بہترین اینٹی وائرس!

arifkarim

معطل
AVG FREE 7,5 کی ایکسپائریشن کے بعد بہترین اینٹی وائرس کی تلاش شروع کی تو کچھ ہی دیر میں مطلوبہ پروگرام مل گیا۔ اسکا نام ہے : ’’BitDefender Antivirus 2009‘‘ ۔ یہ کیوں بہترین ہے:
۱۔ انتہائی تیز رفتار
۲۔ آسان استعمال
۳۔ سسٹم پر کم بوجھ
۴۔ وائرس کا آفیشلی انکشاف ہونے سے پہلے ڈٹکٹ کرنا
۵۔ ایک ہی کی سیریل سے کئی سالوں کی پراٹیکشن اور اپڈیٹس

ٹاپ ۱۰ ریوژوز نے اسکو پہلی پوزیشن دی ہے:
http://anti-virus-software-review.toptenreviews.com/

BitDefender-Standard-Edition_1.png

لنک:
http://www.hermanstreet.com/store/smarthtml/bitdefender-antivirus.html
 
مجھے تعجب ہوتا ہے جب کوئی اینٹی وائرسیز کو بہترین کہتا ہے۔ میری رائے میں یہ چیز بد ترین تو ہو سکتی ہے لیکن اس میں بہتری کی کوئی بات ہو ایسا میرے مشاہدے میں‌کبھی نہیں رہا۔
 
arifkarim

معطل
مجھے تعجب ہوتا ہے جب کوئی اینٹی وائرسیز کو بہترین کہتا ہے۔ میری رائے میں یہ چیز بد ترین تو ہو سکتی ہے لیکن اس میں بہتری کی کوئی بات ہو ایسا میرے مشاہدے میں‌کبھی نہیں رہا۔

بد ترین کیوں؟ شاید اسلئے کہ آپکو "ونڈوز" نہیں پسند :)
 
نہیں عارف بھائی میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔ لیکن جب تک میں نے اسے استعمال کیا ہے تب تک ہمیشہ بغیر کسی اینٹی وائرس کے۔

وجوہات:

- اینٹی وائرس از خود بہت برے وائرس ہوتے ہیں۔ اور لوگ انہیں اپنی خوشی سے اپنے سسٹم میں پالتے ہیں۔
- پروسیسر میموری اور دوسرے رسورسیز کا جتنا حصہ اینتی وائرسیز کے قبضے میں ہوتا ہے اتنا شاید ہی کسی پروگرام کو ملتا ہو۔
- جتنا اچھا اینٹی وائرس اتنا ہی سسٹم پر بوجھ۔ مثلاً ایک اینتی وائرس اگر ہمارے کلکس کو بھی نگاہ میں رکھے کہ کچھ غلط تو نہیں ہو رہا تو اس کے نتیجے میں یہ ہو گا کہ کسی بھی رائٹ کلک کے فوراً بعد اس کا ایک ماڈیول اس بات کی توثیق کرے گا اور یوں پاپ اپ مینو ظاہر ہونے میں بھی تھوڑی تاخیر ہوگی۔ و علیٰ ہٰذا لقیاس۔
- اینٹی وائرس کمپنیاں ہی زیادہ تر وائرس بناتی اور شائع کرتی ہیں تاکہ اس کا حل دینے والوں میں سب سے پہلے انھیں کا نام آئے اور یوں ان کا کاروبار چلتا رہے۔
- اینٹی وائرس کتنا بھی اچھا ہو وہ آنے والے نئے وائرسوں میں سے کتنوں کو ڈیٹیک کر پانے میں کامیاب ہو پاتا ہے؟ آخر کار دس دن بعد نہ سہی بارہ دن بعد سسٹم متاثر ہو ہی جاتا ہے۔ اور جو زیادہ ایڈوانسڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ ایک عدد ٹیکسٹ فائل بھی کھولئے تو مشتبہ قرار دےتے ہیں۔
- ایسے بیشمار وجوہات ہیں جن کے باعث میں نے اینتی وائرس کو ہمیشہ نا پسند کیا۔

