بھارت کے تاریخی مقامات

558868_3323364_updates.jpg

بھارت کے تاریخی مقامات کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو تاج محل سر فہرست آتا ہے لیکن بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے کہ تاج محل کے علاوہ بھی بھارت کے کئی ایسے تاریخی مقامات ہیں جہیں تاج محل کے برابر حیثیت حاصل ہے۔

مہران گڑھ فورٹ، جودھ پور

558868_8749590_updates.jpg

بھارتی شہر جودھ پورمیں واقع مہران گڑھ فورٹ 1460 میں بنایا گیا تھا، وسیع پیمانے پر تعمیر کیے گئےاس تاریخی قلعے کا شمار بھارت کے چند سب سے بڑے قلعوں میں ہوتا ہے۔ جودھ پور کے ہر کونے سے یہ قلعہ نظر آتا ہے۔ نا صرف بھارت بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی یہاں کا رخ کرتی ہے۔ یہ ایسا مقام ہے جہاں ہالی ووڈ ڈائریکٹرکرسٹوفر نولان کی فلم ’دا ڈارک نائٹرائسس‘ کی شوٹنگ بھی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس قلعے میں حیرت انگیز چیزوں کا ذخیرہ لیے موزیم بھی موجود ہے جسے نہ دیکھنا مہران گڑھ فورٹ کو نہ دیکھنے کے برابر ہے۔

ہمایوں کا مقبرہ، دہلی

558868_4377640_updates.jpg

دہلی میں بہت سی تاریخی عمارتیں موجود ہیں لیکن یہاں کی خوبصورتی ہمایوں کا مقبرہ ہے۔ ہمایوں کےمقبرے کا شمار بھارت کی سب سے خوبصورت ترین عمارات میں ہوتا ہے۔ اس کی تعمیر کا کام مشہور ایرانی معمار میرک مرزا غیاث کی زیرنگرانی مکمل کرایا گیاتھا ، جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ ہمایوں کے مقبرہ کی تعمیر مغل بادشاہ ہمایوں کی بیوہ حمیدہ بانو نے اپنی شوہر کی یاد میں 1527سے 1526کے درمیان کرائی تھی۔

مودھرا سن ٹمپل

558868_5952256_updates.jpg

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے مودھرا میں واقع سن ٹمپل، بھارت کا دوسرا بڑا ٹمپل ہےجو کہ دریا کے کنارے بنا ہوا ہے۔ سال 1026 اور 1027 میں یہ شاندار ٹمپل تعمیر کرایا گیا تھاجسےبعد از’ سورج دیوتا ‘کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ یہ ٹمپل ایک بہترین ماہر تعمیرات کا شاہکار ہے اس کی ایک ایک دیوار کئی ہندو دیوتاؤں کے مجسموں سے بنائی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو دنک کر دیتی ہے۔ اس ٹمپل کے سباح منڈپ میں کل 52ستون ہیں جن پر مختلف دیوی اور دیوتاؤں کے علاوہ مہا بھارت اور رامائن کے کرداروں کو بہترین کاریگری کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

امیر (امبر فورٹ)، جے پور

558868_5815620_updates.jpg

بھارت کے تاریخی مقامات میں ایک امیر فورٹ کا شمار بھی ہوتا ہے، یہ بھارت کے گلابی شہر جے پور میں موجود ہے جسے راجہ من سنگھ نے 1592 میں تعمیرکروایا تھا۔ امیر فورٹ، امریکی فورٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس قلعہ کی تعمیر ’ہندو مسلم‘ فن تعمیر کی بہت اچھی عکاسی کرتی ہے۔ جے پور غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ شہر کہا جاتا ہے، کیونکہ غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال یہاں آتی ہے۔ یہ قلعہ ہندوستانی فن تعمیر کاعجوبہ ہے جسے دو نایاب پتھروں ’سرخ سونا اور سنگ مرمر‘ سے تعمیر کیا گیا ہے۔

مہابت مقبرہ، جونا گڑھ

558868_4484206_updates.jpg

بھارتی ریاست جونا گڑھ میں واقع مہابت مقبرے کو جونا گڑھ کا ’منی تاج محل‘ کہاجاتا ہے، یہاں جونا گڑھ کے نواب دفن ہیں۔

