بھارت کی جانب سے پاکستانی گلابی نمک 1روپے فی کلو کے حساب سے خرید کر 30پاؤنڈ فی کلو بیچنے کا انکشاف

جو نمک تابش بھائی کھیوڑہ سے مفت اٹھا لائے تھے۔ وہ سنگاپور میں ڈھائی ڈالر جبکہ بحریہ ٹاؤن میں ۱ ڈالر فی ۱۰۰ گرام فروخت ہو رہا ہے۔
اسرائیل اور دیگر ممالک کے ریٹس معلوم نہیں۔ البتہ قیاس ہے کہ ۱ ڈالر سے اوپر ہی ہوگا۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں ایکسپورٹس کا کافی پوٹینشل موجود ہے لیکن حکام بالا کی غفلت کی وجہ سے ہمسایہ ممالک آگے نکل چکے ہیں۔
پراپر فوڈ پراسسنگ کا انتظام نہ ہونا بھی ایک ایشو ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
گائیڈوں کے تو کیا کہنے۔۔۔ گائیڈ ہر جگہ یہی فراڈ کرتے ہیں
پچھلی بار کھیوڑہ کان کی زیارت کے دوران گائیڈ نے فرمایا کہ آگے سُرنگ میں دائیں جانب والی دیوار میٹھی جبکہ بائیں والی نمکین ہے۔ موقع پر موجود سامعین کی حماقت دیکھیے کہ انہوں نے باقاعدہ اس “کراماتی” سُرنگ کو چاٹ کر چیک کیا۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
خیر چاٹنے کا سلسلہ کچھ دن چلتا رہا پھر بور ہو گیا۔ پھر اس سے ایک شہر کا ماڈل بنانے لگا۔ جس میں کھردرے پتھر پہاڑ تھے اور کیوب ایکدوسرے پر رکھ کے skyscraper بنائے۔ لائٹنگ کا انتظام بیٹری سیل اور چھوٹے ٹارچ والے بلب سے کیا۔
یعنی آپ پیدائشی انجنیئر تھے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں ایکسپورٹس کا کافی پوٹینشل موجود ہے لیکن حکام بالا کی غفلت کی وجہ سے ہمسایہ ممالک آگے نکل چکے ہیں۔
درست بات ہے۔ پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ ہو بھی رہی ہے لیکن انتہائی چھوٹے لیول اور صرف ذاتی تگ و دو سے۔ نہ صرف یہ نمک پاکستان سے ایکسپورٹ ہوتا ہے بلکہ اس نمک سے بنے سوونیئر بھی سویڈن جاتے ہوئے میرے علم میں آئے تھے۔ لیکن حکومت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔

اس بات کا ایک ثبوت اوپر ذیشان صاحب والی تصویر ہے۔ نمک پہلے پاکستان سے جنوبی افریقہ ایکسپورٹ ہوا اور یہ انتہائی معمولی قیمت میں ہوگا، اور وہاں سے سنوار سجا کے دوبارہ سے مختلف ملکوں میں ری ایکسپورٹ کیا گیا اور اچھے خاصے مہنگے داموں پر کیا ہوگا تبھی اتنا مہنگا ہے۔سارے ڈالز جنوبی افریقہ کی کمپنی لے گئی ہوگی۔
 
سید عاطف علی

تو جنوبی افریقہ چل کر کمپنی کھول لیتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس بات کا ایک ثبوت اوپر ذیشان صاحب والی تصویر ہے۔ نمک پہلے پاکستان سے جنوبی افریقہ ایکسپورٹ ہوا اور یہ انتہائی معمولی قیمت میں ہوگا، اور وہاں سے سنوار سجا کے دوبارہ سے مختلف ملکوں میں ری ایکسپورٹ کیا گیا اور اچھے خاصے مہنگے داموں پر کیا ہوگا تبھی اتنا مہنگا ہے۔سارے ڈالز جنوبی افریقہ کی کمپنی لے گئی ہوگی۔
پاکستان میں ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹس بڑھانے کا ایک طریقہ بنگالی ماڈل ہے۔ بنگلہ دیش کا گارمنٹس میں اپنا کوئی مشہور برینڈ نہیں ہے۔ لیکن دنیا بھر کے مشہور گارمنٹس برینڈز نے وہاں کافی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جس سے ہر سال ملک کی ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بنگالیوں میں اتنا ہنر آجائے گا کہ وہ چین کی طرح مغربی برینڈز کے مقابلہ میں اپنے برینڈز دنیا کو متعارف کروا سکیں گے۔
مجھے یاد ہے دس، بیس سال قبل چینی مصنوعات و برینڈز کو دو نمبر کہا جاتا تھا۔ آج چینی کمپنی ہواوے کا فون دنیا کے بہترین موبائل فونز میں شمار کیا جاتا ہے۔
 
پاکستان بھی اس راہ پر چل رہا تھا کچھ عناصر کی وجہ سے راستے سے ہٹ گیا ۔ رینگلر کی جینز وغیرہ حیدر آباد میں بنتی تھیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان عناصر کو کچلا جائے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
P10-SGD-006.jpg
 
Top