تھینک یو ناعمہ بچے ٹیگ کرنے کے لیے
مجھے بچپن میں لڑکوں والے کھیل زیادہ اٹریکٹو لگتے تھے اور وہ کزن بھائیوں کی منتیں کر کے کھیلے بھی جیسے کرکٹ
بنٹے یا کنچے
گلی ڈنڈا
پتنگ بہت کوشش کی سیکھنے کی لیکن نہیں آئی اڑائی (ویسے یہ بچپن کا دور نہیں تھا بلکہ ٹین ایج تھی تیرہ،چودہ سال )چھت پر بھری دوپہر میں سیکھتے تھے میں اور باجی وہ بھی پیسے دیکر اور اس سے رنگ اتنا کالا ہوا کہ خاندان میں سب نے ہمیں بھنگن رام کلی کہنا شروع کر دیا تھا
اس کے علاوہ
کھوکھو
برف پانی
کیرم
لوڈو
بیڈمنٹن
چھپن چھپائی
پکڑن پکڑائی
پٹھو گرم
فریسبی
سائیکل ریس لگانا
گھر گھر کھیلنا
ڈارک روم
پرچیوں والی گیمز جیسے
چور۔سپاہی،وزیر،بادشاہ
اس کے علاوہ ایک اور جس میں رنگ منتخب کرتے ہیں اس کے بعد نمبر اور پھر جو لکھا ہوتا تھا اسے وہی کہ کر چھیڑتے تھے
کاغذ کی کشتیاں بنانا اور کاغذ کے جہاز اڑانا جس کا دور تک جاتا وہ جیت جاتا
ہاتھوں کے کھیل
دھاگے سے مسہری بنایا اور ایک کے ہاتھ سے دوسرے کے ہاتھ میں اسے منتقل کرنا
لسو پنجو ہار کبوتر والا گیم
چیل اڑی وار کوا اڑا والا گیم
اس کے علاوہ بھی بہت سارے ہیں اف کیا کیا بتاؤں اور کیا کیا لکھوں