بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین

1568156-indianjetplanes-1551140405-680-640x480.jpg

پاک فضائیہ کی فوری اور بروقت جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

راوالپنڈی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی بار یہ بزدلانہ قدم اٹھایا ہے۔
 
ربیع م

محفلین
کچھ ٹویپس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بالاکوٹ گاؤں پاکستانی کشمیر میں ہے۔ لیکن اگر ایسی بات تھی تو آئی ایس پی آر کو کلیئر کرنا چاہیئے تھی
خیبرپختونخواہ میں ایل او سی سے کافی اندر ہے۔
البتہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور خیبرپختونخوا کی سرحدی لائن کے کافی قریب ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ریاست کو اپنا بیانیہ درست کرنا ہو گا وگرنہ ہمارا مزید نقصان ہو گا۔ ہندوستان کا بیانیہ بالکل واضح ہے۔ جیشِ محمد نے کشمیر میں کاروائی کی۔ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کر کے بدلہ لینے کی کوشش کی۔ یہ اُن کا بیانیہ ہے اور ان کا دعویٰ ہے۔ ہمارا بیانیہ کیا ہے؟ جیش محمد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ کشمیر میں ہونے والے حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ سرجیکل سٹرائیک ناکام ہوا اس لیے ہمارا اس سے بھی کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ منافقت ترک کر دینی چاہیے۔ یا تو ان گروہوں کو اپنا لیا جاوے اور ان کے بل پر ہندوستان کے ساتھ جنگ لڑی جاوے وگرنہ دوسری صورت میں ہمارے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا کیونکہ ہندوستان کا بیانیہ بالکل واضح ہے اور اسے بوجوہ عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آج ہم شرمندہ ہیں کہ ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جن کی افواج جوابی کاروائی کے بجائے عذر تراشنے میں مصروف ہے۔ یہ ہے ہماری حقیقت اور یہ ہے ہمارا قومی وقار ۔۔۔! افسوس!
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ ٹویپس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بالاکوٹ گاؤں پاکستانی کشمیر میں ہے۔ لیکن اگر ایسی بات تھی تو آئی ایس پی آر کو کلیئر کرنا چاہیئے تھی
عینی شاہدین کے مطابق حملہ کے پی کے والے بالاکوٹ میں ہی ہوا ہے
جابہ کے رہائشیوں نے کیا دیکھا: ’پہلے آواز آئی ڈھز ڈھز، پھر خاموشی چھا گئی‘
 
جاسم محمد

محفلین
اگر بھارتی طیارے واقعی بالاکوٹ تک پہنچے ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی فدائی کاروائی سے کم نہیں۔
۱۹۷۱ جنگ کے بعد بھارتی فضائیہ کی یہ پہلی ایسی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ
 
جاسم محمد

محفلین
آج ہم شرمندہ ہیں کہ ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جن کی افواج جوابی کاروائی کے بجائے عذر تراشنے میں مصروف ہے۔
بھارتی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر دیں گے، پاکستان
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

1568464-nsc-1551166432-941-640x480.jpg

اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیا جا رہاہے فوٹوفائل

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر دے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھارتی دراندازی کی بعد کی صورتحال پر جائزہ لیے جانے کے ساتھ وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی جب کہ عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے رابطے کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے الیکشن میں فائدے کے لئے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر دے گا، بھارت کا تربیتی کیمپ کی تباہی اور ہلاکتوں کا دعویٰ غلط ہے، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو حملے کی جگہ کا دورہ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے
 
شاید یہ مُکا اپنے منہ پر واپس مار لینا چاہیے۔ بصد معذرت عرض ہے ۔۔۔! ایک معنوں میں، ہندوستانی فضائیہ نے اپنی برتری بھی ثابت کر کے دکھا دی ہے ۔۔۔!
 
فلک شیر

محفلین
ریاست کو اپنا بیانیہ درست کرنا ہو گا وگرنہ ہمارا مزید نقصان ہو گا۔ ہندوستان کا بیانیہ بالکل واضح ہے۔ جیشِ محمد نے کشمیر میں کاروائی کی۔ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کر کے بدلہ لینے کی کوشش کی۔ یہ اُن کا بیانیہ ہے اور ان کا دعویٰ ہے۔ ہمارا بیانیہ کیا ہے؟ جیش محمد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ کشمیر میں ہونے والے حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ سرجیکل سٹرائیک ناکام ہوا اس لیے ہمارا اس سے بھی کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ منافقت ترک کر دینی چاہیے۔ یا تو ان گروہوں کو اپنا لیا جاوے اور ان کے بل پر ہندوستان کے ساتھ جنگ لڑی جاوے وگرنہ دوسری صورت میں ہمارے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا کیونکہ ہندوستان کا بیانیہ بالکل واضح ہے اور اسے بوجوہ عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آج ہم شرمندہ ہیں کہ ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جن کی افواج جوابی کاروائی کے بجائے عذر تراشنے میں مصروف ہے۔ یہ ہے ہماری حقیقت اور یہ ہے ہمارا قومی وقار ۔۔۔! افسوس!
کیا خیال ہے کہ بھارت مکتی باہنی، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی کو ایسے ہی اپنا لے گا؟
فرقان بھائی! یہ خفیہ جنگیں ہیں ، ان میں 'ایمانداری' اور 'صداقت شعاری' کوئی ریاست نہیں برتتا۔
یہ حالات کا جبر ہے، کہ کشمیر جیسے متنازعہ علاقہ میں کوئی حملہ پاکستان پہ چڑھاائی کے لیے استعمال ہوتا ہے، ورنہ کشمیر میں آٹھ لوگ بھاتی فوج کی موجودگی اور کشمیریوں کی سیاسی، عسکری جدوجہد کوئی نئی بات نہیں ہے اور پوری دنیا کو معلوم ہے۔
 
Top