فرخ
محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہُ
آجکل مارکیٹ میں بھنڈی نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ اسے خود پکایا جائے اور عین ممکن ہے، خود ہی کھانا بھی پڑے۔۔ ۔ اسلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔
بھنڈی کو تلنے والا ٹوٹکہ شائید سب سے جلدی تکمیل پاتا ہے ۔ اگر مل جائے تو شائید آج ہی یہ واردات کر جاؤں۔۔۔ جزا کم اللہ خیرا و کثیرا۔۔