راشد اشرف
محفلین
ستر اور اسی کی دہائی میں فیروز سیز ،اہور اور شیخ غلام علی اینڈ سنز سے شائع ہونے والے بچوں کے ناول ۔ ۔ رنگا رنگ سرورق، دل لبھاتے، برماتے ۔۔۔ کون ان کا اسیر نہیں رہا ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ تین ننھے سراغ رساں سیریز، ۔ فسانہ آزاد (ذوالفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، طلسم ہوشربا سیریز کے ناول، انوشا سیریز کے ناول، عمران کے کارنامے، مکمل ناول، ٹارزن سلسلے کے ناول، حاتم طائی کے ناول، آرسین لوپن کے ناول، کمال رضوی کے ناول ۔۔۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کا نہیں۔
ایک ہیں ہمارے "تازہ" دوست فاروق احمد، کراچی میں مقیم ہیں۔ شرافت و خاکساری کا پتلا..... بچوں کے ناولوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ اپنے پاس رکھتے ہیں, یوں کہیے کہ حرز جاں بنا کر رکھا ہے۔ ....... اشتیاق احمد کے ناولوں کے ناشر بھی ہیں۔ ایک روز ان کے گھر جانا ہوا اور واپسی پر یادوں سے لبریز لوٹا۔ کل 423 ناولوں کے سرورق بصد شوق و اشتیاق کیمرے میں محفوظ کیے گئے تھے، فیس بک پر ان کا شامل کرنا تھا کہ احباب کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا، خیال و خواب کے اس سفر کو دیکھ کر سبھوں کو اپنا بچپن یاد آگیا۔ بچپن میں معصوم ذہنوں کی غیر محسوس طریقے سے ذہنی تربیت کرنے والے ان ناولوں کے سرورق کتنوں کے لیے خون رگ جاں بنے، کتنوں کے لیے راحت جاں کا سبب۔ لوگ انہیں دیکھ کر آبدیدہ بھی ہوئے۔
ایک ہفتے کی محنت کے بعد تمام فائلز کو کاٹ چھانٹ کے بعد ایک جناتی قسم کی پی ڈی ایف فائل میں ڈھالا کہ دیگر احباب کو دیکھنے میں آسانی رہے۔ چستی و مستعدی سے کیا ہوا یہ کام پیش خدمت ہے کہ درج ذیل لنک پر جاکر کر اسے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے.
کشور ہفت رنگ اور اقلیم رنگ رنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچپن کی یادوں کی نگری میں خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے