مبارکباد بھائی جان کو سالگرہ بہت بہت مبارک

محسن حجازی

محفلین
مجیب بھائی بے حد شکریہ!
زینب آپ کا بھی بے حد شکریہ اس دفعہ رسید کو رہنے دیجئے کہ تہذیب روزبروز زوال پذیر ہے :grin:
شمشاد بھائي بے حد شکریہ
مغل صاحب بے حد شکریہ،
بھئی یہ بچہ پارٹی بے حد شیطان ہے ایک تو پھوٹے منہ مبارکباد نہیں دی الٹا ہمارے خلاف سازشوں میں ہمہ وقت مشغول و مصروف۔ پروین شاکر کا دکھ یہ تھا کہ ان کے عہد کے بچے چالاک ہو گئے تھے ہمارا المیہ یہ کہ ہمارے عہد کے بچے عیار ہو گئے ہیں :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
حجازی رے حجازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟
جملہ مکمل کریں

ہمارے دفتر میں ہمارے کچھ بے تکلف دوست بلکہ کچھ کیا سارا دفتر ہی ہم سے بہت انس واحترام رکھتا ہے سو وہاں یہ جملے چلتے ہیں:

حجازی رے حجازی! ہوجائے ایک بازی
یا حجازی! سنا کوئي نئي تازی

اول الذکر جملے سے قطعی یہ مطلب نہ نکالا جائے کہ ہم دفتری اوقات یا ان کے بعد جوا وغیرہ کھیلنے کی لت میں مبتلا ہیں۔ یہ بازی عموما ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن یا سنوکر کی ہوتی ہے :grin:

ثانی الذکر جملے سے حاسدین اس پروپیگنڈے سے باز رہیں کہ حجازی صاحب چغل خوری کی عادت قبیح میں مبتلا ہیں۔

اس سالگرہ پر جو ہم صبح دفتر پہنچے تو کورس میں ہیپی برتھ ڈے ٹو یو با آواز بلند گاتے ہوئے ہم کو دھر لیا گیا۔ یہیں تک معاملہ رہتا تو بھی ٹھیک تھا لیکن یار لوگ تو دائیں بائیں آگے پیچھے ہر طرف سے بغلگیر کہ حجازی صاحب! مبارک ہو! مدعا ہم سمجھ رہے تھے تاہم تجاہل عارفانہ برتنے میں ہمارا جواب نہیں۔ تاہم اصرار پر ہم نے بیان جاری فرمایا کہ سالگرہ کی تقریبات رات گئے شروع ہوں گی۔ بس اتنا کہنے کی دیر تھی کہ یار لوگوں نے ادھر ادھر سے کمبل اور چادروں کی کمک طلب کر لی کہ بس قیام و طعام بھی آپ ہی کے ذمے۔ ہم نے بہتیرا سمجھایا کہ اے صاحبو! ہم نے رحلت نہیں فرمائي نہ یہ گڑھی خدا بخش ہے مگر نتیجہ ندارد۔ اس سے گلو خلاصی نہ ہوئي تو سہ پہر کو تھوڑی سی بارش ہوتے ہی ہم نے پھر بیان داغا کہ صاحب جناب محسن حجازی کی سالگرہ کی تقریبات بارش کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں تاہم شومئی قسمت کہ یہ الفاظ ابھی ہوا میں ہی تھے کہ بارش خود منسوخ ہو گئی۔ :grin:
بہرکیف، ہم کو قربانی دیتے ہی بنی اور اپنے بٹوے کو سخت سردی میں باہر نکالنا ہی پڑا جس کے ہم قطعی حق میں نہ تھے۔تاہم اس کا بدلہ ہم نے یوں لیا کہ آفس بوائے کو کہا کے مین آئیٹم کے طور پر جمتی ہوئي ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم پیش کی جائے تاآنکہ مخالفین کے دانت کھٹے اور ہمارا کلیجہ ٹھنڈا ہو :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
جنم دن بہت مبارک ہو محسن !!!

1445542yd9zrp7us7sk5.gif


TTTBirthdaycake....jpg


00012.jpg


سارہ بے حد شکریہ اتنے غباروں اور کیک کا۔ ہمیں غباروں کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں :grin:
زیک بے حد شکریہ آپ کا بھی کہ آپ نے یاد رکھا۔
فرخ بھائی بے حد شکریہ!
سعود الحسن آپ کا بھی بہت بہت شکریہ! بے شک پوچھئے ہم بتائے دیتے ہیں کہ ہماری 24 ویں سالگرہ ہے۔تاہم اگر بات گرہ ہی کی ہےتو گرہیں اور عقدے تو بہت ہیں جو سلجھنے میں ہی نہیں آتے۔ :grin:
مثلا زرداری صاحب کو ہی لیجئے۔ ہلال قائد اعظم رچرڈ باؤچر کو پاک بھارت کشیدگی ختم کروانے پر دیا گیا ہے۔ جب کہ ابھی دھمکیاں چل رہی ہیں :grin:
ہم تو کہتے ہیں کہ زرداری صاحب کو ستارہ جرات پیش کیا جائے کہ اپنی ہی بیوی کو مار ڈالنا پھر قاتلوں کی پردہ پوشی کافی جرات طلب کام ہے۔ :grin:

