بھارت کا دورہ آئرلینڈ و انگلستان

آج براڈ کے ایک اوور میں 3 ریویو لیے گئے تینوں میں فیلڈ امپائر کا فیصلہ صحیح رہا۔
  • پہلا ریویو 30 ویں اوور کی دوسری گیند پر انگلیڈ نے کوہلی کے خلاف کاٹ بہائنڈ کی اپیل مسترد کیے جانے پر لیا۔
  • دوسرا ریویو تیسری گیند پر کوہلی نے شارٹ لیگ پر کیچ آؤٹ ہونے پر لیا۔
  • تیسرا ریویو دنیش کارتک نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد لیا۔
اور چوتھی گیند پر جب براڈ ہیٹ ٹرک پہ تھے تب اشون کے لیے انگلینڈ کی فیلڈ پلیسمینٹ کچھ ایسی تھی۔
Screenshot_2018-08-12-20-17-59-158_com.mxtech.videoplayer.ad.png
علیم ڈار :)
 

یاز

محفلین
تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بھارتی بیٹنگ جاری۔
168 پہ 3 آؤٹ ہیں۔
 

یاز

محفلین
بھارت کا سکور 200 ہو چکا ہے اور 3 ہی آؤٹ ہیں۔
کوہلی اور راہانے کی عمدہ شراکت میں 118 رنز بن چکے ہیں۔
 

یاز

محفلین
بظاہر انڈین ٹیم کی پوزیشن کافی مضبوط ہو چکی ہے اور اگر انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ نہ کر پائی تو میچ ہار سکتی ہے۔ اس صورت میں سیریز کافی دلچسپ ہو جائے گی۔
 

یاز

محفلین
راہانے آؤٹ، تاہم انڈیا کی پوزیشن ہنوز بہت بہتر ہے۔ 264 پہ 4 آؤٹ ہیں۔
کوہلی 90 پہ ناٹ آؤٹ۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلی اننگ میں انڈیا نے 329 رن بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 161 رن پہ سمٹ گئی۔ تیسری اننگ میں انڈیا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 29 رن بنا لیے ہیں اس طرح انڈیا کی مجموعی برتری 197 رنوں کی ہوگئی ہے۔ اب آئے گورے پہاڑ کے نیچے
 

فہد اشرف

محفلین
پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو اگلے دو میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مرلی وجے اور کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
اُمید و دعا ہے کہ پرتھوی جی کو موقع ملے-
ہنوما جی کا نام۔کافی سنا ہے ڈومیسٹک ایوریج شاندار ہے- حیدرآباد کی جانب سے 2 سیزن کھیلنے کے باوجود کچھ خاص نہ کر پائے تھے اُمید نہیں کہ یہاں موقع ملے گا البتہ اس اینٹری سے آئی پی ایل میں دوبارہ اینٹری ممکن ہو سکتی ہے-
 
جونی بئیر سٹو بھی پویلین واپس-
پچ پر پہلا سیشن ہی مشکل تھا اور لگتا انگلینڈ کا دھڑن تختہ اسی میں ہو جائے گا-

28-3
 

فہد اشرف

محفلین
دوسرا دن۔
انڈیا 163-4
ابھی بھی پہلی اننگ کی بنیاد پہ انگلینڈ 83 رن سے آگے ہے۔ میچ کو گرفت میں رکھنے کے لیے انڈیا کو کم سے 100 رنوں کی لیڈ لینی ہوگی۔
 
Top