کھاتے کی کیا محبت بھری تعریف بتائی شمشاد بھائی ۔۔۔ خیر ہو !! ۔۔۔بچوں کا ادھار کبھی ختم نہیں ہوتا۔
میں آپ کو بتاؤں، ایک دفعہ میری شریک حیات اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ حساب کتاب میں مصروف تھی۔ ان کا آپس میں کچھ ادھار کا لین دین تھا۔ یہ اس سے کچھ نہ کچھ منگواتی رہتی ہے اور یہ اس کے بیوی بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ لا کر دیتی رہتی ہے۔
میں نے دخل اندازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئے دن کا حساب کتاب ختم کرو اور جو بھی بنتا ہے دے دلا کر کھاتہ ختم کرو۔ تو بھائی کہنے لگا "بھا جی جس دن کھاتہ ختم ہو گیا، بہن ہتھوں چلی جانی اے۔"
امی جی!
یہ لوگ خود ہی بُت بناتے ہیں ،پھر اُن کو پوجتے ہیں ۔اِن کو یہ کیوں نہیں پتہ لگتا کہ جس کو اِنہوں نے بنایا ہے تو بھلا وہ اِن کو کیسے بنا سکتا ہے؟ حیرت ہے بھئی! بڑی
حیرت ہے !
یعنی کہ جس بت کو آپ بناؤ تو اُس بت نے آپ کے ہاتھوں بننے سے بھی پہلے آپ کو بنایا تھا۔ واہ کیا بات ہے!
(ایمن)
اب کیا خیال ہے؟داؤد:۔ ۔۔۔۔کی تصویر اچھی نہیں لگتی۔اور ۔۔۔کی تصویر کتنی غمزدہ سی ہے!
آپ کے اوتارکے بارے میں نہیں تھا یہ اِظہارِ خیال۔اب کیا خیال ہے؟
انکل! کبھی کبھی بچوں کے کارٹون دیکھتی ہوں۔یہ بچی انڈین موویز تو نہیں دیکهتی - اسے سمجهانا چاہئے بیٹا اب بتوں کو پوجنے والی بات پرانی ہو چکی - اب تو مارکیٹ میں طرح طرح کا شرک آ چکا ہے - اللہ میاں بچائے -
انکل! کبھی کبھی بچوں کے کارٹون دیکھتی ہوں۔
حضرت یوسف علیہ اسلام پہ بنی ہوئی مووی مجھے بہت پسند ہے۔ میں نے بہت بہت بار دیکھی ہے۔
اور مجھے سورہ اخلاص آتی ہے۔ اس کا ترجمہ بھی بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔
اوہ اچھا۔ دراصل اوپر میرا ذکر ہو رہا تھا تو میں سمجھا شاید میرے بارہ میں یہ بات ہوئی تھی۔آپ کے اوتارکے بارے میں نہیں تھا یہ اِظہارِ خیال۔
اچھی ہے۔(ایمن)
آج گُڑیوں اور دوسرے سٹف کھلونوں کا چیک اپ ہو رہا ہے۔ایمی عیدیاں جمع کر کے کل ڈاکٹر سیٹ ( کھلونا) لے کے آئی ہے۔ اِس سیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اُس کا سائنسدان بننے کا اِرادہ ڈانواں ڈول ہو گیا ہے۔ یا پھر گھر میں لیبارٹری اور باہر ڈاکٹر۔۔۔۔۔۔۔
ایمی:۔ امی جی! کیا ڈاکڑ سائنسدان بھی ہو سکتا ہے؟
امی:۔ بالکل بیٹا۔