بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

لیڈی فنگر کے تذکرے میں بالآخر آپ نے لیڈیز کی نمائندگی کا شرف حاصل کر ہی لیا وگرنہ بھولے سے بھی اس بھنڈی نگر سے کسی خاتون کا گزر نہ ہوا تھا ۔۔۔!!!
ہم نے بھی ایک تو اس لیے اس بھنڈی نگر میں قدم رکھا تاکہ خواتین کی نمائندگی ہوجائے ، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔۔۔۔۔
اور دوسرا یہ کہ گو کہ عامر بھائی نے بہت اچھا طریقہ بتایا لیکن شاید اتنا آسان نہیں تھا اُن کے لیے جو پہلی بار بنانا چاہتے ہیں۔ مجھے اس لیے لب کشائی کی ضرورت محسوس ہوئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
بھنڈیاں علیحدہ فرائی کرتی ہوں جیسا مریم نے بتایا۔
پیاز مجھے زیادہ مقدار میں اچھے لگتے ہیں۔پیاز فرائی کر کے ان میں اگر ایک کلو بھنڈی ہے تو تقریباََ آدھ کلو ٹماٹر ضرور ڈالتی ہوں۔ہری مرچ،سرخ مرچ،ہلدی (ان دنوں تازہ ہلدی پیس کے فریزر میں رکھی ہوئی ہے۔)،نمک،ایک چُٹکی کُٹی ہوئی سونف، ایک چُٹکی کلونجی، ایک چُٹکی رائی۔ایک چٹکی کُٹا زیرہ
مصالحہ بھون کے بھنڈی شامل کی اور ملا جلا کے ایک ٹماٹر اور چند ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ ڈال کے تھوڑی دیر دم پہ لگا دیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
بھری بھنڈیاں بھی بناتے ہیں۔ہری مرچ کی طرح اس کے اندر کھٹائی سفوف ڈال کے تل لیں اور مصالحہ بھون کے بھنڈیاں ڈال کے دم پہ رکھ دیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک کلو بھنڈی ہے تو تقریباََ آدھ کلو ٹماٹر ضرور ڈالتی ہوں۔

ارے اتنے ٹماٹر! ہم سے تو کھائی ہی نہیں جائے گی یہ والی بھنڈی!

ہمارے آفس میں جب کبھی چکن کڑھائی بنتی ہے ہم تو اُسے بھی ٹماٹر گوشت کہتے ہیں کہ وہ ٹماٹر ڈالنے میں بالکل بھی کنجوسی نہیں کرتا۔ :) :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
جب کچے آموں کا موسم ہوتا ہے تو ایک چھوٹے سے کچے آم کو باریک باریک کتر کر بھی بھنڈی میں شامل کرتی ہوں۔
 
لذیذ ترین بھنڈی کا آسان ترین نسخہ:
حسبِ ہدایت ابن انشاء۔
سب سے پہلے بھنڈی لیجیے! لے لی؟ اب اسے کاٹیں۔ کاٹ لی؟ اب اس کو فرائی کریں! ہمارا منہ مت دیکھیں۔ اب اس میں حسبِ توفیق مسالا ڈالیں۔ ڈال لیا؟ اب کچھ دیر پکائیں۔ اب اسے اتار کر ایک طرف رکھیں اور کسی خادم کے ہاتھوں بازار سے بھنڈی گوشت منگالیں۔ لیجیے! لذیذ ترین بھنڈی تیار ہے۔ تنوری روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔

ویسے ہم حیران ہیں کہ فرخ صاحب نے "تراکیب" کے بجائے "ٹوٹکے" کیوں طلب کیے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
میرے خیال میں پیاز کرکری رکھنے کے لئے دم نہیں دینا چاہئے۔ورنہ پیاز نرم ہوجاتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ماہرینِ بھنڈیات، خواتین و حضرات دونوں سے التماس ہے کہ یہ جو ڈاکٹران و سائنسدانان فرماتے پھرتے ہیں کہ اُبلی ہوئی سبزیاں کھائیں تو ذرا اُبلی ہوئی بھنڈیاں پکانے اور پھر ان کو کھانے کی تراکیب بھی بیان فرما کر عند اللہ ماجور ہوں :)
 
Top