بچوں کی باتیں

سید عاطف علی

لائبریرین
جب بڑی بیٹی چھوٹی ہی تھی اور چھوٹی والی تھی ہی نہیں اور ہم کراچی میں رہتے تھے ۔ ایک مرتبہ اندرونی سندھ کے آبائی شہر گئے ۔ شاید تانگے یا چنگچی میں بیٹھے تھے کہ ایک اونٹ گاڑی کا ایک اونٹ اپنا بڑا سا منہ لیے کافی قریب آگیا ۔بیٹی نے پہلے شاید اونٹ کبھی دیکھا نہ تھا کہنے لگی ۔ڈائنو سار !!! :laughing:
 
عدنان عمر

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے فنلینڈ میں سکولوں میں انگریزی بھی پڑھائی جاتی ہے اور اکثر لوگوں کو قابل قبول انگریزی آتی ہے
فنلینڈ اور دیگر بہت سے ممالک کی مثال سامنے رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ انگریزی کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جب بڑی بیٹی چھوٹی ہی تھی اور چھوٹی والی تھی ہی نہیں اور ہم کراچی میں رہتے تھے ۔ ایک مرتبہ اندرونی سندھ کے آبائی شہر گئے ۔ شاید تانگے یا چنگچی میں بیٹھے تھے کہ ایک اونٹ گاڑی کا ایک اونٹ اپنا بڑا سا منہ لیے کافی قریب آگیا ۔بیٹی نے پہلے شاید اونٹ کبھی دیکھا نہ تھا کہنے لگی ۔ڈائنو سار !!! :laughing:
یہ ہوتی ہے میڈیا کی طاقت۔ ڈائنوسار معدوم ہو کر بھی معلوم، اور اونٹ موجود ہو کر بھی معدوم۔:)
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
عرفان بھائی میرا پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ کیا فن لینڈ کے اسکولوں میں ذریعہِ تعلیم انگریزی ہے؟ قومی یا مقامی زبانوں میں مضامین نہیں پڑھائے جاتے؟
فن لینڈ میں ذریعۂ تعلیم یہاں کی مقامی زبان فِنش ہی ہے۔ تمام اسکولوں میں یہی رائج ہے۔ ان اسکولوں میں انگریزی بطور ایک مضمون کے شروع سے ہی پڑھائی جاتی ہے۔

مقامی سکولوں کے ساتھ کچھ شہروں میں سرکاری اسکول ایسے ہیں کہ جن میں ذریعۂ تعلیم انگریزی ہے اور فِنش زبان بطور ایک مضمون کے پڑھائی جاتی ہے۔ ان سکولوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ جیسے ہیلسنکی میں صرف دو ایسے اسکول ہیں۔ ان کا قیام دو مقاصد لیے ہوئے ہے۔
1۔ فن لینڈ کے وہ مقامی لوگ جن کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی وجہ کئی ملکوں میں عارضی طور پر قیام کرنا پڑتا ہے ان کے بچے انگریزی میں تعلیم حاصل کر لیں تا کہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
2۔ وہ تمام غیر ملکی جو فن لینڈ میں مقیم ہیں اور مستقبل میں کسی اور ملک کو سدھار جائیں، ان کے بچوں کو سہولت ہو سکے۔
 
تفصیلی جواب اور میری معلومات میں اضافے کے لیے شکریہ عرفان سعید بھائی۔
 
جاسم محمد

محفلین
کرونا وائرس کا پھیلنا افسوس ناک ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے، میرا دس سالہ حسن پل پل کی خبر رکھے ہوئے ہے۔ سکول کی ایک اسائنمنٹ کے لیے اس نے کرونا وائرس پر چار صفحات کا ایک آرٹیکل لکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔
:clap::clap::clap:

qj9QMvi.jpg

4yNm9Mi.jpg

74xVrfn.jpg

5u0R1Ue.jpg
دس سال کے حساب سے بہت اعلیٰ کارکردگی ہے
 
جاسمن

لائبریرین
چین پہ ایک اور الزام
ایمی: چین کی وجہ سے مجھے باورچی خانہ میں اتنا کام کرنا پڑ رہا ہے۔:LOL::D:ROFLMAO:
 
جاسمن

لائبریرین
محمد:
میں سکول کو بہت مس کر رہا ہوں۔ کب سکول کھلیں اور میں سکول جاؤں تاکہ اماں کے طعنوں سے نجات ملے۔:D
 
آج کل سکولوں کا کام واٹس ایپ پر آ رہا اور گھر میں واٹس ایپ والے دو ہی فون ہیں۔ اکثر میرے اور بچوں کے درمیان 'مجھے دیں، اب مجھے چاہییے' چل رہا ہوتا۔