چتوڑفورٹ، چتوڑ گڑھ

558868_7039268_updates.jpg

قلعہ چتوڑ کا شمار بھارت کے سب سے بڑے قلعوں میں ہوتا ہے۔ 1303 میں علاؤالدین خلجی نے اس قلعے کو فتح کیا تھا بعد از یہاں ’سلطان آف دہلی‘ نے حکمرانی کی تھی۔ قلعہ چتوڑ کی مقبولیت کی ایک وجہ وہاں کی رانی ’پدمنی‘ تھیں جن سے متعلق بے شمار کہانیاں بھی منسوب ہیں۔ رواں سال رانی پدمنی اور علاؤالدین خلجی کی کہانی کے اوپر بھارتی فلم انڈسٹری نے فلم ’پدماوت‘ بنائی تھی جس کی شوٹنگ چتوڑ کے قلعے پر ہوئی ہے۔ جبکہ تاریخ ساز ایسی تمام کہانیوں کی ترد کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام من گھڑت ہیں۔

دھنکر موناسٹری

558868_2457267_updates.jpg

دھنکر موناسٹری کا شمار بھی بھارت کے اہم تایخی مقامات میں ہوتا ہے، یہ ایک قدیم بدھ مت کا خانقاہ ہےجو کہ ہیمالیہ کی پہاڑی پر واقع ہے۔ دھنکر موناسٹری کی تعمیر 17 ویں صدی میں کی گئی تھی۔
لنک
 

احسان قمی

محفلین
سیروا فی الارض فانظروا کیف کان عاقبۃ المجرمین۔۔
جب بھی سیر سپاٹا ہو اور گھومنے شومنے کی بات ہو اور انسان سیر و تفریح پہ نکلے تو بہتر ہے قرآنی ان چند نکات کی طرف توجہ مرکوز ہو جو قرآن مجید نے چند آیتوں میں الگ الگ انداز میں بیان کی ہیں
مثلا سیر کرو اور دیکھو کہ تم سے پہلے والے کیسے تھے انکا کیا ہوا
سیر کرو اور جھوٹوں کا انجام دیکھو
سیر کرو اور مجرمین کے اختتام پہ غوور کرو وغیرہ وغیرہ
 

فاخر

محفلین
مدھیہ پردیش میں بھی کچھ" دیدنی" ٹیمپلز ہیں، نہ جانے ذکر کیوں نہیں کیا! :)
ھا ھا ھا ھا ھا ’’بتانِ عریاں کے مشتاق آپ بھی ہے ‘‘ :LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:یہ تو آج پتہ چلا ہے ۔ ویسے اجنتا اور ایلورا کے بتانِ برہنہ کافی مشہور ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں کئی منادر ہیں جس کی بقول آتش پرست اپنی اپنی تاریخی حیثیت ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کئی صدی قبل مسیح سے یہ منادر قائم ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ھا ھا ھا ھا ھا ’’بتانِ عریاں کے مشتاق آپ بھی ہے ‘‘ :LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:یہ تو آج پتہ چلا ہے ۔ ویسے اجنتا اور ایلورا کے بتانِ برہنہ کافی مشہور ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں کئی منادر ہیں جس کی بقول آتش پرست اپنی اپنی تاریخی حیثیت ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کئی صدی قبل مسیح سے یہ منادر قائم ہیں۔
میں مشتاق ہوں یا نہیں، لیکن وہ مندر اپنی جگہ قائم ہیں اور صدیوں سے ہیں، اور بہت مشہور ہیں، اور شاید لاکھوں سیاح سالانہ ان کا دیدار شریف بھی کرتے ہیں اور اسی لیے لکھا تھا کہ مضمون نگار نے ان کا ذکر نہیں کیا۔
 

فاخر

محفلین
میں مشتاق ہوں یا نہیں، لیکن وہ مندر اپنی جگہ قائم ہیں اور صدیوں سے ہیں، اور بہت مشہور ہیں، اور شاید لاکھوں سیاح سالانہ ان کا دیدار شریف بھی کرتے ہیں اور اسی لیے لکھا تھا کہ مضمون نگار نے ان کا ذکر نہیں کیا۔
لیجئے ! ان منادر کی مختصر تفصیل پیش ہے:
1: بڑے گنیش جی کا مندر
2:چنتامن گنیش مندر
3: کھجوراہو مندر
4: کھجوراہو جین مندر
ان جیسے اسماء اور بھی ہیں اور تو اور اجین تو مندروں کا ہی شہر ہے ۔ خیر ہمیں ان منادر سے کیا مطلب؟
 
Top