بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 9 واقعات- ایک دن کی رپوٹ -

حضور ﷺ نے فرمایا: (کلکم راع و کلکم مسوول عن رعیتہ۔۔۔ )(بخاری) ”تم میں سے ہر ایک راعی (ذمہ دار) ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں باز پرس کی جائے گی “۔ ((والذی نفسی بےدہ لتامرنَّ بالمعروف، ولتنہونَّ عن المنکر، او لیوشکنَّ اﷲ ان یبعث علیکم عقاباً من عندہ، ثمّ لتدعنّہ فلا یستجب لکم)) (احمد) قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، تم ضرور بالضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا فریضہ انجام دیتے رہنا، (اگر تم اس فریضے میں کوتاہی کے مرتکب قرار پائے) تو اﷲ کا عذاب تمہیں اپنی لپیٹ میں لے لیگا۔ پھر تم دعائیں ہی مانگتے رہو گے اور وہ قبول نہیں کر ے گا“
 

arifkarim

معطل
ذمہ دار کون ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟حکمران ، والدین ، مذہبی راہنما ، قانون کے رکھوالے، معاشرہ
سب ذمہ دار جو فحاشی کی روانی کو نہیں روک سکے ، ایک بڑا سبب فحش مواد جو جذبات کو بھڑکا دیتا ہے اور کدھر ہیں چشمے اس مواد کے مغرب ، کن کی تہذیب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کوئی ہے جو اس کو روکے یا اللہ کے عذاب کا انتظار کریں یا چپ بیٹھ جاو قوم سو رہی ہے اس وقت تک کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

ذمہ دار ظاہر سی بات ہے کہ مغربی تہذیب ہے۔ جیسے پچھلے 1400 سالوں کی اسلامی تہذیب میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا تھا۔

کیا اس آیت میں وہ اخبار شامل نہیں ہونگے جو ایسے جرم کی خبر شائع کرتے ہیں؟؟ :) :)
اگر خبر شایع نہیں کریں گے تو اخبار بکیں گے ہی نہیں! :)

ویسے ہم ہر بات کا الزام مغرب پر کیوں رکه دیتے ہیں بهلا؟
کیونکہ ہم میں اپنا محاسبہ کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ دوسروں پر انگلی اٹھانا زیادہ آسان ہوتا ہے خاصر کر کے جب چار انگلیاں اپنے پر اٹھ رہی ہوں!
 

قیصرانی

لائبریرین
ذمہ دار ظاہر سی بات ہے کہ مغربی تہذیب ہے۔ جیسے پچھلے 1400 سالوں کی اسلامی تہذیب میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا تھا۔


اگر خبر شایع نہیں کریں گے تو اخبار بکیں گے ہی نہیں! :)


کیونکہ ہم میں اپنا محاسبہ کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ دوسروں پر انگلی اٹھانا زیادہ آسان ہوتا ہے خاصر کر کے جب چار انگلیاں اپنے پر اٹھ رہی ہوں!
تین
 
ہر بندہ اپنے اپنے کام میں لگا ہے
داعیان دین اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ آپ پر اذان دینے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے مسجد بھرنے کی نہیں !!!وہ موءذن جو اذان کہنا اس لیئے ترک کر دے کہ مسجد میں نمازی نہیں آتے اس کو کون سمجھدار کہے گا ؟؟؟داعی ناامید و مایوس کبھی نہیں ہوتا
 

