بھارت کا دورہ آئرلینڈ و انگلستان

حسیب

محفلین
پاکستانی ٹیم کے پچھلے دو دورہ انگلینڈ اور انڈین ٹیم کے اس دورے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کیسی رہی؟؟؟ دونوں میں کس نے بہتر طور پر اپنے آپ کو صورتحال کے مطابق ڈھالا؟؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرکٹ بیچ اس مسئلہ کے
یاز عبداللہ محمد محمد وارث محمداحمد محمد تابش صدیقی فہد اشرف و دیگران
 

حسیب

محفلین
دونوں مرتبہ پاکستانی ٹیم نے آتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، جبکہ انڈیا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کی طرف آیا
 
دونوں میں کس نے بہتر طور پر اپنے آپ کو صورتحال کے مطابق ڈھالا؟؟

انڈیا نے اس ٹور کے لئے خوب تیاری کی تھی- پُجارا کافی عرصے سے کاؤنٹی کھیل رہے- کوہلی نے ہوم سیریز چھوڑ کر انگلش کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کو ترجیح دی- افریقہ سیریز سے سمجھتے ہوئے راہانے کو واپس لایا گیا- ابتدائی تین جو کہ مشکل سلاٹس مانی جاتی کے لئے شیکھر،وجے اور راہول کو چُنا گیا- پھر کارتھک/پنتھ کیپر نیچے پانڈیا اور ایشون جیسی لمبی بیٹنگ لائن اپ کو باؤلنگ لائن اپ نے خوب کمپلیمنٹ کیا- انڈیا غالباً بھونیشور کو مس کرتا ہوگا کہ اسکی سوئنگ کے ساتھ 20-30 رنز کافی کروشل ثابت ہو سکتے تھے- انڈیا کچھ اہم موقع پر نروس ہو گیا جیسا آج ہوا آتے ہی اوپنر اور پھر کوہلی کی وکٹ کے بعد جھڑی لگ گئی ایسا ہی دوسرے میچ میں 191 رنز کا تعاقب کرتے ہوا-


اس سیریز کے پہلے میچ بظاہراً پاکستان کو تکا اچھا لگ گیا- لیکن اس تُکے کے پیچھے آئرلینڈ ٹیسٹ تھا- جہاں شاہین ایک مرتبہ تو لڑھکڑا گئے لیکن چھوٹے ہدف کی وجہ سے بات بن گئی- یہی بات لارڈز ٹیسٹ میں کام آئی-
2016 سیریز میں لندن میں کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو کافہ موافق پچز ملی تھیں جہاں اسپن کے لئے مدد تھی- اولڈ ٹریفورڈ اور ایجبسٹن میں ہلکی سی انگلش کنڈیشن کا سامنا ہوا تو وہی ہوا جو متوقع تھا-

آخر میں ایک بات کہ اے کاش پاکستان آسٹریلیا میں انڈیا کی طرح اور انڈیا، انگلینڈ میں پاکستان کی طرح کھیلے تو شاید بات بن جائے- وغیرہ
 

فہد اشرف

محفلین
انڈیا 103-4 کوہلی 23 پہ کھیل رہے ہیں۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی اننگ 332 رن پہ ختم ہوئی تھی جس میں ڈیڑھ سو رن آخری کے تین بلے بازوں نے جوڑے تھے۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلے اور آخری ٹیسٹ میں سینچری کرنے والے کک پانچویں کھلاڑی ہیں ان سے پہلے ریگی ڈف، بل پونسفیلڈ، گریگ چیپل اور محمد اظہر الدین یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ مزید یہ کہ کک جی نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنوں کے معاملے میں سنگا جی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے لیفٹ ہینڈر بن گئے ہیں۔
شکریہ الیسٹر کک
 
Top