ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار
ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار
یہ مولوی برکت بچوں میں برکت کے قائل نہیں لگتے ۔
مولوی برکت نے چھپوائے انوکھے اشتہار
جب بنے بہبودِ آبادی کے افسر ایک بار
ٹیگ لائن میں ملایا دین کو دنیا سے یوں
مومنو بچے ہوں دو ہی، چاہے زوجائیں ہوں چار
آمین۔ جزاک اللہ آپی۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے، آباد رکھے۔
ہاہاہاہا۔
بہت خوب!
ہمیشہ کی طرح لاجواب۔
آپ سب کو خوش رکھتے ہیں۔ہنساتے ہیں۔اللہ کرے آپ ہمیشہ خوش رہیں۔آمین!
تو کسی مولوی صاحب کا بیان ڈائون لوڈ کر کے بھابی کو سنا دیں۔ انشاءاللہ ایسے ایسے دلائل ملیں گے کہ بھابی خود آپ سے کہیں گی کہ جب آپ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی حیثیت رکھتے ہیں تو ایک بیوی پر اکتفا کرنا ایمان کی کمزوری ہے۔ آپ فوراً تکمیلِ ایمان کریںراجا بھائی ہم تو پہلے ہی تنوع اور تفاوت کے صرف قائل ہی نہیں بلکہ شدید حامی ہیں۔ بیگم البتہ راہ میں حائل ہے اور یہی سب سے بڑی خامی ہے۔
آپ نے تجربہ کیا؟تو کسی مولوی صاحب کا بیان ڈائون لوڈ کر کے بھابی کو سنا دیں۔ انشاءاللہ ایسے ایسے دلائل ملیں گے کہ بھابی خود آپ سے کہیں گی کہ جب آپ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی حیثیت رکھتے ہیں تو ایک بیوی پر اکتفا کرنا ایمان کی کمزوری ہے۔ آپ فوراً تکمیلِ ایمان کریں
بہت خوب۔ شعر میں بیان کیا گیا خیال اچھا ہے۔ ارمان کے بارے میں بھابی سے رائے لے لیں۔اپنا ایک شعر پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں
میری ایک بیوی اور چار پیارے بچے ہیں
گر الٹتی یہ ترکیب، کتنا پھر مزہ آتا
(عرفان)
او ہو، اس حساب سے تو مولویوں کے علاوہ بھی کافی لوگ زیادتی کی زد میں آتے ہیںخوبصورت لکھا ہے لیکن مولویوں سے زیادتی کر گئے ہو وہ چار سے کئی زیادہ کی تمنا رکھتے ہیں
مولوی برکت کے بیان میں پابندی صرف 2 بچوں کی لازم ہے چار زوجائوں کی نہیں (خواہشمند حضرات کے لئے زیادہ کی گنجائش موجود ہے بیان میں)جی 72 تک غالبا
قائل تو ہیں ظہیر بھیا لیکن اپنی جاب کی ذمہ داری بھی تو نبھانی ہے۔
یہ مولوی برکت بچوں میں برکت کے قائل نہیں لگتے ۔
جی بھیا کیا تھا تجربہ۔ آپ کی بھابی نے بہت غور سے بیان سنا، اس دوران ان کی آنکھوں سے اشکِ رواں کی نہر بہتی رہی اور زبان سبحان اللہ کا ورد کرتی رہی۔ بیان سننے کے بعد ارشاد فرمایا:آپ نے تجربہ کیا؟
قائل تو ہیں ظہیر بھیا لیکن اپنی جاب کی ذمہ داری بھی تو نبھانی ہے۔
میں نے مولوی برکت سے پوچھا کہ جناب آپ کے تو 8 بچے ہیں، کہنے لگے 6 ملازمت سے پہلے کے ہیں راجا بھائی، بعد میں تو صرف 2 ہی ہوئے ہیں، اور اگر سچی بات کہوں تو ان 8 میں سے 2 ہی اچھے ہیں، باقی سب تو ماں پر گئے ہیں۔
جی بھیا کیا تھا تجربہ۔ آپ کی بھابی نے بہت غور سے بیان سنا، اس دوران ان کی آنکھوں سے اشکِ رواں کی نہر بہتی رہی اور زبان سبحان اللہ کا ورد کرتی رہی۔ بیان سننے کے بعد ارشاد فرمایا:
"اللہ مارے، غور سے سن، مولوی صاحب نے صاحبِ حیثیت کہا ہے"۔
شکر کریں میں آپ کے محلے کا نہ ہوا ورنہ آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے کہہاہا ہا ہا ہا !!!!! کیا شگفتہ شگفتہ باتیں کرتے ہیں آپ امجد بھائی !
نہ ہوئے آپ ہمارے محلے کے ورنہ آپ سے خاصی گپ شپ رہتی ۔
لوفر تو کافر سے پھر بہتر ہے ۔شکر کریں میں آپ کے محلے کا نہ ہوا ورنہ آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے کہ
بے سبب اہلِ محلہ ہمیں لوفر سمجھے
یہ سزا ہم کو ملی تم سے شناسائی کی
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ بھیاواہ واہ واہ۔۔۔ قبلہ بہت خوبصورت اور کمال انداز میں ترجمانی کی۔۔۔۔
ہاہاہاہا۔ درست فرمایا بھیالوفر تو کافر سے پھر بہتر ہے ۔
بعض لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے تو کافر ہونےکے فتوے ملنے لگتے ہیں امجد بھائی! ( وہی والی اسمائیلی جو آپ نے لگائی ہے ۔ ہمیں مل نہیں رہی)