asakpke
محفلین
میرے خیال میں تو آپ کی اچھی تدابیر ہی بہترین اینٹی وائرس ہیں۔
- یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
- سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ اس فائل کو ہارڈ ڈسک کی تمام ڈرائیوز اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں کشید/ایکسڑیکٹ کر لیں۔ فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی تمام ڈرائیوز پر آئیکون لگا آ جائے گا اور دوسرا یہ کہ آگر آپ ان پر ڈبل کلک کریںگے تو یہ آپ کو پیغام دے کر اس طرح کھولنے سے روک دے گا۔ بالفرض بعد میں آپ کی فلیش ڈرائیو میں کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرنے سے وائرس آ گیا تو جب آپ اس کو اپنے کمپیوٹر پر لگائیں گے تو مخصوص آئیکون نظر نہ آنے پر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی فلیش میں ؤائرس آ چکا ہے۔ پھر وائرس کو ختم کرنے کے لیے اوپر بتائی گئی فائل کو دوبارہ ڈال دیں اور فالتو فائلیں ختم کر دیں
- فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا آئیکون لگائے ہوتے ہیں
- ونڈوز فائل سسٹم کو این ٹی ایف ایس رکھیں، یہ فیٹ 16 یا 32 سے زیادہ بہتر ہے
- سسٹم ریسٹور کی آپشن کو فعال رکھیں تاکہ کسی خرابی کی صورت میں سسٹم کو پرانی حالت میں واپس لا سکیں
- البتہ کبھی کبار اینٹی وائرس انسٹال کر کے پورے سسٹم کو سکین کرنا چاہے اور بعد میں بے شک ان انسٹال کر دیں