بچپن کا سب سے پسندیدہ کھیل ؟

تعبیر

محفلین
شطرنج ، کرکٹ
اور دوسروں کی گیند یا فریسبی لے کر بھاگ جاتا تھا۔ وہ اپنی گیند یا فریسبی واپس لینے اور میری پھینٹی لگانے کے لئے میرے پیچھے دوڑتے رہتے تھے۔
ثابت ہوا کہ مابدولت بچپن سے ہی ٹانگ کھینچ واقع ہوئے ہیں۔

یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ مار کھائے بغیر آپ کو مزا نہیں آتا تھا :p
 

عثمان

محفلین
مجھے بچپن میں لڑکوں والے کھیل زیادہ اٹریکٹو لگتے تھے اور وہ کزن بھائیوں کی منتیں کر کے کھیلے بھی جیسے کرکٹ
بنٹے یا کنچے
گلی ڈنڈا
:eek:

پتنگ بہت کوشش کی سیکھنے کی لیکن نہیں آئی اڑائی (ویسے یہ بچپن کا دور نہیں تھا بلکہ ٹین ایج تھی تیرہ،چودہ سال )چھت پر بھری دوپہر میں سیکھتے تھے میں اور باجی وہ بھی پیسے دیکر اور اس سے رنگ اتنا کالا ہوا کہ خاندان میں سب نے ہمیں بھنگن رام کلی کہنا شروع کر دیا تھا :p
:rollingonthefloor:
 

مہ جبین

محفلین
ارے واہ تعبیر
تمہارے اور میرے بچپن کے کھیل تو بہت ملتے جلتے ہیں

کھوکھو
برف پانی
کیرم
لوڈو
بیڈمنٹن
چھپن چھپائی
پکڑن پکڑائی
پٹھو گرم
فریسبی
سائیکل ریس لگانا
گھر گھر کھیلنا
ڈارک روم

پرچیوں والی گیمز جیسے
چور۔سپاہی،وزیر،بادشاہ
اس کے علاوہ ایک اور جس میں رنگ منتخب کرتے ہیں اس کے بعد نمبر اور پھر جو لکھا ہوتا تھا اسے وہی کہ کر چھیڑتے تھے
کاغذ کی کشتیاں بنانا اور کاغذ کے جہاز اڑانا جس کا دور تک جاتا وہ جیت جاتا
ہاتھوں کے کھیل
دھاگے سے مسہری بنایا اور ایک کے ہاتھ سے دوسرے کے ہاتھ میں اسے منتقل کرنا

