بہترین براؤسر

آپ کے خیال میں لنکس پر کونسا براؤسر سب سے بہترین ہے؟

  • Epiphany

    Votes: 0 0.0%
  • konqueror

    Votes: 0 0.0%
  • lynx

    Votes: 0 0.0%
  • Galeon

    Votes: 0 0.0%
  • opera

    Votes: 0 0.0%
  • کوئی اور۔۔۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    99

نعمان

محفلین
اوپن سورس کا مطلب ہے آزادی۔ اس میں ایک اہم آزادی انتخاب کی ہے۔ چند مہینوں کے دوران میں نے ابنٹو، کبنٹو، زبنٹو پر کئی براؤسر استعمال کردیکھے۔ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ کوئی نوآموزوں کے لئیے مناسب ہے، تو کوئی تجربہ کار لوگوں کے لئیے، کوئی سلو کنکشن والوں کے لئیے بہتر ہے تو کوئی ویب ماسٹرز کے لئیے۔ میرا پسندیدہ ویب براؤسر پہلے فائرفوکس تھا لیکن بعد میں ایپیپہینی نے میرا دل موہ لیا۔ آج کل فائر فوکس کی کچھ خامیوں کے سبب خال خال کنکورر بھی استعمال کرتا ہوں جو چالاکی سے ویب صفحات کو جلدی لوڈ کرتا ہے اور اس کے مینوز میں کئی ایڈوانسڈ آپشن بھی ہیں۔ آپ کے خیال میں کونسا براؤسر بہترین ہے؟
 
نعمان : میں نے تو تمہاری دیکھا دیکھی فائر فاکس کو ہی اپنا لیا ہے ۔ میرا ووٹ فائر فاکس کو ۔ لیکن محفل فائر فاکس میں انٹرنیٹ اکسپلورر کے مقابلے میں میرے یہاں آہستہ ہی کھلتی ہے ۔ اس درد کی کوئی دعا ہو جائے تو کیا ہی بات ہے ۔
 

نعمان

محفلین
شمیل بھائی تم تو ونڈوز استعمال کرتے ہو نا؟ ونڈوز می کئی ویب پیج انٹرنیٹ ایکسپلورر فائر فوکس سے جلدی لوڈ کرتا ہے۔ لیکن پھر بھی ونڈوز کے یوزرز کو میں فائرفوکس ہی ریکمنڈ کرونگا کیونکہ اس میں براؤسنگ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔
 

دوست

محفلین
فائر فاکس ونڈوز پر میری ترجیح‌ ہوتا ہے۔ لینکس پر اب جبکہ فائر فاکس مسئلہ کررہا ہے تو کنکرر میرا انتخاب ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر بات ونڈوز پر چل ہی نکلی ہے تو میں ملٹی ٹیب کے آپشن کی وجہ سے میں فائر فاکس کو ترجیح دوں گا۔ آئی ای 7 میں‌بھی یہ آپشن ہے لیکن ابھی اس کی زلف سر ہونا باقی ہے :lol:

ویسے ابنٹو پر فائر فاکس عمدہ چلا تھا۔ فائر فاکس کا نیا بیٹا ورژن جو کہ 0۔2 ہے، وہ بہت مسئلہ کر رہا ہے۔ لیکن پرانا تقریباً‌ درست ہے

قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
ونڈوز کے حوالے سے تو فائر فاکس بہترین ہے اس کے بعد میرا ووٹ اوپرا کے لئے ہے۔ یہ بھی اپنے کئی حوالوں کے لحاظ سے بہترین ہے، باقی رہی بات ابنٹو کی تو میں اسے انسٹال کرنے کے بعد آگے بڑھ ہی نہیں سکا۔
 

دوست

محفلین
پاکستانی آپ نے ہم سے پوچھ لیا ہوتا۔ اب تو یہاں تین تین لینکس کے ماہرین موجود ہیں۔ ( :wink: :wink: )
 

پاکستانی

محفلین
پوچھنا کیا تھا دوست! اتنی فرصت ہی نہیں ملتی اور نہ ہی دو تین دن بغیر ونڈوز کے گزارہ ہو سکتا ہے اس لئے شوق کے پیچھے بھاگتے ہوئے ایک ہی رات میں یہ سارا کچھ کیا گھوسٹ بنایا ابنٹو انسٹال کی تو معلوم ہوا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہاں کبھی فرصت ملی تو مزید اس کو دیکھا جائے گا اس لئے دوبارہ گھوسٹ ڈالا، کمپیوٹر فعال بندہ نیند سے بیحال ۔۔۔ یہ تھی ساری کارگزاری ابنٹو کی
 

نعمان

محفلین
پاکستانی بھائی لگتا ہے آپ کو معلوم نہیں اسلئیے بتاتا چلوں کہ مسروقہ ونڈوز یا کوئی بھی سوفٹویر چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلئیے بہتر ہوگا آپ آستینیں چڑھا کر میدان میں کود جائیں اور جلد از جلد اپنے کمپیوٹر پر آزاد آپریٹنگ سسٹم اور سوفٹویر انسٹال کرلیں۔ اسی فورم پر دیکھیں ہم میں سے کتنے لوگ لنکس استعمال کرنے لگے ہیں۔ شاکر نے کتنے جتنوں سے آزاد سوفٹویر انسٹال کئیے ہیں یہ بھی دیکھیں۔ خود میں نے کئی مشکلات کا سامنا کیا اور بالآخر آزاد سوفٹویر اپنانے میں کامیاب ہوگیا۔
 
