بھارت کا دورہ آئرلینڈ و انگلستان

یاز

محفلین
9ویں وکٹ بھی گر گئی۔ کوہلی 97 پہ ناٹ آؤٹ۔ یادیو کو 2 گیندیں بچانی پڑیں گی۔
 
کوہلی جی نے کمال اننگ کھیلی ایک دفعہ پھر دن کا آغاز تو انگلینڈ کے حق میں ہوا البتہ جوں جوں دن ڈھلتا رہا انڈیا کی واپسی ہوتی گئی-
ایک وقت میں جو 100+ کی لیڈ لگ رہی تھی کوہلی جی نے سنگل ہینڈڈلی 13 رنز کی کر دی-

انگلینڈ 287 آل آؤٹ 9/1
انڈیا 274 آل آؤٹ
انگلینڈ کی برتری 22 رنز-
اسٹمپس ڈے 2
 
تیسرے روز کا کھیل جاری-
انگلینڈ 25-2
مجموعی برتری 38 رنز-

250 تک تو ایک معقول ہدف ہے کوہلی جی کے سامنے- اس سے کم تو تر نوالہ ثابت ہوتا-
نئی گیند سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر انڈیا اس سیشن میں 2 مزید وکٹس نکال لے تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے-
 
بیڈ لائٹ کی وجہ سے فلحال میچ رُکا ہوا ہے-

انگلینڈ 131/7
مجموعی برتری 144

اشانت شرما کے شاندار اوور کے بعد سیم کرن اور عادل رشید کی 40 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہو چُکی-
انگلینڈ 40 مزید جوڑ لے تو مقابلہ دلچسپ لازمی ہو جائے گا-
 

فہد اشرف

محفلین
میچ پھر شروع ہو چکا ہے۔
انگلینڈ 176-9
مجموعی برتری 189
اب بس 10 رن کے اندر ایک وکٹ اور لے لیں۔
 
سیم کرن 63 رنز بنا کر پویلین واپس
انگلینڈ دوسری اننگ میں 180 پر ڈھیر

انڈیا کے سامنے 194 کا ہدف-

سیریز میں برتری کا شاندار موقع-
 
شیکھر دھاون بھی پویلین واپس
22/2

اب آئے ہیں ویرات سپرب کوہلی-
انگلینڈ اور فتح کے درمیان حائل واحد اور مضبوط ترین دیوار-
 
کے ایل راہول بھی پویلین لوٹ گئے-
46/3
مزید 148 رنز درکار-

کوہلی جی ہنوز کریز پر موجود یعنی انڈیا کا پلڑا شدید بھاری-
 
Top