بکھرے موتی

کاشفی

محفلین
SamiaElahi-20080522-09.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
امام رضا(علیہ السلام) نے فرمایا: «كَلَامُ‏ اللَّهِ‏ لَا تَتَجَاوَزُوهُ‏ وَ لَا تَطْلُبُوا الْهُدَى فِي غَيْرِهِ فَتَضِلُّوا؛

اللہ کے کلام سے آگے مت بڑھو اور ہدایت کو اس کے علاوہ کسی اور سے طلب کروگے تو گمراہ ہوجاؤگے»
‏[بحار الأنوار، ج:۸۹، ص:۱۱۷]۔
 

سیما علی

لائبریرین
مخلوقِ خدا کو کھانا کھلاو، کیونکہ ہر چیز کی
‏زکٰوة ہوتی ہے اور گھر کی زکوٰة مہمان کو کھانا
‏کھلانا ہے

‏ { داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
مولانا رومیؓ کے دربار پر ایک فارسی میں تحریر آویزاں ہیں جس کا اردو ترجمہ یوں ہے

‏واپس آجا واپس آجا ، تو جو کوئی بھی ہے واپس آجا ، اگر تو کافر اور مشرک اور بُت پرست بھی ہے
‏تو واپس آجا ، ہماری درگاہ نااُمیدی کی درگاہ نہیں
‏اگر تو سو بار بھی توبہ توڑ چکا ہے تو پھر بھی واپس آجا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (سورة الاحزاب: 21) ’’بلاشبہ یقیناً تمہارے لیے اللہ کے رسول میں ہمیشہ سے (اچھا نمونہ ہے)۔‘‘
(تفسیر القرآن الکریم: 2؍383)
 

سیما علی

لائبریرین
قال الامام الحسین علیہ السلام :
” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “
ترجمہ:
حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:
” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا
؀
"قیامت کے دن جس عمل کے بارے میں سب سے پہلے سوال کیا جائے گا وہ نماز ہے، اگر نماز قبول ہو گئی تو باقی تمام اعمال بھی قبول کر لئے جائیں گے اور اگر نماز قبول نہ کی گئی تو باقی تمام اعمال بھی رد کر دئے جائیں گے"۔
 

اربش علی

محفلین
مولانا رومیؓ کے دربار پر ایک فارسی میں تحریر آویزاں ہیں جس کا اردو ترجمہ یوں ہے

‏واپس آجا واپس آجا ، تو جو کوئی بھی ہے واپس آجا ، اگر تو کافر اور مشرک اور بُت پرست بھی ہے
‏تو واپس آجا ، ہماری درگاہ نااُمیدی کی درگاہ نہیں
‏اگر تو سو بار بھی توبہ توڑ چکا ہے تو پھر بھی واپس آجا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ رباعی شیخ ابو سعید ابو الخیر کی ہے:

باز آ، باز آ، هر آنچه هستی باز آ
گر کافر و گبر و بت پرستی، باز آ
این درگہِ ما درگہِ نومیدی نیست
صد بار اگر توبہ شکستی باز آ
 

سیما علی

لائبریرین
۴۳۶۲۔الإمامُ الباقرُ ع : إنَّ لله ِ عز و جل ضَنائنَ يَضَنُّ بهِم عَنِ البَلاءِ ، فيُحييهِم في عافِيَةٍ ، ويَرزُقُهُم في عافِيَةٍ ، ويُميتُهُم في عافِيَةٍ ، ويَبعَثُهُم في عافِيَةٍ ، ويُسكِنُهُمُ الجَنَّةَ في عافِيَةٍ .(الكافي : ۲ / ۴۶۲ / ۱)
۴۳۶۲۔امام محمدباقر ع:اللہ تعالیٰ کے کچھ خاص بندے ہیں جن کو اللہ بلاؤں سے بچائے رکھتا ہے، انہیں عافیت میں زندہ رکھتا ہے، عافیت میں روزی عطا فرماتا ہے، عافیت میں موت دیتا ہے، عافیت میں دوبارہ اٹھائے گا اور عافیت کے ساتھ بہشت میں داخل کرے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
۴۳۶۱۔الإمامُ الكاظمُ ع : اللهمَّ إنّي أسألُكَ العافِيَةَ ، وأسألُكَ جَميلَ العافيَةِ ، وأسألُكَ شُكرَ العافيَةِ ، وأسألُكَ شُكرَ شُكرِ العافيَةِ . (الدعوات : ۸۴ / ۲۱۱)
۴۳۶۱۔امام موسیٰ کاظم ع:خداوندا! میں تجھ سے عافیت کی استدعا کرتا ہوں، عافیت جمیل کی دعا کرتا ہوں اور عافیت پر شکر کرنے کی دعا مانگتا ہوں اور عافیت پر شکر کرنے کے شکرانے کی التماس کرتا ہوں۔
 
Top