بہترین اینٹی وائرس!

asakpke

محفلین
میرے خیال میں تو آپ کی اچھی تدابیر ہی بہترین اینٹی وائرس ہیں۔
  • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
  • سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ اس فائل کو ہارڈ ڈسک کی تمام ڈرائیوز اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں‌ کشید/ایکسڑیکٹ کر لیں۔ فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی تمام ڈرائیوز پر آئیکون لگا آ جائے گا اور دوسرا یہ کہ آگر آپ ان پر ڈبل کلک کریں‌گے تو یہ آپ کو پیغام دے کر اس طرح‌ کھولنے سے روک دے گا۔ بالفرض بعد میں آپ کی فلیش ڈرائیو میں کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرنے سے وائرس آ گیا تو جب آپ اس کو اپنے کمپیوٹر پر لگائیں گے تو مخصوص آئیکون نظر نہ آنے پر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی فلیش میں ؤائرس آ چکا ہے۔ پھر وائرس کو ختم کرنے کے لیے اوپر بتائی گئی فائل کو دوبارہ ڈال دیں اور فالتو فائلیں ختم کر دیں
  • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا آئیکون لگائے ہوتے ہیں
  • ونڈوز فائل سسٹم کو این ٹی ایف ایس رکھیں، یہ فیٹ 16 یا 32 سے زیادہ بہتر ہے
  • سسٹم ریسٹور کی آپشن کو فعال رکھیں تاکہ کسی خرابی کی صورت میں سسٹم کو پرانی حالت میں واپس لا سکیں
  • البتہ کبھی کبار اینٹی وائرس انسٹال کر کے پورے سسٹم کو سکین کرنا چاہے اور بعد میں بے شک ان انسٹال کر دیں
 
میرے خیال میں Nod32بہترین اینٹی وائرس ہے ۔
میرے ساتھ ت avgنے ہمیشہ بہت برا کام کیا ہے۔
کیسپر سکائے بہت اچھا ہے لیکن آج کل بہت جلد اس کے keysیا activation code ایکسپائر ہوجاتے ہیں اس لیئے کوئی فائدہ نہیں۔ اب ہم پاکستانی اتنے مالدار تو ہیں نہیں کہ خرید کر استعمال کریں سو ادھر ادھر کی سائٹوں سے کیز لیکر کام چلاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
نوڈ 32 ورژن 4 واقعی بہت اچھی چیز ہے۔ ایک عرصے سے زیر استعمال ہے کبھی مایوس نہیں کیا اس نے۔ ہمیشہ اپڈیٹ رکھتا ہوں شاید اس وجہ سے بھی۔
 

ابو فیضان

محفلین
طویل عرصے سے نوڈ32 استعمال کر رہا ہوں۔ وقتاً فوقتاً دیگر اینٹی وائرس بھی آزماتا رہتا ہوں
لیکن اب تک نوڈ32 کوہی بہترین پایا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
بٹ ڈیفینڈر بٹ ڈیفینڈر جب دیکھو یہی نام
ابھی تو مجھے بھی اشتیاق ہوا چلا ہے کہ اسے انسٹال کرکے دیکھوں۔
 

ابو یاسر

محفلین
ساری بحث کو ایک ایک کرکے پڑھا
۔
۔
اس میں ایک جناب نے کہا کہ اپنا اینٹی وائرس بدلتے رہنا چاہیے
ایک سے دوسرا اور دوسرے سے تیسرا
پھر چاہے وہ ایک ہی ماہ کے لیے کیوں نہ ملے
ہاں سعوود بھائی کے مطابق گھوسٹ وغیرہ بنانا نہیں بھولنا چاہیے
میری اپنی رائے ہے کہ اینٹی وائرس کمپنیاں خود اس مسئلے کے موجد ہیں تو ہمیں بھی ان سے کوئی صلہ رحمی نہیں کرنا چاہیے۔
خریدنے وریدنے کے جھنجھٹ میں تو کبھی نہ پڑیں ٹرائل ورژن ڈالیں اور آوٹ ڈیٹید ہوجانے پر دوسرا ٹرائے کریں
بولے تو ۔۔۔۔۔ اپنا کام بنتا،، بھاڑ میں جائے جنتا
 

طالوت

محفلین
ویسے اینٹی وائرس کمپنیوں کا خود وائرس پھیلانا کسی ثبوت کی بنا پر ہے یا بس سنی سنائی ؟ یہ کام تو بہت سے وہیلے چیتے بھی خوشی خوشی کرتے ہیں ۔ تجرباتی طور پر بھی اور شرارتی طور پر بھی ۔
وسلام
 
Top