بہبودِ آبادی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار

ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار​
:):):)
یہ مولوی برکت بچوں میں برکت کے قائل نہیں لگتے ۔
 
راجا بھائی ہم تو پہلے ہی تنوع اور تفاوت کے صرف قائل ہی نہیں بلکہ شدید حامی ہیں۔ بیگم البتہ راہ میں حائل ہے اور یہی سب سے بڑی خامی ہے۔
تو کسی مولوی صاحب کا بیان ڈائون لوڈ کر کے بھابی کو سنا دیں۔ انشاءاللہ ایسے ایسے دلائل ملیں گے کہ بھابی خود آپ سے کہیں گی کہ جب آپ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی حیثیت رکھتے ہیں تو ایک بیوی پر اکتفا کرنا ایمان کی کمزوری ہے۔ آپ فوراً تکمیلِ ایمان کریں ;)
 
آپ نے تجربہ کیا؟
 
اپنا ایک شعر پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

میری ایک بیوی اور چار پیارے بچے ہیں
گر الٹتی یہ ترکیب، کتنا پھر مزہ آتا
(عرفان)
بہت خوب۔ شعر میں بیان کیا گیا خیال اچھا ہے۔ ارمان کے بارے میں بھابی سے رائے لے لیں۔
 
:):):)
یہ مولوی برکت بچوں میں برکت کے قائل نہیں لگتے ۔
قائل تو ہیں ظہیر بھیا لیکن اپنی جاب کی ذمہ داری بھی تو نبھانی ہے۔
میں نے مولوی برکت سے پوچھا کہ جناب آپ کے تو 8 بچے ہیں، کہنے لگے 6 ملازمت سے پہلے کے ہیں راجا بھائی، بعد میں تو صرف 2 ہی ہوئے ہیں، اور اگر سچی بات کہوں تو ان 8 میں سے 2 ہی اچھے ہیں، باقی سب تو ماں پر گئے ہیں۔
 
جی بھیا کیا تھا تجربہ۔ آپ کی بھابی نے بہت غور سے بیان سنا، اس دوران ان کی آنکھوں سے اشکِ رواں کی نہر بہتی رہی اور زبان سبحان اللہ کا ورد کرتی رہی۔ بیان سننے کے بعد ارشاد فرمایا:
"اللہ مارے، غور سے سن، مولوی صاحب نے صاحبِ حیثیت کہا ہے"۔
 
ہاہا ہا ہا ہا !!!!! کیا شگفتہ شگفتہ باتیں کرتے ہیں آپ امجد بھائی !
نہ ہوئے آپ ہمارے محلے کے ورنہ آپ سے خاصی گپ شپ رہتی ۔ :):):)
 
شکر کریں میں آپ کے محلے کا نہ ہوا ورنہ آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے کہ
بے سبب اہلِ محلہ ہمیں لوفر سمجھے
یہ سزا ہم کو ملی تم سے شناسائی کی
:sneaky:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شکر کریں میں آپ کے محلے کا نہ ہوا ورنہ آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے کہ
بے سبب اہلِ محلہ ہمیں لوفر سمجھے
یہ سزا ہم کو ملی تم سے شناسائی کی
:sneaky:
لوفر تو کافر سے پھر بہتر ہے ۔
بعض لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے تو کافر ہونےکے فتوے ملنے لگتے ہیں امجد بھائی! ( وہی والی اسمائیلی جو آپ نے لگائی ہے ۔ ہمیں مل نہیں رہی)
 
ہاہاہاہا۔ درست فرمایا بھیا
سمائلی کا جہاں مسئلہ پیش آئے تو فوراً کاپی پیسٹ والا فارمولا اپنا لیا کریں۔ کمپیوٹر میں یہ سہولت میں نے اسی لئے دی ہوئی ہے :sneaky:
 
Top