نعمان : میں تمہارے حوصلے اور محنت کی قدر کرتا ہوں ۔ آپ جیسے محنتی لوگ ہی ہم جیسے کاہلوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ میں بھی سنجیدگی سے اوپن سور کے فلسفے کو سمجھنے اور اس اور استعمال کرنے کی مکمل آزادی سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ میں نے بھی ابنٹو کو منگوایا تھا ۔ اب میں اس کو انسٹال کر کے دیکھوں گا اور اگر کوئی مسلہ ہوا تو تمھیں تکلیف ضرور دوں گا ۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
اگرچہ یہ دھاگہ غیر مناسب ہے، لیکن میرے کچھ سوالات ہیں

1۔ میرے گانے اور دیگر فائلیں جیسا کہ ویڈیوز وغیرہ ابنٹو پر نہیں‌ چلتیں
2۔ میرا 160 گیگا بائٹس کا ڈیٹا این ٹی ایف ایس پارٹیشنز پر ہے جو ابنٹو پڑھ تو سکتا ہے لیکن لکھ نہیں سکتا
3۔ فانٹس وغیرہ کی انسٹالیشن بہت تنگ کرتی ہے

اگر ان کے کوئی تسلی بخش جوابات مل جائیں تو میں بالکل مطمئین ہوکر ابنٹو کو استعمال کروں گا کیونکہ اوبنٹو میرے تمام ڈرائیورز کو خود ہی اٹھا لیتا ہے

قیصرانی
 

دوست

محفلین
این‌ ٹی ایف ایس کی پارٹیشن اب لکھنے کے قابل بھی ہوجاتی ہے اوبنٹو میں۔ متعلقہ فورم پر مزید تفصیلات مل جائیں گی۔
آٹومیٹکس کے نام سے ایک تصویری مواجہ سکرپٹ کوڈکس اور عمومی مطلوب سافٹویر خود ہی نصب کردیتی ہے۔ مزید تفصیل اوبنٹو کے فورم پر جہاں Automatix کے نام سے ایک الگ ذیلی فورم موجود ہے۔
فانٹس کے لیے اوبنٹو میں سسٹم ترجیحات فونٹس انسٹالر کی سہولت موجود ہے۔ ( ہوسکتا ہے میں غلطی پر ہوں بہر حال ان تین فہرستوں میں یہ ٹول موجود ضرور ہے جہاں سے آپ باآسانی فونٹ نصب کرسکتے ہیں۔)
ہور کجھ 8) 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
این‌ ٹی ایف ایس کی پارٹیشن اب لکھنے کے قابل بھی ہوجاتی ہے اوبنٹو میں۔ متعلقہ فورم پر مزید تفصیلات مل جائیں گی۔
آٹومیٹکس کے نام سے ایک تصویری مواجہ سکرپٹ کوڈکس اور عمومی مطلوب سافٹویر خود ہی نصب کردیتی ہے۔ مزید تفصیل اوبنٹو کے فورم پر جہاں Automatix کے نام سے ایک الگ ذیلی فورم موجود ہے۔
فانٹس کے لیے اوبنٹو میں سسٹم ترجیحات فونٹس انسٹالر کی سہولت موجود ہے۔ ( ہوسکتا ہے میں غلطی پر ہوں بہر حال ان تین فہرستوں میں یہ ٹول موجود ضرور ہے جہاں سے آپ باآسانی فونٹ نصب کرسکتے ہیں۔)
ہور کجھ 8) 8)
جزاک اللہ اور فورم کا پتہ :lol:
قیصرانی
 
میں فائر فوکس استعمال کررہا ہوں اوبنٹو میں۔۔۔۔۔۔ اردو لکھنے پڑھنے کے قابل تو ہے لیکن ویب پیڈ میں بہت عجیب و غریب طرح سے لکھتا ہے۔ ایک حرف کسی فونٹ میں ہوتا ہے تو دوسرا کسی فونٹ میں۔۔۔۔ اس کا کوئی حل ہے؟؟؟
 

نعمان

محفلین
عمار، اردو ویب پیڈ لنکس اور فائر فوکس پر درست کام نہیں کرتا۔مجھے بھی اس میں بہت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ میں نے اسے اپنے بلاگ پر نصب کررکھا ہے وہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ونڈوز پر فائرفوکس استعمال کرنے والے صارفین کے بھی تبصرہ جات ادھورے شامل ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو ویب پیڈ میں بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

لیکن یہ فونٹ کا کیا مسئلہ ہے؟ میں نے تو ابھی تک ایسا مسئلہ محسوس نہیں کیا۔ کیا آپ ہمیں اس مسئلے کا اسکرین شاٹ دکھا سکتے ہیں؟
 

یہ دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عجیب سی صورت نظر آرہی ہے فونٹس کی۔۔۔۔۔ حالآنکہ جب میں پوسٹ کردیتا ہوں تو پھر مجھے بہتر نظر آرہا ہوتا ہے اگرچہ ونڈوز کی طرح نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ایسی حالت میں کیا کیا جائے؟؟؟
 
Top