زین زیڈ ایف! آپ کا بھی بے حد شکریہ! اپنے بارے میں مزید کچھ بتائیے گا جان کر خوشی ہوگی۔
فرحت کیانی بے حد شکریہ کہ آپ نے اس ناچیز کو یاد رکھا۔
الف نظامی آپ کا بھی بے حد شکریہ! اللہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
حسن علوی! بھائی صاحب دعائيں جو انمول ہیں تو کسی مادی تحفے کی گنجائش ہی کہاں رہتی ہے۔
ڈاکٹر عباس بے حد شکریہ یاد رکھنے کے لیے۔
ظفری بھائي بے حد شکریہ! کدھر گم ہیں آپ آج کل؟ کہئے شب و روز کیسے ہیں؟
 

ملائکہ

محفلین
مجیب بھائی بے حد شکریہ!
زینب آپ کا بھی بے حد شکریہ اس دفعہ رسید کو رہنے دیجئے کہ تہذیب روزبروز زوال پذیر ہے :grin:
شمشاد بھائي بے حد شکریہ
مغل صاحب بے حد شکریہ،
بھئی یہ بچہ پارٹی بے حد شیطان ہے ایک تو پھوٹے منہ مبارکباد نہیں دی الٹا ہمارے خلاف سازشوں میں ہمہ وقت مشغول و مصروف۔ پروین شاکر کا دکھ یہ تھا کہ ان کے عہد کے بچے چالاک ہو گئے تھے ہمارا المیہ یہ کہ ہمارے عہد کے بچے عیار ہو گئے ہیں :grin:

:eek::eek::eek::eek::eek::eek::eek:

کتنی غلط بات ہے میں نے کیا تھا وش شاید آپکو :phbbbbt:

میں عیار تو نہیں ہوں اور میں نے کوئی سازش نہیں کی صرف چچا جی بات سے اتفاق کیا تھا اور سچ تو سچ ہی ہوتا ہے نہ۔ویسے بھی بزرگوں کا احترام لازم ہوتا ہے:chatterbox:
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔تاہم اس کا بدلہ ہم نے یوں لیا کہ آفس بوائے کو کہا کے مین آئیٹم کے طور پر جمتی ہوئي ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم پیش کی جائے تاآنکہ مخالفین کے دانت کھٹے اور ہمارا کلیجہ ٹھنڈا ہو :grin:

آئسکریم سے دانت کھٹے ہونا پہلی دفعہ سنا ہے۔ کیا املی کی آئسکریم بنی ہوئی تھی؟
 

بلال

محفلین
محسن حجازی بھائی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
میں نے آج ہی یہ دھاگہ دیکھا اور آپ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے چلا آیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر اور مکمل صحت دے۔۔۔آمین
والسلام
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:eek:آپکو کیسے پتہ۔۔۔ویسے میں اس کوشش میں ہوں کے وہ تھوڑا وقت نکال کر میرا بلاگ دیکھ لیں:grin:سالگرہ کی خوشی میں:grin:اور اپنی کچھ رائے سے نواز دیں‌:|۔۔۔بس یہ تحٍفہ لینے کے چکر میں ہوں۔۔۔۔:grin::grin:

دیکھ لیں سارہ! مجھے پتہ چل ہی گیا :)۔ بھائیوں کی سالگرہ ہو یا کوئی اور خوشی کا موقع۔ تحفہ لینا بہنوں کا حق ہے :ڈ
 

دوست

محفلین
میری طرف سے بھی بھائی جان کو سالگرہ مبارک۔
بھائی جان کون ہیں یہ ابھی نہیں دیکھ سکا ہوں دو ہفتوں‌کے تعطل کے بعد آیا ہوں‌ اور ابھی بجلی چلی جائے گی اس لیے حاضری لگوا رہا ہوں‌ بس۔
 

دوست

محفلین
لے دس مجھے اب پتا لگا یہ تو اپنے محسن حجازی ہیں‌، مبارکباد پاء جی ایک اور سال گیا۔ :d
 

زینب

محفلین
سارا سسٹر گفٹ ملا کہ نہیں اگر تو ملا تو ٹھیک نہین تو بتایئں ساری بہنیں مل کے اس "بھائی جان" کا جو حال کریں‌گی کہ نا صرف اپ کو بلکے فورم کی ساری بہنوں‌کو بھی گفٹ دیں گے
 
Top