بہترین اینٹی وائرس!

دوست

محفلین
پہلے نوڈ 32 تھا اب دو تین دن سے بٹ ڈیفنڈر استعمال میں ہے۔ آج کل ہمارا قول بیچ معاملے کے یہ ہے کہ اینٹی وائرس بدلتے رہنا چاہیے۔ کونسا پیسے لگتے ہیں؟
سو لائف میں چینچ لاؤ۔ :d
 
میں‌گذشتہ 5 سالوں‌سے نورٹن انٹی وائرس استعمال کرتاآیا ہوں‌اور بہترین انٹی وائرس پایا ہے اسکو نورٹن انٹی وائرس کا تازہ ترین ورژن نورٹن انٹی وائرس 2009 کسی بھی انٹی وائرس کے مقابلے میں‌تیز رفتار ہے اور سسٹم پر بھی بلکل بوجھ نہیں‌ڈالتا کبھی چیک کرکے دیکھ لیجئے آپ حضرات
 
سعید بھائی، ونڈوز سے ناپسندیدگی کی وجہ اینٹی وائرس کے علاوہ کیاہے؟

فرخ بھائی پہلی بات تو یہ کہ میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔

اور اب یہ میرے استعمال میں نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس اس کا نعم البدل دستیاب ہے۔ مزید تفصیل میں گیا تو خڈشہ ہے کہ اوپن سورس اور پروپرائٹری سافٹوئیر کی مشہور زمانہ بحث شروع ہو جائے گی۔ ویسے میرے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا بھی ہے لائسینسڈ، پائریٹیڈ نہیں۔ لیکن اسے بوٹ کرنے کی نوبت اوسطاً دو ماہ میں ایک بار ہی آتی ہے۔
 
فرخ

محفلین
MC afee بچوں کیلئے ہے۔ بٹ ڈیفنڈر ایڈوانسڈ ہے بہت۔

عارف،
میں‌نے یہ بٹ صاحب کا ڈیفنڈر بھی استعمال کیا ہے اور کافی اچھاہے،
مگر جسے تم بچوں کے لیئے کہہ رہے ہو، ابھی تک تو بڑوں والا ثابت ہوتا رہا ہے۔ کم از کم میرے پاس تو لیگل ہے اور مجھے تمہارے بٹ صاحب کے ڈیفنڈر کے لئے کریک وغیرہ جیسے مسئلوں کی ضرورت نہیں‌پڑتی۔:yawn:
 
فرخ

محفلین
فرخ بھائی پہلی بات تو یہ کہ میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔

اور اب یہ میرے استعمال میں نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس اس کا نعم البدل دستیاب ہے۔ مزید تفصیل میں گیا تو خڈشہ ہے کہ اوپن سورس اور پروپرائٹری سافٹوئیر کی مشہور زمانہ بحث شروع ہو جائے گی۔ ویسے میرے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا بھی ہے لائسینسڈ، پائریٹیڈ نہیں۔ لیکن اسے بوٹ کرنے کی نوبت اوسطاً دو ماہ میں ایک بار ہی آتی ہے۔

سعید بھائی
یہ وسٹا تو مجھے بھی کبھی ہضم نہیں‌ہوئی حالانکہ میرے پاس بھی لیگل لائسنس والی ہے اور میں‌نے صرف ایک بار انسٹال کی تھی اور جلد ہی واپس ایکس پی Service pack 3 پر واپس آگیا کیونکہ یہ میرے پاس بھی لیگل لائسنس والی ہے۔

تو اسکا مطلب ہے، آپ Linux یا Sun Solaris میں سے کوئی استعمال کر رہے ہیں اور زیادہ چانس Linux کا لگ رہا ہے۔ برائے مہربانی یہ بتا دیں کہ کونسی Linux باقی لائنکسوں میں بہترین اور اچھی ہے۔
میں دراصل VM کے ذریعے Ubanto سے کھیلتا رہا ہوں۔۔۔
 
arifkarim

معطل
آج پہلی بار ایک آفس میں یو بنٹو استعمال کی۔ وسٹا اورایکسپی کے مقابلے کی تو نہیں لگ رہی تھی۔
 
عارف بھائی لینکس ان لوگوں کے لئے زیادہ آسان ہوتی ہے جو اسی سے اپنے کمپیوٹنگ کی شروعات کرتے ہیں۔ ورنہ ونڈوز سے آنے والے جلدی ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اور جی کڑا کرکے کچھ دن رک جائیں تو پھر کبھی نہیں لوٹتے۔

