طالوت
محفلین
بچھو ، دنیا بھر میں اس کی دو ہزار سے زائد اقسام دریافت ہو چکی ہیں ، اور کم و بیش دنیا کے ہر خطے میں پایا جاتا ہے ۔ ان میں افزائش نسل نر و مادہ اور انفرادی طور پر بھی ہوتی ہے جبکہ ان sexual cannibalism کرنے والے جانداروں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔۔ ان کی مختلف نسلیں الگ الگ سالوں تک جیتیں ہیں ، ان کی عمومی عمر 4 سال 25 سال تک ہوتی ہے اور کئی ایک 25 سال سے زیادہ بھی جیتے ہیں۔۔ عموما 20 سے 37 درجہ حرارت ان کے لیے بہترین ہوتا ہے تاہم یہ انتہائی سرد و گرم علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔۔ دم میں موجود زہر کی مدد سے یہ شکار کرتے ہیں ، اس زہر کے باعث ان کا شکار یا تو بے حس ہو جاتا ہے یا پھر ہلاک ہو جاتا ہے۔