لسو پنجو ہار کبوتر والا گیم
چیل اڑی وار کوا اڑا والا گیم
یہ سارے کھیل تو میں نے بھی بہت کھیلے ہیں بھئی واہ
کیا انڈر اسٹینڈنگ ہے ہماری
زبردست ناں ۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
بیڈمنٹن
پٹھو گرم
فریسبی
پرچیوں والی گیمز جیسے چور۔سپاہی،وزیر،بادشاہ
لسو پنجو ہار کبوتر والا گیم
چیل اڑی وار کوا اڑا والا گیم
آپ کا مراسلہ دیکھ کر یاد آیا کہ پٹھو گرم، پرچیوں والے کھیل اور کاپیوں کے صفحوں پر ڈبے (گھر) بنانے والے کھیل، وغیرہ تو ہم نے بھی کھیلے تھے بچپن میں۔۔۔
بیڈ منٹن اور فریسبی ماہا کو سکھاتے ہوئے کچھ عرصہ قبل تک کھیلتے رہے جب کہ اسو، پنجو، ہار، کبوتر اور چیل اڑی، کوا اڑا پر ماہا کے ساتھ اس قانون کے تحت کھیلنا پڑتا ہے کہ بابا کو گرم پڑیں گے اور ماہا کو ٹھنڈے اور اس کے گرما گرم کھا کر ہاتھ لال ہو جاتے ہیں۔ ہاہاہاہاہاہا
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اف اللہ! ابھی تک ہم فرزند سعید کو مرکب توصیفی کے طور پر پڑھتے آئے تھے، آج ترکیب اضافی دیکھ کر اچھا لگا۔ :) :) :)
بچپن کے کھیلوں کی روداد بچپن آنے تک ملتوی! :) :) :)
اس کا مطلب میں نے درست کہا تھا؟ :):):):):)
حدِ ادب !!! یعنی اب آپ ہمیں بتائیں گے کہ ہمیں کیا لفظ استعمال کرنا چاہیے؟
ہمیں گوشا آگیا ہے۔
وااااااؤؤؤؤؤؤ۔ بہت خوب ۔ اس قدر فلمی اردو۔
جی ہم تو بچے تھے ہی نہیں کبھی۔ :( جب کھیل کود کی عمر تو اپنا کام شروع کردیا تھا۔ کھیل کوئی نہیں۔
اب اتنے بھی بڑے نہ بنے جناب ۔ کچھ نہ کچھ تو بچپن میں ضرور کھیلا ہو گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
برف پانی کونسا کھیل ہے ؟
اس کھیل میں ایک کھلاڑی گلی کے بیچوں بیچ ہوتا ہے اور بہت سے دوسرے کھلاڑی دو جانب موجود مکانوں کی اونچی نیچی سیڑھیوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ جو کوئی نیچے اترتا ہے اور گلی میں کھڑے کھلاڑی کے پاس جاتا ہے تو وہ گلی میں کھڑا کھلاڑی اسے برف کہہ کر جما دیتا ہے۔ :):):)
پھر اگر کوئی دوسرا کھلاڑی جو دونوں جانب سے کہیں بھی آیا ہے اس جمے ہوئے کھلاڑی کو پانی کہہ کر ٹھیک کر دیتا ہے اور یہ سب موقع دیکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ جمے ہوئے آدمی کو پانی بننے پر دوسرا بھاگنے کا موقع مل سکے یعنی وہ پھر دوسرے کھلاڑیوں سے جا ملتا ہے۔
 

عدیل منا

محفلین
ہمارا بچپن تو ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا تھا۔ پھر جب اپنے بچے ہوئے تو چار و ناچار بچپن کو خیرباد کہنا پڑا۔ پھر جب بچے کچھ بڑے ہوئے تو ان کے ساتھ دوبارہ بچہ بننا پڑا اور ہم اب پھر سے اپنے بچپن میں ہیں۔ بڑے ہونگے تو اپنا بچپن ضرور شیئر کریں گے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ارے ہاں میں نے بھی اونچ نیچ اور برف پانی کھیلی بلکہ کونا کونا بھی کھیلی تھیں

عینی یہ کانگو جن
ڈارک نائٹ کونسے کھیل ہیں؟؟ِ
کانگو جن میں نے خود ایجاد کیا تھا :heehee:
یہ ایک نرم دل جن ہوتا ہے جو بچوں کے کام آتا ہے اور ہر مشکل میں ان کی مدد کرتا ہے انہیں مٹھائی لاکر دیتا ہے۔۔۔مجھے اب یاد نہیں آتا کہ جب میں خود بچی تھی تو یہ کھیل کیسے میرے ذہن میں آیا:happy:
ڈارک نائٹ ایک کمرے میں ہم بہت سے بچے چادریں اوڑھ کر لیٹ جاتے تھے اور مکمل اندھیرا ہوتا تھا۔۔۔۔پھر جس بچے کی باری ہہوتی اور وہ جس چادر پر ہاٹھ رکھتا اسے صحیح بتانا ہوتا کہ اس میں کون ہےِ۔:heehee:
 
مطلب آپ بوڑھے پیدا ہوئے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ جوان ، پھر جوان سے بچے بن جائیں گے اور پھر ایک دن غائب۔ :):):):):)
دنیا بھی عجب سرائے فانی دیکھی
ہر چیز یہاں کی آنی جانی دیکھی
جو آ کے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا
جو جا کے نہ آئے وہ جوانی دیکھی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Top