جاسمن

لائبریرین
ناصر علی بھائی۔ آپ کی باتیں برحق ہیں۔ ہم سب نہ صرف اپنی اپنی رعیت کے ذمہ دار ہیں بلکہ نیکی کی طرف بُلانا اور برائی سے روکنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
لیکن اس طرح کی خبریں شائع ہوتی ہیں تو جن کے ذہن میں پہلے ان گناہوں پر چلنےکا خیال نہیں بھی آیاہوتا ،اُن کے ذہن میں بھی امکانات آنے لگتے ہیں۔
آپکی باتیں میرے دل کی بھی آواز ہیں۔
ہمارے شہر کے ایک علاقے میں چار سال کی بچی لاپتہ ہو گئی۔ ا مُجھے جب سے پتہ چلا، دعا کرتی رہی لیکن ۔۔۔اگلے دن اُس کی ۔۔۔۔لاش ایک کالج کے پیچھے جھاڑیوں سے ملی۔ میری کام والی مجھے تفصیل سے بتانے لگی تو میں اُسے روکتی رہی مجھے مت بتاؤ،مجھے مت بتاؤ،،لیکن وہ میرے منع کرنے کو نہ سمجھ سکی اور بتاتی رہی۔ ناصر بھائی! میں چیخیں مار مار کے روئی۔ اور اپنی اُسی عُمر کی بیٹی کو دیکھ دیکھ کر کتنا عرصہ روتی رہی۔انھیں تو پوٹی پشی کا پتہ نہیں ہے، گُڑیوں سے کھیلتی ہیں۔۔۔ سخت آواز تو کیا سخت نظر سے دیکھ لو تو رونے لگتی ہیں، ٹافیاں،گولیاں کھاتی ہیں۔ کسی غلیظ لفظ، نظر کو پہچان نہیں پاتیں۔
ناصر بھائی! اُس بچی کی وہ چیخیں جو میں نے نہیں سنیں، میرے کانوں میں گونجتی ہیں، میں نے اخبار پڑھنا چھوڑ دیے، کیونکہ یہ آوازیں ہر روز میرے کانوں میں گونجنے لگیں، لیکن کیا میرے اخبار نہ پڑھنے سے یہ واقعات ختم ہو گئے؟ میرا دِل چاہتا ہے ایسے لوگوں کی زندہ حالت میں بوٹی بوٹی کاٹ کر چیل کوّوں کو کھِلا دوں۔ایسی عبرتناک سزا ملے اِن کو کہ لوگ لاکھ مرتبہ سوچیں ۔۔۔۔آپ صحیح کہتے ہیں کوئی لفظ ڈکشنری میں نہیں ہے جس سے اِن کو نام دیا جا سکے۔بے غیرت،بے ضمیر لوگ دندناتے پھرتے ہیں، دِل میں کتنی جھُنجھلاہٹ ،کتنی بے چینی ، کتنا خلا پیدا ہوتا ہے،
میں اکثر دوستوں سے کہتی ہوں کہ میں اپنے بچوں اور اُن کے بچوں اور اُن کے بچوں کے لئے پریشان رہتی ہوں کہ میں اِن سب کے لیے کیسا پاکستان چھوڑ کر جاؤں گی؟؟؟؟
طالبات سے کہتی ہوں کہ ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔ اپنےاپنے حصے کی شمع جلانی چاہیے۔ حق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے،چاہے کوئی سُنے یا نہ سُنے۔۔۔لیکن۔۔۔شاید میں نے اپنے حصے کا کام دیانتداری سے پُورا نہیں کیا،اِس لئے ایسے واقعات ہو رہے ہیں،شاید میں نے کہیں نہ کہیں ڈنڈی ماری ہےکہ اِن واقعات میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔شاید۔۔۔ََََََ؟؟؟؟؟؟
 
ناصر علی بھائی۔ آپ کی باتیں برحق ہیں۔ ہم سب نہ صرف اپنی اپنی رعیت کے ذمہ دار ہیں بلکہ نیکی کی طرف ۔۔۔ ََََََ؟؟؟؟؟؟
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہی ہیں جو رحیم رحمن اور قیامت کے دن کا مالک ہے
قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، تم ضرور بالضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا فریضہ انجام دیتے رہنا، (اگر تم اس فریضے میں کوتاہی کے مرتکب قرار پائے) تو اﷲ کا عذاب تمہیں اپنی لپیٹ میں لے لیگا۔ پھر تم دعائیں ہی مانگتے رہو گے اور وہ قبول نہیں کر ے گا“
 

arifkarim

معطل

جاسمن

لائبریرین
عارف کریم بھائی!
مطلب تھا کہ ایسے الفاظ ادا کر کے بھی لگتا ہے کہ کوئی اِس سے بھی بڑا لفظ ملتا جو ہمارے اِحساسات کی ترجمانی کر سکتا۔:-(:crying3:
 
Top