نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم سوفٹویر کااستعمال انٹرنیٹ پر کمیونٹی سائٹ بنانے کے لیے ایک مقبول عام طریقہ ہے اور کچھ عرصہ محنت کے بعد فورم کی فعالیت اور مقبولیت بھی خاطر خواہ بڑھ جاتی ہے۔ فورم کی خوبیوں کے ساتھ اس میں خامی یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کئی اچھے مراسلے وقت کی دھول کی نذر ہو جاتے ہیں اور وہ تہہ در تہہ نیچے جاتے رہتے ہیں۔ یہی معاملہ اردو محفل فورم کے ساتھ بھی ہے۔ اس لڑی کا مقصد اپنے اور دوسروں کے ان پسندیدہ مراسلات کو ڈھونڈنا اور ان کے روابط یہاں پیش کرنا ہے جنہیں آپ شوق سے بار بار پڑھتے ہوں۔ خیال رکھیں کہ یہاں لڑائی جھگڑے اور مناظروں والے دھاگوں کے روابط پوسٹ نہ کریں۔ کوئی چاہیں تو الگ سے گڑے مردے اکھاڑنے کے لیے یہ سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔
میں ہی اس سلسلے کا آغاز کیے دیتا ہوں۔ ایک مرتبہ میں نے محب علوی کا خاکہ اڑایا تھا جو دراصل انہی کے ایک میرے بارے میں خاکے کا جواب تھا۔
محب علوی
اس زمانے میں سیدہ شگفتہ ایک بریکنگ نیوز چینل چلاتی تھیں۔ مندرجہ بالا خاکے کو بھی انہوں نے بطور بریکنگ نیوز ہائی لائٹ کیا۔
بریکنگ نیوز !
زکریا نے جب اردو ویب کی نظامت چھوڑی تو ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ یہ اور بات ہے کہ یہ کمبل ان کی جان نہیں چھوڑ رہا اور نادیدہ ہاتھوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ
پرانے وی بلیٹن کے زمانے میں ریپوٹیشن پوائنٹس کا سسٹم ہوتا تھا، اور اس کا استعمال میں ویسا ہی رویہ دکھایا جاتا تھا جیسا کہ موجودہ ریٹنگز کے استعمال میں نظر آتا ہے۔ اس پر میں نے کچھ طبع آزمائی کرنے کی کوشش کی تھی۔
ریپوٹیشن کے پوائنٹس
محب علوی نے محفل فورم کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر گزشتہ ایک سال کی سرگذشت بیان کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اس میں کچھ ارکان فورم کے تعارف اور خاکے پیش کیے تھے۔ ابھی اس کا ربط سامنے آیا تو کئی پرانی خوشگوار یادیں سامنے آ گئیں۔
اردو محفل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ایک سال کی سرگذشت
اسی سرگزشت پر تبصروں کے لیے علیحدہ تھریڈ بھی شروع کیا گیا تھا۔
اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )
مزید جیسے جیس پرانے روابط ملتے جائیں گے انہیں یہاں پیش کرتا جاؤں گا۔ ربط جتنا پرانا ہوگا، اس کا لطف بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ آپ بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