دو چار بار لگاتار اتفاق سے ایسا ہوا کہ چھوٹی بیٹی فون لینے آئی تو اردو محفل کھلی ہوتی یا واٹس ایپ گروپ۔ وہ ایک آدھ بار کہہ کر چلی جاتی اور میں 'پانچ دس منٹ میں دیتا ہوں' کا کہہ کر پھر شروع ہو جاتا۔

کل ماما نے پوچھا کہ فون نہیں لائی۔ بولی میں جب بھی جاتی ہوں پاپا 'اردو مخالف' سے باتیں کر رہے ہوتے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اردو کے اشعار کی تشریح ہو رہی ہے۔ ساتھ میں غصہ بھی کیا جا رہا ہے۔
"لِکھنا" کم کم کلی نے سیکھا ہے
ساتھ ہی اماں کی ہنسی
 
شمشاد

لائبریرین
آج کل سکولوں کا کام واٹس ایپ پر آ رہا اور گھر میں واٹس ایپ والے دو ہی فون ہیں۔ اکثر میرے اور بچوں کے درمیان 'مجھے دیں، اب مجھے چاہییے' چل رہا ہوتا۔

دو چار بار لگاتار اتفاق سے ایسا ہوا کہ چھوٹی بیٹی فون لینے آئی تو اردو محفل کھلی ہوتی یا واٹس ایپ گروپ۔ وہ ایک آدھ بار کہہ کر چلی جاتی اور میں 'پانچ دس منٹ میں دیتا ہوں' کا کہہ کر پھر شروع ہو جاتا۔

کل ماما نے پوچھا کہ فون نہیں لائی۔ بولی میں جب بھی جاتی ہوں پاپا 'اردو مخالف' سے باتیں کر رہے ہوتے۔
ہاہاہا کیا بات ہے "اردو مخالف" میری طرف سے اس معصومیت کی کلی کو بہت پیار۔
 
حذیفہ ننگے پیر بھاگتا ہوا آیا اور میرے بستر پر چڑھ گیا۔
میں نے سرزنش کی کہ ننگے پیر آ کر گندے پیر میرے بستر پر چڑھ گئے ہو۔
فوراً دوبارہ ننگے پیر بھاگتا ہوا گیا، چپل پہن کر آیا، اور پھر بستر پر چڑھ گیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
بھتیجا: اللہ ایک ہیں یا دو یا تین؟
ایمی: اللہ ایک ہے۔ (پھر اس نے سمجھانا شروع کیا۔)
بھتیجا: کیا ہم اللہ اللہ نہیں کہتے؟
بھتیجا: اللہ، اللہ، اللہ۔۔۔ یہ تین ہو گئے ناں!
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے نواسے صارم کا معصومانہ سوال مجلس ختم ہوئی تو ماں کے پاس بڑے رازدارانہ انداز میں “مما رونے والا سین ختم ہوگیا” ۔۔یہ رونے سے بہت پریشان ہوتے ہیں ۔۔۔۔
 
حذیفہ ننگے پیر بھاگتا ہوا آیا اور میرے بستر پر چڑھ گیا۔
میں نے سرزنش کی کہ ننگے پیر آ کر گندے پیر میرے بستر پر چڑھ گئے ہو۔
فوراً دوبارہ ننگے پیر بھاگتا ہوا گیا، چپل پہن کر آیا، اور پھر بستر پر چڑھ گیا۔
بچے نے ثابت کر دیا کہ وہ فوراً کہا مانتا ہے
 
زوجہ اظہر

محفلین
بیٹی کے کئی ہجوں سے ہم آج بھی لطف اندوز ہوتےہیں
* فارم بھرتے دیکھ کر کہنے لگیں " یہ نونی نونی کیا ہے "
دیکھا تو none لکھا تھا

* سی ویو کی طرف جاتے ہوئے فرماتی ہیں
ماما یہ جگہ جگہ سڑک پر "دھا" کیوں لکھا ہے
ارے بھئی یہ ڈی ایچ اے ہے
 
موبائل چوری کی درخواست دینے اور گوگل سے ڈیٹا ایریز کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا کہ حذیفہ جوشیلے انداز سے بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ بابا ایک آئیڈیا آیا ہے. میں نےپوچھا کیا؟
تو کہتا ہے کہ آپ گاڑی نکالیں، اور آپی کو ساتھ لے جائیں، آپی بھوت بن کر اس بندے کو ڈرائے گی تو وہ موبائل پھینک کر بھاگ جائے گا. پوچھا کہ تم کیوں نہیں بنتے بھوت؟
کہتا ہے کہ آپی کے سامنے والے دو دانت ٹوٹے ہوئے ہیں، تو وہ بھوت بن سکتی ہے.
سب کی پریشانی قہقہوں میں غائب ہو گئی. :)
 
Top