السلام علیکم ۔۔۔۔
نبیل بھائی امید ہے کہ آپ اور فورم کے سب ممبران خریت سے ہونگے ۔۔
جہاں تک میرا خیال ہے ،،، اس پوسٹ کو میکانتیش وغیرہ میں نہیں لکھا گیا، بلکہ کسی عربی اڈیٹر میں لکھا گیا ہے
میرا فورم اردو نیشن سارا اردو میں تھا ،،،لیکن جب میں نے انوژن بورڈ کو اپڈیٹ کیا تو ان میں موجود جتنی بھی ہ اور ف تھیں سب ڈبہ جات بن گئے جب میں نے ایک پوسٹ کو کاپی کر کہ ورڈ پیڈ میں پیسٹ کیا اور دیکھا وہاں ،، حالات کچھ اور تھے
وہ ہی کچھ میں نے اس پوسٹ کے ساتھ کیا جس میں ہم اس وقت موجود ہیں
میں نے اس پوسٹ کو کاپی کر کے ورڈ پیڈ میں پیسٹ کیا تو اس کی یہ حالت تھی ۔
اس سے مجھے سمجھ یہ آئی کہ اس میں موجود ۔ہ۔ دراصل اردو کی ۔ہ۔ نہیں بلکہ کوئی اور ہ ہے جو کہ اردو کے باقی حروف کے ساتھ جڑنا چاہتی ہے لیکن کر نہیں پا رہی ۔۔
اگرچہ اس پوسٹ میں ۔ف۔ کا حرف موجود نہیں لیکن اگر ہوتا تو اس کی صورت حال ایک عجیب سے حرف کی طرح ہوتی جو کہ ہماری اردو کی ۔ث۔ جیسا ہے لیکن تین کی بجائے اس پر چار نکتے ہیں ۔
خیر میں نے ورڈ پیڈ میں replace کی آپشن استعمال کر کے ، اس عجیب سی ہ کو اپنی اردو والی ہ میں تبدیل کر دیا تو پوسٹ سہی ہو گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ آپ کے بنائے ہوئے اوپن پیڈ میں بھی یہ کام آسانی سے ہو سکتاہے ۔۔۔۔۔
خوش رہیں