فرخ بھائی میں فیڈورا استعمال کرتا ہوں کے ڈی ای 4.2 ڈیسکٹاپ کے ساتھ پرسنل لیپ ٹاپ پر بھی اور آفس میں بھی۔ اوبنٹو کے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ اس میں پری لوڈڈ مواد کم ہوتا ہے اور فیڈورا کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ اس کے پیکیج کے ساتھ مواد بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بہر کیف انسٹالیشن کے وقت آپ کے پاس انتخاب کا پورا پورا موقع ہوتا ہے۔
 
شاکر بھائی میں نے عمومی بات کہی تھی۔ ورنہ apt-get کیا کم ہے؟ سارا خزانہ تو وہاں مل ہی جاتا ہے۔
 
فرخ

محفلین
شاکر بھائی میں نے عمومی بات کہی تھی۔ ورنہ apt-get کیا کم ہے؟ سارا خزانہ تو وہاں مل ہی جاتا ہے۔

اچھا ایک بتائیے۔ میں دراصل ایک پروگرامر ہوں اور آجکل زیادہ تر سی شارپ پر کام شروع کیا ہے۔
میں‌نے سی پلس پلس میں‌کچھ کام کیا تھا، مگر زیادہ موقع نہیں ملا، کیونکہ میری جاب میں زیادہ تر سکرپٹنگ کا کام ہے

اگر میں ذاتی طور پر لائنکس پر جاتا ہوں‌تو وہاں ڈیویلپمینٹ شائید سی پلس پلس میں ہوتی ہے نا، تو کیا لائنکس پر ڈیویلپمنٹ ونڈوز اور مائکروسافٹ کی نسبت مُشکل ہوتی ہے؟
 
فرخ بھائی آپ کے اس سوال کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ "جانے کیسے کچھ لوگ ونڈوز پر بھی پروگرامنگ کر لیتے ہیں۔" پھر سوچتا ہوں کہ "جیسے میں کر لیتا تھا۔"
 
فرخ

محفلین
فرخ بھائی آپ کے اس سوال کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ "جانے کیسے کچھ لوگ ونڈوز پر بھی پروگرامنگ کر لیتے ہیں۔" پھر سوچتا ہوں کہ "جیسے میں کر لیتا تھا۔"

اب جن بچاروں نے صرف ونڈوز پر ہی کام کیا ہو تو وہ پروگرامنگ بھی وہیں کریں گے نا۔۔۔۔
تو گویا میں یہ سمجھوں‌کہ لائنکس پر پروگرامنگ اتنا مسئلہ نہیں ہے اور جس انداز میں‌آپ نے جواب دیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ شائید زیادہ مزا آئیگا اگر لائنکس پر پنگا لیا جائے۔ :battingeyelashes:
 
اس بہترین اینٹی وائرس کی وجہ سے میرےآفس کا ایک بہت اچھا سسٹم وفات پا گیا۔
ان للہ وانا الیہ راجعون
میں نے اینٹی وائٕرس انسٹال کیا اور اپ ڈیٹ کیا ،جب سسٹم ری اسٹارٹ کیا تو سب کچھ ہینگ ہوچکا تھا۔
بھئی واقعی بہت کمال کا اینٹی وائرس یا وائرس تھا۔سبحان اللہ
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
خیر اب نئی ونڈوز انسٹال کرکے دوبارہ ای ٹرسٹ کا اینٹی وائرس ڈال دیا ہے۔اب اللہ مالک ہے۔
 
کامیاب تجربوں میں ایک ناکام تجربہ :(
مسئلہ شاید کسی وائرس نے کیا ہوگا۔ بعض وائرسس کو جب زبردستی نکالا جائے، تو وہ اپنا غصہ نکال کر جاتے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
کامیاب تجربوں میں ایک ناکام تجربہ :(
مسئلہ شاید کسی وائرس نے کیا ہوگا۔ بعض وائرسس کو جب زبردستی نکالا جائے، تو وہ اپنا غصہ نکال کر جاتے ہیں۔

لو بھلا، اب اینٹی وائر س کس بات کا ہوا بھئی؟ بٹ صاحب کا اینٹی وائرس لگتا ہے غصے کو برداشت نہیں کر سکتا :tongue:
 
:rollingonthefloor: اسی نورٹن کی وجہ سے اپنی ونڈوز کئی بار ری انسٹال کر چکا ہوں۔ لائسنس کا رپھڑ ہی ختم نہیں ہوتا :(
اور ایک ہم ہے کہ اسی نورٹن انٹی وائرس کی وجہ سے سال میں‌غلطی سے دو تین سالوں‌میں صرف ایک آدھ بار ہی وائرس کا شکار ہوجاتا ہوں:) جبکہ لائسنس کا تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہوتا اپنے نورٹن میں یار لوگوں کی برکت سے جب تک جی چاہے لائسنس ملا کرتا ہے اسکا
 
Top