مبارکباد بڑے میاں تو بڑے میاں۔۔۔۔۔۔۔

نایاب

لائبریرین
galib.gif
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کا اقبال بلند ہو بادشاہ سلامت
ہزاری خلعت تو ہم نے زیبِ تن کر لی ، مگر حضور ِ والا آپ کا شاہی درزی کام چور ہوتا جا رہا ہے
خلعت ہمیں فٹ نہیں آئی ، خاصی ڈھیلی ڈھالی سی ہے

اوہ ۔۔۔۔ہ ہہ ہہ ہہ ہ یہ کیا؟

یہ تو

تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی تو زیاں تھا نہ سود تھا


اب آنکھ کھل ہی گئی ہے تو لگے ہاتھوں ایک خطبہ جاگتی حالت میں بھی دے دیا جائے

مجھے امید تھی کہ مجھے مبارکاتی دھاگہ حنا آپی، یوسف ثانی،وارث مرزا، زحال مرزا، نایاب یا بلال اعظم کی طرف سے پیش ہوگا
مگر
اللہ گواہ ہے کہ پکا یقین تھا کہ جیسے شیخ سعدی ؒ گوئے بلاغت لے گئے تھے ویسے ہی یہ میدان بھی چاچو سپر مین ہی ماریں گے
اور ہوا بھی وہی کہ بقول قبلہ بڑے غالبؔ :۔ جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار


مبارکبادوں کی لائن لگی ہے
اور میں حیران ہوں کہ کیا واقعی یہ سب چھوٹے غالبؔ کو مبارک دے رہے ہیں
یا مبارک کے بہانے اپنے مراسلوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے

ارے ارے !!!! ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ، کچھ تو میری مجبوری سمجھنے کی کوشش کیجئے
چھوٹا غالبؔ ہوں تو لازمی بات ہے بڑے غالبؔ والی سب عادتیں مجھ میں بدرجہ اتم نہ سہی کچھ نہ کچھ تو ضرور ہونگی
اور بڑے غالبؔ ظاہری طور پر آج زندہ ہوتے تو یقیناً اس مبارکبادوں کی لائن کو دیکھ کر ضرور کہتے:۔
مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں

سب لوگوں کے خلوص کا محبتوں کا اور یاد رکھنے کا شکریہ تو ادا نہیں کرتا
البتہ
ایک کہانی سناتا ہوں، جو بچپن میں ہم میں سے اکثر نے پڑھی یا سنی ہوگی، قندِ مکرر کے طور پر پیش ہے

جنگل کا بادشاہ دوپہر کو ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں سویا ہوا تھا، کہ ایک چوہا اپنے بل سے نکلا اور کھیلتا کھیلتا شیر کے قریب آ پہنچا۔ شیر کی گردن کے بڑے بڑے بال اسے بے حد پسند آئے ، وہ شیر پر چڑھ گیا اور مزے سے اس کے بڑے بڑے بالوں میں کھیلنے لگا ۔ شیر کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے غضب ناک ہو کر چوہے کو پکڑ لیا ، اور چوہے پر گرجا برسا۔ اور کہا کہ تم جیسے بدتمیز چوہے کی سزا یہ ہے کہ میں تمہیں کھا جاتا ہوں۔
چوہے نے منمنا کر کہا :۔ جنگل کے بادشاہ مجھے کھا کر کونسا تمہاری بھوک مٹ جائے گی ، البتہ مجھ پر رحم کرو اور میری جان بخش دو تومیں اس احسان کا بدلہ کبھی نہ کبھی چکا دوں گا۔
شیر یہ بات سن کر بے اختیار ہنس پڑا، اور بولا تم تو ایک چھوٹے سے چوہے ہو ، تم بھلا کیسے میرے کسی کام آؤ گے ، بہر حال میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں۔کچھ عرصہ بعد کسی شکاری نے جنگل میں جال لگایا تو شیر اس جال میں پھنس گیا ، شیر نے آزاد ہونے کیلئے بہت زور لگایا لیکن جال کے رسے بہت مضبوط تھے ، مجبورا ً شیر بے بسی سے دھاڑنے لگا۔ شیر کی یہ دھاڑ چوہے کے بل تک بھی جا پہنچی ، وہ بھاگا بھاگا آیا ، تو شیر کو جال میں قید پایا، چوہے نے فورا ً اپنا کمال دکھایا اور جال کی رسیوں کو کتر کے رکھ دیا، اورشیر آزاد ہو گیا

کہانی کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ "چوہا" بھی آپ کے اس خلوص اور آپ کی دلنوازی کو کبھی نہیں بھولے گا، یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سب سے زبردست مبارکباد سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی ، محمد وارث مرزا ، اور یوسف ثانی نے دی
جن کے بے تکلفانہ انداز سے خلوص ٹپک رہا ہے

