بھارت۔ایک چہرہ یہ بھی ہے!...ذراہٹ کے۔۔۔۔۔یاسر پیر زادہ
بھارتی ٹی وی کا ایک ٹاک شو مجھے نہیں بھولتا،نئی دہلی کے ایک ماڈرن تعلیمی ادارے کے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس میں مدعو تھے ،تمام لڑکیوں کا لباس جدید ترین فیشن کا تھا، ان میں سے شائد ہی کوئی مسلمان ہو اور اگر تھی بھی تو کسی نے حجاب نہیں اوڑھا ہوا تھا،لڑکے بھی مغربی رنگ میں رنگے ہوئے تھے اورپروگرام کا میزبان بھی بظاہر ایک ماڈرن ،لبرل اور سیکولر سوچ کا حامل نوجوان تھا ۔جس بات نے مجھے اس پروگرام میں دلچسپی لینے پر مجبور کیا وہ اس کا موضوع تھا۔میزبان نے بی جے پی کی لیڈر سشما سوراج کو مدعو کر رکھا تھا جس نے پاکستان اور دہشت گردی کے حوالے سے اُن نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دینے تھے ۔جوں جوںمیںوہ پروگرام دیکھتا گیا میری آنکھیں حیرت سے پھیلتی گئیں،دہلی کے ان الٹرا ماڈرن طلبا ء نے سشما سوراج سے جس قسم کے سوال کئے ان کا لب لباب یہ تھا کہ بھارت ایک ہی دفعہ پاکستان پر ایٹم بم پھینک کر اسے ملیا میٹ کیوں نہیں کر دیتا ،اگر پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے تو بھارت کیوں پاکستان پر فوج کشی کرکے اسے سبق نہیں سکھا تا ،پاکستانیوں پر جب تک بھارتی ٹینک نہیں چڑھائے جائیں گے تب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ،یہ بات آخر بھارت سرکار کو سمجھ کیوںنہیں آتی وغیرہ وغیرہ۔سشما سوراج ایک گھاگ سیاستدان ہے ،اس نے ان سوالات کے جوابات بہت نپے تلے انداز میں دئیے، مس سوراج نے اپنے راج دلاروں کے جذبات کی قدر کی اور ساتھ ہی یہ خیال بھی رکھا کہ اس کے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو غیر ملکی میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز بن جائے ۔تاہم سشما سوراج یا اس کی سیاست فی الوقت ہمارا موضوع نہیں ،ہمارا مسئلہ دہلی کے وہ نوجوان ہیں جن کے خیالات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ۔بظاہر فیشن ایبل اور ماڈرن نظر آنے والے ان طلبا ء نے جس جنگی جنون کا مظاہرہ اس پروگرام میں کیا ،کم ازکم مجھ جیسے شخص کے لئے وہ چشم کشا تھا۔اس کے مقابلے میں اگر ایسا کوئی ٹاک شو لاہور ،کراچی یا اسلام آباد کے کسی جدید ترین اور انگریزی سے لتھڑے ہوئے کسی تعلیمی ادارے میں کیا جاتا تو میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ وہاں ایسے خیالات کا اظہار نہ ہوتا، لاہور میں ایسی ہی ایک ادارے کی تقریب کا میں عینی شاہد ہوں جہاں میں مدعو تھا‘مجال ہے کسی لڑکے یا لڑکی نے بھارت کے خلاف ایسی نفرت کا اظہار کیا ہو۔
’’سیکولر‘‘ بھارت کا یہ وہ چہرہ ہے جو عام طور پر ہمیں دکھائی نہیں دیتا اور اس کی دو وجوہات ہیں ۔پہلی ،ہمارے ہاں بھارتی نیوز چینلز پر پابندی ہے جس وجہ سے ہم بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف پھیلائی جانے والی شر انگیزی دیکھ ہی نہیں پاتے ،اس کے بر عکس ہم بھارتی ٹی وی کے وہ پروگرام پاکستان میں دکھاتے ہیں جو سیکولر بھارت کی تصویر کشی کرتے ہیں ‘جیسے ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ یا کچھ ایسے مزاحیہ شو یا گلوکاری اور ناچ گانے کے مقابلے کے پروگرام جن میں اکثر پاکستانی فنکار شرکت کرتے ہیں اور بھارتی میزبانوں سے داد پاتے ہیں۔ان پروگراموں میں وہی گھسے پٹے فقرے سننے کو ملتے ہیںکہ ’’دونوں دیشوںکی جنتا میں بہت پیار ہے، ہمارے بیچ لکیر کھنچ گئی لیکن ہمارا من ایک ہے ،آپ اور ہم تو ایک ہی جیسے ہیں ، اینڈ آل دیٹ ربش۔سو ہمیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ اصل میں بھارت کے عوام ہم سے کتنا ’’پیار ‘‘ کرتے ہیں ‘اگر دہلی جیسے شہر کے الٹرا ماڈرن تعلیمی ادارے کے نونہالو ں کا یہ حال ہے تو کٹڑ متعصب بھارتی ہمارے بارے میں کیا رائے رکھتا ہے یہ جاننے کے لئے کسی جوتشی کی ضرورت نہیں۔ دوسری وجہ بھارتی فلمیں ہیں ‘پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ اس کی بالی وڈ انڈسٹری ہے جس کی پہنچ اب امریکہ، یورپ میں اردو سمجھنے والوں کے علاوہ ان ممالک میں بھی ہے جن سے اردو یا ہندی کا دور تک کا بھی تعلق نہیں ،سب ٹائٹلز کے ساتھ بھارتی فلمیں اب پوری دنیا میں ریلیز ہوتی ہیں ‘ان کے فلم اسٹارز کو روس سے لے کر جنوبی امریکہ تک پہچانا جاتا ہے ،اور جب دنیا ان کی فلمیں دیکھتی ہے تو بھارت کو ایک لبرل سیکولر ملک کے طور پر لیتی ہے جہاں ہم جنس پرستی جیسے موضوع پر فلم بنائی جا سکتی ہے ،ہم لاکھ سر پٹختے رہیں کہ اصل بھارت میں پوری دنیا سے زیادہ جنونی بستے ہیں ‘دنیا ہماری بات کو اہمیت نہیں دیتی ۔
خدا کی شان ہے کہ ’’سیکولر‘‘ بھارت میں اب نریندر مودی کی حکمرانی ہوگی ،وہی مودی جس کے دست راست پر ان فسادات کا الزام ثابت ہوا اور بعد میں انعام کے طور مودی صاحب نے اسے جونیئر منسٹر بنا دیا۔بھارتی انتخابات سے ایک بات تو ثابت ہوئی کہ بھارت کے برعکس پاکستانی عوام کہیں زیادہ با شعور اور بالغ نظر ہیں، پاکستان میں گزشتہ الیکشن بھارت دشمنی کی بنا پر نہیں لڑا گیا جبکہ بی جے پی کے رہنمائوں نے انتخابی مہم میں اگر پاکستان کا ذکر کیا تو دشمن کے طور پر ہی کیا ،پاکستان میں مذہبی انتہا پسند جماعتوں کو عوام میں کبھی پذیرائی نہیں ملی، ہمارے ہاں نریندر مودی جیسے متعصب شخص کا وزیر اعظم تو کیا کونسلر بننا بھی مشکل ہے ‘جبکہ بھارت میں نریندر مودی ایک عام بھارتی کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا،لیڈر میں لوگ اپنا پرتو دیکھتے ہیں ‘بھارتی عوام کو اگر مودی میں اپنا آپ نظر آیا تو اس کی وجہ یہی تھی کہ بھارت کا متوسط طبقہ بھی مودی ہی کی طرح متعصب ہے ،مودی نے اسی متوسط اورمتعصب ہندو کلاس کو ٹارگٹ کیا اور پندرہ فیصد مسلمان ووٹرز اور مٹھی بھر سیکولر اشرافیہ کی پرواہ نہیں کی، مودی کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔
’’سیکولر‘‘ بھارت کی543رکنی لوک سبھا کے لئے بی جے پی نے فقط دو مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ،بھارتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے خطے اتر پردیش میں سے ایک بھی مسلمان رکن منتخب ہو کر اسمبلی میں نہیں پہنچا،اور بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے کم مسلمان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں۔ میں بھارتی مسلمانوں کی قسمت کا نوحہ نہیں لکھ رہا بلکہ سن 47ء میں ہندو اکثریت کے دبائو سے مجبور ہو کر ایک مسلما ن ریاست کے قیام کے فیصلے کو تاریخ کے تناظر میں دیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔بھارتی انتخابات کو شفاف مانا گیا ہے (اور پاکستان کو شرم دلائی گئی ہے ) مگر یہ بھی سچ ہے کہ نو منتخب ایوان کے 34فیصد اراکین پر فوجداری مقدمات ہیں جن میں سے 21فیصد سنگین نوعیت کے ہیں جن میں قتل ،اغوا اور زنا کے کیس شامل ہیں ،اس کے علاوہ نریندر مودی اور ایل کے ایڈوانی سمیت بی جے پی کے دس نو منتخب اراکین اسمبلی کو بھی فوجداری مقدمات کا سامنا ہے ۔جو لوگ بھارتی جمہوریت کو اس وجہ سے رشک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ وہاں ایک چائے والا وزیر اعظم بن سکتا ہے انہیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ بھارت کی یہ لوک سبھا تاریخ کی امیر ترین پارلیمنٹ ہے جس میں 82فیصد اراکین اسمبلی کروڑ پتی ہیں ،دوسری طرف پاکستان میں بھی پارلیمنٹ میں امراء ہی غالب نظر آتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی ممبران میں درجنوں ایسے ہیں جن کا تعلق متوسط طبقے سے ہے ،پاکستان میں اپنی کلاس سے ترقی کرتے ہوئے اپر کلاس میں شامل ہونا دنیا کے بیشتر ممالک خصوصاًبھارت سے کہیں زیادہ آسان ہے ۔بھارت سے سیکھنے کی بات اگر کوئی ہے تو وہ یہ کہ سیاستدانوں کی تمام تر کرپشن اور نا اہلی کے باوجود وہاں جمہوریت کو فرسودہ نظام کہہ کر کوئی فوجی آمر اقتدار پر قبضہ نہیں کرتا جبکہ اپنے یہاں اگر دو چار سال آمریت نہ آئے تو یار لوگ اداس ہو کرکینیڈا کی طرف دیکھنے لگتے ہیں!