بھارت ڈرپوک ہے ،ورنہ پاکستان میں مہاجروں کا خون نہ بہتا ، الطاف حسین
تاریخ اشاعت : 02 اگست 2015
ڈیلاس…… الطاف حسین کہتے ہیں کہ بھارت خود ڈرپوک ہے ۔ غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سر زمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتا۔ وزارت داخلہ نےجن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی ملک میں سرگرم ہیں۔ کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں۔امریکا کےشہرڈیلاس میں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کےلیےسب سے بڑاخطرہ دہشت گردی ہے ۔ وزارت داخلہ نےجن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی سرگرم ہیں۔ انھوں نے مہاجر صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت خود بزدل اور ڈرپوک ملک ہے۔اگر ان میں ذرا سی بھی غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سرزمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتے ۔الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کہ امریکی اخباروں کو خط لکھیں اور پاکستان کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو کے سامنے احتجاج کریں اور کراچی میں فوج بھیجنے کا مطالبہ کریں۔الطاف حسین نے کہاکہ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام غلط ہے ۔یہاں ہمارے اکاؤنٹ منجمد کردیےگئےہیں،بہت مشکل میں گزاراہورہاہے۔انھوں نے کہاکہ ان کی تقریرپرپابندی لگادی گئی ہے لیکن آڈیوکیسٹ کےذریعےان کی تقریرساتھیوں تک پہنچائی جائےاور اگر وہ مارے جائیں تو کارکنان تحریک جاری رکھیں اور ماؤں،بیٹیوں اوربہنوں کوعزت کی زندگی دلائیں۔