سب سے خاص الخاص مبارکباد میری سب سے اچھی اور سب سے وکھری آپی برگ حنا نے دی​
@مہ جبین آپا کا انداز کچھ کچھ لٹھ مار سا لگا:p
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہزار مراسلے مبارک ہوں بھائی !
عائشہ عزیز
مانو بلی بہت شکریہ
میں نے سوچا تمہیں شکریے کے طور پر دودھ کا ایک لٹر گفٹ کروں ، پھر سوچا کہ کیا معلوم خالص ہو نہ ہو
اس لیے یہ سوچ کر کہ چھیچھڑے چونکہ ملاوٹ سے بھی پاک ہوتے ہیں اور مانو بلی کی مرغوب غذا بھی ہیں ، آپ کیلئے امپورٹڈ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق پیک کیے گئے چھیچھڑے لایا ہوں

(بڑے بھیا کے مذاق کا برا نہیں مناتے)
 

نایاب

لائبریرین
سب سے زبردست مبارکباد سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی ، محمد وارث مرزا ، اور یوسف ثانی نے دی​
جن کے بے تکلفانہ انداز سے خلوص ٹپک رہا ہے​
سب سے خاص الخاص مبارکباد میری سب سے اچھی اور سب سے وکھری آپی برگ حنا نے دی​
@مہ جبین آپا کا انداز کچھ کچھ لٹھ مار سا لگا:p
ہم کہ ٹھہرے اجنبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز
مانو بلی بہت شکریہ
میں نے سوچا تمہیں شکریے کے طور پر دودھ کا ایک لٹر گفٹ کروں ، پھر سوچا کہ کیا معلوم خالص ہو نہ ہو
اس لیے یہ سوچ کر کہ چھیچھڑے چونکہ ملاوٹ سے بھی پاک ہوتے ہیں اور مانو بلی کی مرغوب غذا بھی ہیں ، آپ کیلئے امپورٹڈ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق پیک کیے گئے چھیچھڑے لایا ہوں

(بڑے بھیا کے مذاق کا برا نہیں مناتے)
یخخخخخ بھیااا:phbbbbt:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
@محمد صابر
بہت شکریہ بھائی
آپ کا اویس کہنا بہت اچھا لگا، اگر یہ ساتھ میں "صاحب" کی پخ نہ ہوتی تو یقیناً آپ کا نامِ نامی زبردست والی لسٹ میں ہوتا

محمد بلال اعظم اور شمشاد
مجھے سب سے پہلے بلال نے مبارکباد دی تھی اور حیرت انگیز طور پر دوسری مبارک باد شمشاد کی طرف سے موصول ہوئی
جزاک اللہ

گمنام زندگی
بہت شکریہ پیارے یاد رکھنے کا
مجھے آپ کے تعارف کی تلاش ہے ، آپ سے مل جائے گا اخبارات کھنگانے پڑیں گے گوہرِ مقصود کی تلاش میں؟
آپ کا وہ "ٹرک دی بتی" والا تبصرہ اتنا پسند آیا کہ اب ہم آپ سے دوستی کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں
کم وقت میں یہ سنگ میل عبور تو کر لیا مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ "کیا گزرا اس قطرے پہ گہر ہونے تک"
لگے رہو منا بھائی ، اگر ننکانہ دور نہیں تو ہزار مراسلوں کا سنگِ میل بھی دور نہیں​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

محمد احمد اور فرخ منظور
میں جب اردو محفل میں تازہ تازہ آیا تھا تب سے لیکر اب تک احمد بھائی اور فرخ بھائی کی محبتیں ساتھ ہیں، (میں پھولے نہیں سما رہا)

مقدس
میری شرارتی نٹ کھٹ سی بہن المقدس
مقدس کی ہی ہی ہی ہی اور میری ہاہاہاہاہاہاہاہا
اردو محفل پر رونق ہی رونق
جیتی رہو


سارہ خان
بہت شکریہ جی اس سوکھی سڑی مبارک باد کیلئے


مہدی نقوی جہاز ، مزمل شیخ بسمل، خلیل الرحمن بہت شکریہ جناب
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
@سید تراب کاظمی​
بہت شکریہ سید بادشاہ​
آپ کی میرے کسی تھریڈ پر پہلی مرتبہ آمد ہوئی ہے​
اور شاید آپ نے پہلی بار مجھے براہ راست مخاطب کیا​
بہت اچھا لگا​
آتے رہا کرو یار، میں اتنا بھی برا نہیں ہوں جتنا میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے​
اب رہ گئے دیوانے دو​
@نایاب​
گملے سمیت پھول لائے ہیں​
حضرت میرا ماتھا صحیح سلامت آپ کو اچھا نہیں لگتا کیا؟:p
جتنے خلوص سے اور محبت سے آپ نے مبارک اور پھول دئیے​
اس حساب سے تو یہ لفظ بہت کم ہیں​
البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ دیر آید زبردست آید:thumbsup:
 
Top