بارہویں سالگرہ بھولے بسرے دھاگے

صائمہ شاہ

محفلین
مصنف اتنا بڑا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟؟کیا مصنف کی نظر میں وہ خود زیادہ عظیم ہے؟؟ کتاب کا عنوان بالکل نہیں بھایا۔ اس لیے یہ دھاگہ نہ پڑھیں گے۔ :confused1:
مصنف کی سوچ پابند نہیں ہوتی اور یہی بات اسے لکھنے کی تحریک دیتی ہے ۔
 

مقدس

لائبریرین
لنک کام نہیں کر رہے مقدس
جب پوسٹ کیا تو سب چل رہے تھے سوائے ایک کے، اس ایک کے چکر میں باقی سب بھی خراب کر دئیے میں نے لولزز۔۔۔ مجھے اس وقت گھر سے نکلنا تھا مسجد کے لیے تو بس سوچا نبیل بھیا یا سعود بھیا ٹھیک کر دیں گے
تھینک یو نبیل بھیا :)
 
ان دھاگوں میں سے ہم نے مسکراتے محفلین والا دھاگہ نہیں پڑھا ہوا۔ وہ ابھی بھی نہیں کھل رہا۔
کیونکہ ہم نے اس دوران دو روابط درست کر دیے تھے۔ :) :) :)
 

سید عمران

محفلین
مصنف اتنا بڑا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟؟کیا مصنف کی نظر میں وہ خود زیادہ عظیم ہے؟؟ کتاب کا عنوان بالکل نہیں بھایا۔ اس لیے یہ دھاگہ نہ پڑھیں گے۔ :confused1:
دعوی تو فرعون نے بھی وہ کیا جو کبھی کسی نے نہ کیا... انا ربکم الاعلی.... میں تمہارا سے سے اعلی رب ہوں...
نرے دعؤوں سے کیا ہوتا ہے...
یہ انتہائی سطحی علم پر مبنی کتاب ہے...
ان بے تکی اور گمراہ کن باتوں کا جواب اہل علم برسوں پہلے دے چکے ہیں...
اس لڑی میں کوئی نئی اور خاص بات نہیں ہے...
عام سی غیر اہم لڑی ہے...
وقت کا ضیاع!!!
 

لاریب مرزا

محفلین
دعوی تو فرعون نے بھی وہ کیا جو کبھی کسی نے نہ کیا... انا ربکم الاعلی.... میں تمہارا سے سے اعلی رب ہوں...
نرے دعؤوں سے کیا ہوتا ہے...
یہ انتہائی سطحی علم پر مبنی کتاب ہے...
ان بے تکی اور گمراہ کن باتوں کا جواب اہل علم برسوں پہلے دے چکے ہیں...
اس لڑی میں کوئی نئی اور خاص بات نہیں ہے...
عام سی غیر اہم لڑی ہے...
وقت کا ضیاع!!!
سید عمران!! ہمارے لیے بھی اس لڑی میں دلچسپی کا کوئی سامان موجود نہیں ہے لہٰذا ہمارے پاس اسے نظر انداز کرنے کا آپشن موجود ہے۔ البتہ لڑی کے پہلے مراسلے کے آخر میں جو نوٹ موجود ہے اس کی آخری سطر ہمیں بہت اچھی اور معقول لگی کہ اختلاف طریقے اور سلیقے سے کیجیے۔ سارا مسئلہ یہیں سے شروع ہوتا ہے کہ سلیقے سے اختلاف کرنے کے لیے علم، متوازن سوچ اور ظرف کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

زیک

مسافر

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نے ایک مرتبہ سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ہم نے اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں اپنے تجربات کے بارے میں بتانا تھا۔ اس بارے میں میں نے یہاں کچھ لکھا تھا۔

ایک مرتبہ انور مقصود کے پروگرام سٹوڈیو ڈھائی میں ادب کے موضوع پر قسط کی ویڈیوز شئیر کی تھیں۔


سٹوڈیو ڈھائی، ادب کے موضوع پر
 

صائمہ شاہ

محفلین
جی، آپ کی بات درست ہے۔ لیکن مصنف کا اتنا بڑا دعویٰ ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔
ابھی انسان نے سمجھا ہی کیا ہے :)
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں اور کچھ لوگ یہ جہاں وقت سے پہلے دیکھ لیتے ہیں اسی لئے معتوب ٹھہرائے جاتے ہیں ، بہرحال آزادی اظہار پر پابندی غلط اور خوف کی علامت ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مرتبہ میں نے ایک فارسی غزل کی آڈیو کہیں سے ڈھونڈ کر اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا۔ صاحب کلام کے بارے میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے جیسا کہ متعلقہ تھریڈ اور اس کے علاوہ ویڈیو پر تبصروں سے بھی ظاہر ہے۔

فارسی شاعری - ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

ایک مرتبہ غالب کی ایک غزل فریدہ خانم کی آواز میں ملی، جو کافی پسند بھی آئی۔۔

فارسی شاعری - بیا و جوش تمنای دیدنم بنگر - فارسی غزل (غالب)

اس کے علاوہ کچھ قوالیوں کی ویڈیوز پوسٹ کی تھی جو اس وقت مجھے کافی پسند تھیں۔۔ :)

قوالیاں
 
Top