نہیں عارف بھائی میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔ لیکن جب تک میں نے اسے استعمال کیا ہے تب تک ہمیشہ بغیر کسی اینٹی وائرس کے۔
وجوہات:
- اینٹی وائرس از خود بہت برے وائرس ہوتے ہیں۔ اور لوگ انہیں اپنی خوشی سے اپنے سسٹم میں پالتے ہیں۔
- پروسیسر میموری اور دوسرے رسورسیز کا جتنا حصہ اینتی وائرسیز کے قبضے میں ہوتا ہے اتنا شاید ہی کسی پروگرام کو ملتا ہو۔
- جتنا اچھا اینٹی وائرس اتنا ہی سسٹم پر بوجھ۔ مثلاً ایک اینتی وائرس اگر ہمارے کلکس کو بھی نگاہ میں رکھے کہ کچھ غلط تو نہیں ہو رہا تو اس کے نتیجے میں یہ ہو گا کہ کسی بھی رائٹ کلک کے فوراً بعد اس کا ایک ماڈیول اس بات کی توثیق کرے گا اور یوں پاپ اپ مینو ظاہر ہونے میں بھی تھوڑی تاخیر ہوگی۔ و علیٰ ہٰذا لقیاس۔
- اینٹی وائرس کمپنیاں ہی زیادہ تر وائرس بناتی اور شائع کرتی ہیں تاکہ اس کا حل دینے والوں میں سب سے پہلے انھیں کا نام آئے اور یوں ان کا کاروبار چلتا رہے۔
- اینٹی وائرس کتنا بھی اچھا ہو وہ آنے والے نئے وائرسوں میں سے کتنوں کو ڈیٹیک کر پانے میں کامیاب ہو پاتا ہے؟ آخر کار دس دن بعد نہ سہی بارہ دن بعد سسٹم متاثر ہو ہی جاتا ہے۔ اور جو زیادہ ایڈوانسڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ ایک عدد ٹیکسٹ فائل بھی کھولئے تو مشتبہ قرار دےتے ہیں۔
- ایسے بیشمار وجوہات ہیں جن کے باعث میں نے اینتی وائرس کو ہمیشہ نا پسند کیا۔
پھر کیا کریں؟
- جب سسٹم درست حالت میں ہو تو اس وقت اس کا ڈسک کلون بنا کر کسی پورٹیبل ڈسک یا ری رائٹیبل ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ اور آئندہ جب بھی سسٹم مزید وسائل/سافٹوئیرس سے لیس ہو اور اطمینان بخش حآلت میں ہو تو دوبارہ اس کا کلون بنا کر اسی ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ یوں ہمیشہ آپ کے پاس لاسٹ بیسٹ کنفیگیوریشن دستیاب رہے گی۔ اور جب بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ونڈوز پارٹیشن کو فارمیٹ کریں اور کلون کو وہاں کاپی کر دیں۔ آپ کا سسٹم بالکل اس حالت میں دستیاب ہو گا جیسا اس کا بیک اپ لیا تھا۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ صرف ہونگے۔ اور آپ کا سسٹم ایسے ری اسٹور ہو جائے گا کہ براؤزر کی ہسٹری، بک مارک اور کیشے تک موجود ہوں گے۔ یہ کام نارٹن کی گھوسٹ میکر یوٹیلٹی سے کی جائے تو وہ ڈسک کی سائز کو کمپریس کر کے نصف تک کر دیتا ہے۔
سعید بھائی، ونڈوز سے ناپسندیدگی کی وجہ اینٹی وائرس کے علاوہ کیاہے؟
میں بہت مدت سے McAfee کا استعمال کر رہا ہوں اور یہ بہت اچھا ہے۔ تقریباً ۲ سال سے زیادہ ہو چُکا ہے، لاتعداد مرتبہ virus, trojans, worms وغیرہ آئے مگر اس نے انہیں گھُسنے نہیں دیا۔ اگر یہ انکی صفائی نہ کر سکے تو یا تو ان وائرس زدہ فائلوں کے بے کار کر کے Quarantine کر دیتا ہے، یا پھر مجھے بتا کر اڑا دیتا ہے۔
اور ڈسک کلوننگ کی خوب کہی۔ میں Norton Ghost کا کافی استعمال کرتا رہا ہوں اور یہ بہت کارآمد ہے۔ Partition کو کلون کر کے رکھ لیتا ہوں اور جب بھی پنگا ہو تو پہلی جیسی حالت میں واپس۔