بچوں کی باتیں

زوجہ اظہر

محفلین
بیٹی کو الفاظ سیکھنے کی عمر میں کسی شے کے لئےجو بھی موزوں ترین لفظ ملتا کہہ دیتیں

باہر لیکر جانا ہوا تووہاں راستے میں پرانا رکشہ اچانک اسٹارٹ ہوا
" ماما یہ رکشے کی "چیخیں" کانوں کو بری لگتی ہیں"

کسی کے گھر ملنے گئے تو انھوں شربت پیش کیا اور ساتھ گلاس میں آئس کیوبز ڈالنے لگیں
"میرے گلاس میں بھی یہ پتھر (اسٹون) ڈال دیں"
 

سید عمران

محفلین
کسی کے گھر ملنے گئے تو انھوں شربت پیش کیا اور ساتھ گلاس میں آئس کیوبز ڈالنے لگیں
"میرے گلاس میں بھی یہ پتھر (اسٹون) ڈال دیں"
بڑوں کی باتیں ان ہی سے۔۔۔
سردیوں کے دن تھے جب ہم ایک دوست کے مہمان ہوئے جو کہ ہم اکثر ہوا کرتے ہیں۔۔۔
موسم کی مناسبت سے بجائےگرم چائے یا کافی کے انہوں نے شربت پیش کیا۔۔۔
ہمارے گلاس ہاتھ میں شربت کا گلاس دیکھ کر ہوش ٹھکانےآئے۔۔۔
ہوش ٹھکانےآئے تو بہت سٹپٹائے۔۔۔
ہم نے انہیں تسلی دی، کوئی بات نہیں اس میں برف کی جگہ گرم کوئلے ڈال دیں!!!
 

عرفان سعید

محفلین
حسن نے آج اس رمضان کا پہلا روزہ رکھا۔
پچھلے رمضان میں حسن کی روزہ کشائی تھی اور پندرہ روزے رکھے تھے۔ کرونا کی وجہ سے آن لائن کلاسز تھیں تو کچھ آسان تھا۔
آج سکول بھی جانا تھا لیکن حسن روزہ رکھنے پر مصر رہا۔ الحمد للہ خیریت سے گزر گیا۔
 
حسن نے آج اس رمضان کا پہلا روزہ رکھا۔
پچھلے رمضان میں حسن کی روزہ کشائی تھی اور پندرہ روزے رکھے تھے۔ کرونا کی وجہ سے آن لائن کلاسز تھیں تو کچھ آسان تھا۔
آج سکول بھی جانا تھا لیکن حسن روزہ رکھنے پر مصر رہا۔ الحمد للہ خیریت سے گزر گیا۔
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔ اللہ قبول فرمائے
 

جاسمن

لائبریرین
محمد بابا سے۔ "آپ نے بال کٹوا کٹوا کے ان کی ہمت ہی ختم کر دی ہے۔ بیچارے اب بڑھتے ہی نہیں۔ کٹوانے کا سوچ کے ہی وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔"
 

زوجہ اظہر

محفلین
بیٹی کا مونٹیسری میں داخلہ کرایا
شروع شروع کے دن تھے
کلاس میں بچے جب کام کرلیتے ہوں گے تو شور مچاتے ہوں گے کہ مس کرلیا مس کرلیا
مس نے سمجھایا کہ یہ نہیں کہتے بچوں، ہاتھ اٹھاتے ہیں

گھر میں محترمہ ٹوائلٹ گئیں
تھوڑی دیر بعد میں نے پوچھا " کر لیا "
آواز آئی "ماما کرلیا نہیں بولتے ہاتھ اٹھاتے ہیں"
 

جاسمن

لائبریرین
ایمی: بھیا! آپ 'صنف آہن' ڈرامہ ضرور دیکھو۔ جیسے عہد وفا دیکھا تھا۔
محمد: نہ بھئی۔ عہد وفا دیکھ کے میں تین سال سو نہیں سکا۔ میرا دماغ خراب ہو گیا۔ میری ونڈوز کرپٹ ہو گئیں۔ جبکہ میں نے پورا بھی نہیں دیکھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
wquMpOR.jpg

ہماری سبین کے بیٹے صارم عباس اپنی ماما کے پیروں پر لوشن لگا رہے ہیں اور دیکھیے کیا کہہ رہے ہیں 😊😊😊😊
 

جاسمن

لائبریرین
ایمی اپنا پرچہ دینے جا رہی تھی تو چیزوں کی پڑتال جاری تھی۔
اماں: اپنی رول نمبر سلپ چیک کر لوٰ۔ ہاں سچ سٹوڈینٹ کارڈ بھی چیک کرو۔۔۔۔
محمد: اور اپنا دماغ بھی:D
 

سیما علی

لائبریرین
ایمی اپنا پرچہ دینے جا رہی تھی تو چیزوں کی پڑتال جاری تھی۔
اماں: اپنی رول نمبر سلپ چیک کر لوٰ۔ ہاں سچ سٹوڈینٹ کارڈ بھی چیک کرو۔۔۔۔
محمد: اور اپنا دماغ بھی:D
جیتے رہیں !مالک اپنی امان میں رکھے آمین
اُنکی یہی باتیں زندگی کی رعنائیآں بڑھاتیں ہیں !!پروردگار سے دعا ہے کہ ہمیشہ ہنستے بستے رہیں !آمین
 

زوجہ اظہر

محفلین
کہیں سے واپسی پر راستے میں قائد اعظم کا مزار پڑ رہا تھا
میاں جی سے کہا ، چلیں رکتے ہیں ، بچوں کو تفریح کرادیتے ہیں
مرکزی گیٹ پر ٹکٹ لیا اندر آگے بڑھے، پیچھے دیکھا تو صاحبزادے وہیں کے وہیں کھڑے ۔۔۔۔
" بیٹا اندر چلیں "
نہیں بھئ ، وہ تو اندر جانے کو تیار نہیں
"کیا ہوا"
"ماما قائد اعظم کچھ کریں گے تو نہیں"
"ارے نہیں" ساتھ ہنسی بھی آئی
پھر تو رونا شروع
"ماما قائداعظم کچھ کریں گے تو نہیں"

پھر سمجھایا قائداعظم اللہ میاں کے یہاں رہتے ہیں اور یہ بس پارک ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کہیں سے واپسی پر راستے میں قائد اعظم کا مزار پڑ رہا تھا
ہم بھی پاسپورٹ آفس سے واپسی پر مزار قائد کے پاس سے گزرے تو چھوٹی بیٹی جو اسکول میں داخل نہیں ہوئی تھی مزار قائد کو دیکھنے لگی ۔ہم نے بتایایہ قائد اعظم کا مزار ہے ۔ پھر اس سے پوچھا قائد اعظم اس میں کیا کر رہے ہیں تو کہنے لگی نماز پڑھ رہے ہیں ۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
جب سے محمد نے موٹر سائیکل چلانا شروع کیا۔۔۔ پچھلے سال سے۔۔۔ بس ایک دو بار مجھے نزدیک ہی لے کے گیا لیکن آج بہت دور جانا تھا تو مجھے موٹر سائیکل پہ چھوڑنے گیا۔ ماشاءاللہ ۔
بہت اچھا لگا۔
الحمدللہ رب العالمین ۔
 
Top