بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین
عمران خان اور مودی جی ہیں ۔۔۔۔۔! یعنی، یہ تو پچھلوں سے بڑھ کر ہارڈ لائنر ہیں ۔۔۔!
عمران خان اور آرمی چیف تو کئی بار بھارت سے امن و امان کیلئے رابطہ کر چکے ہیں۔ لیکن اس باری مودی جی نے پکی "کٹی" کی ہوئی ہے :)
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان نے 5 ماہ سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی
ویب ڈیسک 14 منٹ پہلے
ائیراسپیس بند ہونے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ 15 کروڑ کا نقصان ہورہا تھا: فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے ائیراسپیس کھول دی۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا کہ تمام روٹس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر تین روٹ تارتھ ٹو ساؤتھ اورساؤتھ ٹو ساؤتھ کھولے گئے ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اوراوور فلائی کی پابندی تھی تاہم اب اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔ اوورفلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بحال ہوگئیں۔

ذرائع سے اے اے کے مطابق ائیراسپیس بند ہونے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ 15 کروڑ کا نقصان ہورہا تھا، ائیرسپیس بحال ہونے سے اب حالات معمول پرآجائیں گے۔
 
Top