بھٹائی کے مزار پرسندھ کی آزادی کی دعائیں

طالوت

محفلین
قریب قریب ساری دنیا میں سیاسی نظام ہیں سوائے 2/4 کے ۔ مگر بدترین و بےہودہ سیاستدانوں اور مسوم عوام کے مقابلے میں پاکستان اکلوتا اور انوکھا ملک ہے ۔ دو چار غنڈے پالئے ایک آدھ کسی مشہور و معروف سیاستدان سے تعلقات بنائیے اور موج کیجئے ۔ ہماری کل سیاست اس ادمی اور اس کے دو چار غنڈوں کا شکار ہے ۔ گندگی کے یہ چھوٹے چھوٹے ڈھیر اکٹھے ہو کر ایک بڑے گندگی کے ڈھیر کو جنم دیتے ہیں اور یہی ڈھیر مختلف سیاسی جماعتوں کے نام سے آتے جاتے چیختے چلاتے رہتے ہیں ۔
وسلام
 

ساجد

محفلین
طالوت ، پاکستانی سیاستدانوں کی بڑی مختصر و جامع تعریف کر دی آپ نے۔ میں اس میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ جہالت اور جاگیرداری دو ایسی لعنتیں ہیں جو اس قبیل کی مربی و ملجا ہیں۔
لاکھ نظام یا چہرے بدل لو پاکستان کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک جاگیرداری کا خاتمہ اور جہالت میں خاطر خواہ کمی نہیں ہو گی۔
(جاگیرداری میں ہمہ قسم کا اشرافیہ خواہ وہ صنعتی ہو یا زراعت پیشہ ، افسر ہو یا تاجر سبھی شامل ہیں کہ یہ جتنے طاقتور ہوتے ہیں اتنے ہی منہ زور اور قانون شکن ہوتے ہیں۔ اور طبقاتی اونچ نیچ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کے بھی غاصب ہیں۔)
 
Top