سعید بھائی، ونڈوز سے ناپسندیدگی کی وجہ اینٹی وائرس کے علاوہ کیاہے؟
MC afee بچوں کیلئے ہے۔ بٹ ڈیفنڈر ایڈوانسڈ ہے بہت۔
فرخ بھائی پہلی بات تو یہ کہ میں ونڈوز کو نا پسند نہیں کرتا۔
اور اب یہ میرے استعمال میں نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس اس کا نعم البدل دستیاب ہے۔ مزید تفصیل میں گیا تو خڈشہ ہے کہ اوپن سورس اور پروپرائٹری سافٹوئیر کی مشہور زمانہ بحث شروع ہو جائے گی۔ ویسے میرے لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا بھی ہے لائسینسڈ، پائریٹیڈ نہیں۔ لیکن اسے بوٹ کرنے کی نوبت اوسطاً دو ماہ میں ایک بار ہی آتی ہے۔
شاکر بھائی میں نے عمومی بات کہی تھی۔ ورنہ apt-get کیا کم ہے؟ سارا خزانہ تو وہاں مل ہی جاتا ہے۔
فرخ بھائی آپ کے اس سوال کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ "جانے کیسے کچھ لوگ ونڈوز پر بھی پروگرامنگ کر لیتے ہیں۔" پھر سوچتا ہوں کہ "جیسے میں کر لیتا تھا۔"
اس بہترین اینٹی وائرس کی وجہ سے میرےآفس کا ایک بہت اچھا سسٹم وفات پا گیا۔
ان للہ وانا الیہ راجعون
میں نے اینٹی وائٕرس انسٹال کیا اور اپ ڈیٹ کیا ،جب سسٹم ری اسٹارٹ کیا تو سب کچھ ہینگ ہوچکا تھا۔
بھئی واقعی بہت کمال کا اینٹی وائرس یا وائرس تھا۔سبحان اللہ
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
خیر اب نئی ونڈوز انسٹال کرکے دوبارہ ای ٹرسٹ کا اینٹی وائرس ڈال دیا ہے۔اب اللہ مالک ہے۔
کامیاب تجربوں میں ایک ناکام تجربہ
مسئلہ شاید کسی وائرس نے کیا ہوگا۔ بعض وائرسس کو جب زبردستی نکالا جائے، تو وہ اپنا غصہ نکال کر جاتے ہیں۔
لو بھلا، اب اینٹی وائر س کس بات کا ہوا بھئی؟ بٹ صاحب کا اینٹی وائرس لگتا ہے غصے کو برداشت نہیں کر سکتا
اپنا نورٹن انٹی وائرس زندہ باد
اور ایک ہم ہے کہ اسی نورٹن انٹی وائرس کی وجہ سے سال میںغلطی سے دو تین سالوںمیں صرف ایک آدھ بار ہی وائرس کا شکار ہوجاتا ہوں جبکہ لائسنس کا تو کوئی مسئلہ نہیںہوتا اپنے نورٹن میں یار لوگوں کی برکت سے جب تک جی چاہے لائسنس ملا کرتا ہے اسکااسی نورٹن کی وجہ سے اپنی ونڈوز کئی بار ری انسٹال کر چکا ہوں۔ لائسنس کا رپھڑ ہی ختم نہیں ہوتا