نعمان
محفلین
اوپن سورس کا مطلب ہے آزادی۔ اس میں ایک اہم آزادی انتخاب کی ہے۔ چند مہینوں کے دوران میں نے ابنٹو، کبنٹو، زبنٹو پر کئی براؤسر استعمال کردیکھے۔ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ کوئی نوآموزوں کے لئیے مناسب ہے، تو کوئی تجربہ کار لوگوں کے لئیے، کوئی سلو کنکشن والوں کے لئیے بہتر ہے تو کوئی ویب ماسٹرز کے لئیے۔ میرا پسندیدہ ویب براؤسر پہلے فائرفوکس تھا لیکن بعد میں ایپیپہینی نے میرا دل موہ لیا۔ آج کل فائر فوکس کی کچھ خامیوں کے سبب خال خال کنکورر بھی استعمال کرتا ہوں جو چالاکی سے ویب صفحات کو جلدی لوڈ کرتا ہے اور اس کے مینوز میں کئی ایڈوانسڈ آپشن بھی ہیں۔ آپ کے خیال میں کونسا براؤسر بہترین ہے؟