پھر کیا کریں؟

- جب سسٹم درست حالت میں ہو تو اس وقت اس کا ڈسک کلون بنا کر کسی پورٹیبل ڈسک یا ری رائٹیبل ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ اور آئندہ جب بھی سسٹم مزید وسائل/سافٹوئیرس سے لیس ہو اور اطمینان بخش حآلت میں ہو تو دوبارہ اس کا کلون بنا کر اسی ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ یوں ہمیشہ آپ کے پاس لاسٹ بیسٹ کنفیگیوریشن دستیاب رہے گی۔ اور جب بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ونڈوز پارٹیشن کو فارمیٹ کریں اور کلون کو وہاں کاپی کر دیں۔ آپ کا سسٹم بالکل اس حالت میں دستیاب ہو گا جیسا اس کا بیک اپ لیا تھا۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ صرف ہونگے۔ اور آپ کا سسٹم ایسے ری اسٹور ہو جائے گا کہ براؤزر کی ہسٹری، بک مارک اور کیشے تک موجود ہوں گے۔ یہ کام نارٹن کی گھوسٹ میکر یوٹیلٹی سے کی جائے تو وہ ڈسک کی سائز کو کمپریس کر کے نصف تک کر دیتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب۔۔ اگر ڈسک کلون بنانے کا طریقہ عنایت ہو تو کیا کہنے۔ ایک عدد ٹوٹوریل لکھ ماریں سعود بھائی
 
arifkarim

معطل
ابن سعید بھائی، ہر اک کا اپنا اپنا تجربہ ہوتا ہے۔ مابدولت پچھلے 3 سال سے ونڈوز ایکسپی پر اے وی جی فری بغیر کسی وائرس کے استعمال کرتا رہا۔ امسال وسٹا لیپ ٹاپ خریدنے کے بعد دوبارہ اے وی جی کر لیا تھا۔ مگر ابھی پتا چلا کہ اسکا پرانا ورژن 7،5 ایکسپائر ہو رہا ہے جبکہ 8،5 ورژن سسٹم پر بہت بوجھ بنتا ہے۔ اسی لئے اس نئے اینٹی وائرس "بٹ ڈیفنڈر" کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کی بات بجا ہے کہ بہت سے اینٹی وائرس سسٹم سلو ڈاؤن کرتے ہیں۔ لیکن میرا جیسا تنقیدی شخص بھی کوئی پروگرام ایسے ہی نہیں پوسٹ کر دیتا! :)
میں نے خود ذاتی طور پر اسکو انسٹال کرنے سے پہلے اور بعد میں سسٹ، کے بینچ مارکس ٹیسٹ کئے ہیں۔ یہ اینٹی وائرس سسٹم پر بالکل بھی بوجھ نہیں بنتا! بلکہ اے وی جی کی نسبت میرا سسٹم اب بہت تیز ہو چکا ہے۔ اسکے زائد اور فضول آپشنز بھی میں آف کر چکا ہوں:)
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میں تو جناب استاد محترم ابن سعید صاحب کے ساتھ متفق ہوں ۔ میں نے خود کوئی اینٹی وائرس انسٹال نہیں کیا ہے۔
لیکن فلیش ڈرائیو کو انتہائی محتاط طریقے سے استعمال کرتا ہوں۔ جس سے میرے سسٹم میں وائرس کم ہی آتا ہے۔
ویسے بھی میں ہر ماہ اپنے سسٹم کو گھوسٹ کی مدد سے ریفریش کرتا رہتا ہوں جس سے سپیڈ بھی بہتر رہتی ہے۔

مشن امپاسیبل 2 یا 3 میں یہی چیز دکھائی گئی ہے کہ پہلے کمپنی وائرس بنا کر پھیلاتی ہے ۔ پھر اسی کی ویکسینیشن کرتی ہے۔

میرے بس میں ہو تو سب سے پہلے اسی بیماری کی ویکسینیشن کرنے والوں کو پکڑ کرتحقیق کروں ۔ جس سے ثابت ہو جائے گا
کہ یہ سب کیا دھرا ناہی کا ہے۔ خیر اللہ آپ سب کو کامیاب و کامران رکھے آمین
 
شہزاد وحید

محفلین
میں تو جناب نوڈ32 ہی استعمال کر رہا ہوں۔ میرے سوا اور کوئی سسٹم استعمال کرتا نہیں میرا اور ایسی ویسی ویب سائیٹس کبھی میں کھولتا نہیں۔ بس کبھی کبھی دوست فلیش ڈرائیو لے کر دیٹا مانگنے آجاتے ہیں۔ بس نوڈ32 ان فلیش ڈرائیوز کو آسانی سے ہنڈل کر لیتا ہے۔ اور سسٹم کو سلو تو بلکل نہیں کرتا۔ سو اپن تو مست ہے اس اینٹی وائرس کے ساتھ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے میں بھی پہلے کبھی اینٹی وائرس استعمال نہیں کرتا تھا، لیکن بعص اوقات ایسے کمینے قسم کے وائرس ہوتے ہیں کہ ہزار احتیاط کے باوجود کام دکھا ہی جاتے ہیں۔ بس اسی وجہ سے اب اس اینٹی وائرس کو جھیل رہا ہوں۔
 
