مبارکباد بھائی جان کو سالگرہ بہت بہت مبارک

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آپس کی باتیں ہو رہی ہیں۔۔ترجمہ رہنے دیں۔ :grin:
یا محسن ہی آ کر بتائے گا کہ کیا ترجمہ ہے اس کا۔:grin:
 

محسن حجازی

محفلین
اس کا سلیس ترجمہ کچھ یوں ہے۔ بلکہ کچھ ایسا ہے کہ اس میں کئی اجزا ہیں صرف و نحو کے جو باہم بری طرح گتھے ہوئے ہیں شیر خورمے کی طرح۔ یا بسا اوقات جیسے چاول جڑ جایا کرتے ہیں۔ خواتین ان کیفیات سے بخوبی آگاہ ہوں گی تاہم مفاد عامہ میں ترجمہ کیے دیتے ہیں:

من می توانم
میں بالکل توانا اور ہٹی کٹی ہوں
زبانم رابہ شما
تم بکو تمہاری طرف کیا چل رہا ہے؟
یاد بدھم
ہم بدھوؤں کو یاد کیا کہ نہیں؟

:grin:
ہماری زنبیل میں ایک چیز رکھی ہوئي تھی کہ اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی فارسی دانی بھرم رکھ لیں گے تاہم داشتہ آید بکار گرچہ بود زہر مار والی بات کچھ درست ثابت نہ ہوئي :grin:
 

ماوراء

محفلین
واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔کیا ترجمہ کیا ہے۔۔۔مجھے معلوم ہوتا تو میں اپنے سے ہی کچھ بنا کر فارسی لکھ دیتی۔۔شاید اس کا ترجمہ بھی یہی ہوتا۔۔۔۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
حسن، میں نے سمجھ لیا ہے۔۔۔لیکن افسوس محسن کو فارسی ہی نہیں آتی۔۔۔وہ میرا لکھا سمجھ ہی نہیں سکا۔:( :grin:

آتی تو خیر مجھے بھی نہیں ہے۔۔:grin:
 

زین

لائبریرین
اس سے اچھا ترجمہ اور کیا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین مترجم بھی ایسا ترجمہ نہیں کرسکتا :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔کیا ترجمہ کیا ہے۔۔۔مجھے معلوم ہوتا تو میں اپنے سے ہی کچھ بنا کر فارسی لکھ دیتی۔۔شاید اس کا ترجمہ بھی یہی ہوتا۔۔۔۔:grin:

فارسی تو خود ہی بنانا پڑتی ہے
ناروے میں گویا آپ کے ہاں لکھی لکھائی فارسی بھی ملتی ہے؟ :eek:
ہمارے ہاں ایران کے کھیتوں کی تازہ استری شدہ کلف لگی فارسی ہر سائز میں دستیاب ہے۔
سستی اور معیاری فارسی نیز فارسی میں عشقیہ خطوط کی دیدہ زیب ورائٹی کا واحد مرکز
کان سرخ کردینے والی گالیوں کے لیے نیچے تہہ خانے میں تشریف لائیں۔
بازار سے با رعایت خرید فرمائیں۔
اب اکانومی پیک میں بھی دستیاب
:grin: :grin:

ہماری علمیت کا پردہ چاک ہوتے ہوتے بچا ہے اور بڑی مشکل سے ہم نے پردہ پوشی کی ہے جو ہرچند کہیں ہے کہیں نہیں ہے سو اب ہم سے مزید ترجمانی نہ کروائی جائے کہ زبان یار من فارسی و من فارسی نمی دانم :grin:
 

mujeeb mansoor

محفلین
السلام علیکم
بھائی جان
آپ کو سالگرہ مبارک ہو
.
رنج و غم، درد و الم، یاس، تمنا، حسرت
اِک تری یاد کے ہونے سے ہے کیا کیا دل میں!
.
نظر بڑھتی ہے، لیکن اشک رستہ روک لیتے ہیں
دمِ رخصت اُنہیں اے چشمِ تر! دیکھا نہیں جاتا
 

mujeeb mansoor

محفلین
السلام علیکم
بھائی جان
محسن حجازی صاحب
آپ کو سالگرہ مبارک ہو
.
رنج و غم، درد و الم، یاس، تمنا، حسرت
اِک تری یاد کے ہونے سے ہے کیا کیا دل میں!
.
نظر بڑھتی ہے، لیکن اشک رستہ روک لیتے ہیں
دمِ رخصت اُنہیں اے چشمِ تر! دیکھا نہیں جاتا
 

زینب

محفلین
بھئی سارا سسٹر آپ کے بھائی جان کو وش تو کر دیں پر کیا ہے نا وہ رسید بڑی "زور"کی دیتے ہیں اس لیے ڈر لگتا ہے۔۔۔ایسا کریں اس"بھائی" کو ہماری طرف سے سیلوٹ‌مار کے وش کریں یاد رکھیے گا سیلوٹ کرنا نہیں "مارنا" ہے

سارا کے بھائی جان ہمیں رسید دیں‌یہ نا ہو آپ پھر سے مکر جایئں بھئی مجھے تو کل والی بات سے کوئی بھروسہ نہیں رہا:grin:
 
Top