دنیا کا سب سے خطرناک بچھو "موٹی دم والا بچھو" جو عموما عرب اور شمالی افریقی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔۔ اس میں neurotoxins زہر ہوتا ہے جو ہر سال کئی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا ہے ۔ بچھو کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کا تقریبآ 75 فیصد اموات کا سبب یہی نسل ہے ۔۔ اور خطرناک بات یہ کہ یہ پاکستان میں پایا جاتا ہے ۔۔ چار انچ کا یہ بچھو پاکستان میں رنگ کی مناسبت سے کالا بچھو کہلاتا ہے (ایسے کئی ایک کا خاتمہ میں بھی کر چکا ہوں، اسے دیکھتے ہی کراہیت اور خوف کا احساس ہوتا)۔۔
دنیا بھر میں قریبا 50 اقسام ایسی ہیں جو انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک سمجھی جاتی ہیں ۔۔ دنیا بھر جانداروں کے زہر کے باعث ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ شکار بچھو سے ہی ہوتے ہیں جبکہ کہ ایک اندازے کے مطابق سانپ کے کاٹے سے مر جانے والوں سے دس گنا زیادہ اموات بچھو کے کاٹنے سے ہوتی ہیں۔۔
جسم میں موجود مخصوص مادے fluorescent کی وجہ سے یہ اندھیرے میں بھی نظر آ جاتے ہیں ۔۔