فرخ

محفلین
میں خود بھی بہت مُدت سے McAfee استعمال کر رہا ہوں اور باقاعدگی کے ساتھ اسکی Virus Definitions کو تازہ (Update) کرتا رہتا ہوں
جی ہاں شمشاد نے بالکل ٹھیک کہا، کہ اینٹی وائرس بہت ضروری ہے ورنہ
"سالا ایک وائرس پورے کمپیوٹر کو ہیجڑا بنا دیتا ہے"
:)
 
فرخ

محفلین
نہیں عارف بھائی میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔ لیکن جب تک میں نے اسے استعمال کیا ہے تب تک ہمیشہ بغیر کسی اینٹی وائرس کے۔

وجوہات:

- اینٹی وائرس از خود بہت برے وائرس ہوتے ہیں۔ اور لوگ انہیں اپنی خوشی سے اپنے سسٹم میں پالتے ہیں۔
- پروسیسر میموری اور دوسرے رسورسیز کا جتنا حصہ اینتی وائرسیز کے قبضے میں ہوتا ہے اتنا شاید ہی کسی پروگرام کو ملتا ہو۔
- جتنا اچھا اینٹی وائرس اتنا ہی سسٹم پر بوجھ۔ مثلاً ایک اینتی وائرس اگر ہمارے کلکس کو بھی نگاہ میں رکھے کہ کچھ غلط تو نہیں ہو رہا تو اس کے نتیجے میں یہ ہو گا کہ کسی بھی رائٹ کلک کے فوراً بعد اس کا ایک ماڈیول اس بات کی توثیق کرے گا اور یوں پاپ اپ مینو ظاہر ہونے میں بھی تھوڑی تاخیر ہوگی۔ و علیٰ ہٰذا لقیاس۔
- اینٹی وائرس کمپنیاں ہی زیادہ تر وائرس بناتی اور شائع کرتی ہیں تاکہ اس کا حل دینے والوں میں سب سے پہلے انھیں کا نام آئے اور یوں ان کا کاروبار چلتا رہے۔
- اینٹی وائرس کتنا بھی اچھا ہو وہ آنے والے نئے وائرسوں میں سے کتنوں کو ڈیٹیک کر پانے میں کامیاب ہو پاتا ہے؟ آخر کار دس دن بعد نہ سہی بارہ دن بعد سسٹم متاثر ہو ہی جاتا ہے۔ اور جو زیادہ ایڈوانسڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ ایک عدد ٹیکسٹ فائل بھی کھولئے تو مشتبہ قرار دےتے ہیں۔
- ایسے بیشمار وجوہات ہیں جن کے باعث میں نے اینتی وائرس کو ہمیشہ نا پسند کیا۔

پھر کیا کریں؟

- جب سسٹم درست حالت میں ہو تو اس وقت اس کا ڈسک کلون بنا کر کسی پورٹیبل ڈسک یا ری رائٹیبل ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ اور آئندہ جب بھی سسٹم مزید وسائل/سافٹوئیرس سے لیس ہو اور اطمینان بخش حآلت میں ہو تو دوبارہ اس کا کلون بنا کر اسی ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ یوں ہمیشہ آپ کے پاس لاسٹ بیسٹ کنفیگیوریشن دستیاب رہے گی۔ اور جب بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ونڈوز پارٹیشن کو فارمیٹ کریں اور کلون کو وہاں کاپی کر دیں۔ آپ کا سسٹم بالکل اس حالت میں دستیاب ہو گا جیسا اس کا بیک اپ لیا تھا۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ صرف ہونگے۔ اور آپ کا سسٹم ایسے ری اسٹور ہو جائے گا کہ براؤزر کی ہسٹری، بک مارک اور کیشے تک موجود ہوں گے۔ یہ کام نارٹن کی گھوسٹ میکر یوٹیلٹی سے کی جائے تو وہ ڈسک کی سائز کو کمپریس کر کے نصف تک کر دیتا ہے۔

سعید بھائی، ونڈوز سے ناپسندیدگی کی وجہ اینٹی وائرس کے علاوہ کیاہے؟

میں بہت مدت سے McAfee کا استعمال کر رہا ہوں اور یہ بہت اچھا ہے۔ تقریباً ۲ سال سے زیادہ ہو چُکا ہے، لاتعداد مرتبہ virus, trojans, worms وغیرہ آئے مگر اس نے انہیں گھُسنے نہیں دیا۔ اگر یہ انکی صفائی نہ کر سکے تو یا تو ان وائرس زدہ فائلوں کے بے کار کر کے Quarantine کر دیتا ہے، یا پھر مجھے بتا کر اڑا دیتا ہے۔
اور ڈسک کلوننگ کی خوب کہی۔ میں Norton Ghost کا کافی استعمال کرتا رہا ہوں اور یہ بہت کارآمد ہے۔ Partition کو کلون کر کے رکھ لیتا ہوں اور جب بھی پنگا ہو تو پہلی جیسی حالت میں واپس۔
 
Top