بہت نوازش! شکریہ!
سارہ بہت شکریہ یاد رکھنے کے لیے۔ مجھے کارڈ پسند آیا۔ ابھی ردا کا نہیں دیکھ سکا کافی پھنسا ہوا ہوں کچھ فارغ ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں۔
محترمہ جیا راؤ آپ کا بھی بے حد شکریہ کثیر المنزلہ کیک ہدیہ کرنے کا۔ مگر ایک کیک پر ہی کیا موقوف، آپ نے تو سارا چمن ہی اکھاڑ ڈھیر کر دیا ہے۔
ہمارے ماہ و سال کا بھی خوب آپ نے حساب رکھا چلئے جولائی میں انشااللہ آپکی 150 ویں سالگرہ منا کر ہم حساب بے باق کر دیں گے
عمار بہت بہت شکریہ! کیسے ہو؟ کیسا چل رہا ہے سب؟
طالوت بہت بہت شکریہ! کیسے ہیں آپ؟
باسم آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔
فہیم اس خوبصورت ویڈیو کے لیے بہت بہت شکریہ! کیسے ہیں آپ؟
ویسے آج کے دن میں تو بھٹو صاحب کی سالگرہ ہے ہماری تو کل ہے اور آج ہم ٹہلتے ہوئے یہی سوچ رہے تھے کہ آج بھٹو صاحب اور کل ہم۔ آخر کیا بھید ہے۔ بھید تو کچھ نہ دکھا مگر ہم کو یہ ضرور سمجھ آئی کہ بیٹیوں کو اپنی زندگی میں ہی رخصت کر دینا چاہیے وگرنہ بعد کو کسی غلط آدمی کے ہتھے چڑھ جائیں تو بسا اوقات خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے
مخلص و بے بس سیاسی کارکنان سے التماس ہے کہ ہمارے اس معصوم سے مشاہدے کو غلط تناظر میں ہرگز پیش نہ کیا جائے۔
کچھ ذہن میں موجود تو ہے تاہم قلم تا قرطاس تک کے سفر کے لیے جس ذہنی فراغت کی ضرورت ہے وہ فی الوقت میسر نہیں۔
والسلام،
محسن حجازی