کعبہ ہو جو کلام پڑھایا جارہا ہو وہ قرآن ہو پھر بھی جائز نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
دوسروں کا بوجھ اٹھانے والا اور خوش اخلاق ہی اللّٰه تعالی کے قریب ہوتا ہے

[ حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
علماء کے نزدیک آخرت میں جنت بہت خوشی کی جگہ ہے جب کہ اولیاء کو اللّٰه کے دیدار کے علاوہ کسی بھی خوشی کی طلب نہیں ہوتی
[ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
سلطان العارفین سچا اور صادق عِشق تو حضرت امام حسینؓ کا ہے جنہوں نے اپنا سر تو دے دیا مگر رازِ عِشق کی ہر حال میں حفاظت کی اسم اللّٰه ذات سے وہ علم کھلتا ہے جس کے پڑھ لینے کے بعد کسی اور علم کی حاجت نہیں رہتی

[ حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
بے وقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے لیکن تنہائی سے بہتر ہے کہ اچھے لوگوں کی تلاش رکھو یقناً تم ان تک پہنچ جاو گے
حضرت مولانا جلال الدین رومی ] ( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
اللّٰه تعالی کا قرب حاصل کرنا ایسا سفر ہے جو راتوں کو جاگے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا [ حضرت امام عسکری علیہ السلام ] جسکی زبان سچی ہوگی اسکا عمل پاک ہوگ جس کی نیت اچھی ہوگی اسکے رزق میں اضافہ ہوگا [ حضرت امام باقر علیہ السلام ]
 

سیما علی

لائبریرین
کسی کی پہچان علم سے نہیں ہوتی بلکہ ادب سے ہوتی ہے کیونکہ علم تو ابلیس کے پاس بھی تھا لیکن وہ ادب سے محروم تھا جو انسان عبادت جنت کے لُطف کے لیے کرے وہ صاحبِ غرض ہے۔۔۔۔۔
[ حضرت امام غزالی رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
[ فرمانِ سلطان باھو ]
اور نہ ہی اسکی کوئی عبادات کا فائدا ہے کہ اسکے بعد تو دن میں لوگوں کی برائیاں کرتا رہے
 

سیما علی

لائبریرین
اس شخص سے محبت نہ کرو جو اللّٰه سے محبت نہیں کرتا کیونکہ جو اللّٰه کو چھوڑ سکتا ہے وہ تمھیں بھی چھوڑ سکتا ہے [ حضرت امام شافعی رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
سلطان العارفین &

مجھے تعجب ہوتا ہے ان بے عمل علماء پر جو علمِ محمدیﷺ کا غلط مفہوم لے کر نفس و دنیا اور شیطان سے اخلاس رکھتے ہیں اسمِ اللّٰه ذات بہت بھاری امانت ہے جس نے اس امانت کو اٹھا لیا اس نے بہت جلد اللّٰه کو پا لیا
حضرت سلطان باھو رحمتہ اللّٰه علیہ مم
 

سیما علی

لائبریرین
جس شخص نے زندگی میں سرکارِ دو عالمﷺ سے عِشق نہیں کیا اُس شخص نے خود کو زندہ ہی جہنم میں ڈال دیا

[ حضرت مولانا جلال الدین رومی ] ( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
جس درخت کی لکڑی نرم ہوگی اس کی شاخیں زیادہ ہونگی بس نرم طبیعت اور نرم گفتار بن جاوٴ تاکہ تمھارے چاہنے والے زیادہ ہوں
[ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام)
 

سیما علی

لائبریرین
ظلم کے خلاف حق کی راہ پر ، بے چین ،ہوکر نکل پڑو ، اور اپنا سب کچھ ، اللّٰه کی راہ پر قربان کردو نواسہ رسولﷺ
[ حضرت سیِدنا امام حسین علیہ السلام)
 

سیما علی

لائبریرین
رسولﷺ پاک کافرمان مومن ومنافق کے درمیان حب علیؓ ہی ہےپہچان اعلم الناس باب العلم صاحب ہدایت شیرارادت سنہری افکار لاثانی اقوال موجدصرف ونحو تقوی وحلم میں محو مجسم عشق حضورﷺ بےمثل پروانہ رسولﷺ
بقول اقبال
"کبھی سرمایہ محراب ومنبر
کبھی مولاعلی خیبر شکن عشق"
 
Top