ماشا اللہ! یہ تو اور بھی اچھا ہے، میں نے دراصل یہ اس لئے لکھا تھا کیونکہ قیصرانی کو شکاریات (اوراس کے بارے میں کتب) سے خصوصی دلچسپی ہے بلکہ انہوں نے کینتھ اینڈرسن وغیرہ کی کتابوں کے ترجمے بھی کر رکھے ہیں۔ کسی زمانے میں ہم بھی ان انگریز شکاریوں کے کارنامےاردو ڈائجسٹ میں بڑے شوق سے پڑھا کرتے تھے۔اس معاملے میں تو ہم بھی قیصرانی ہیں، ہماری بھی موج ہورہی ہے۔