تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُسکی سرمئ آنکھیں ضرور دیکھا دیں آپ کے تحریر کردہ شاعرانہ تذکرہ نے شوقِ دیدار بڑھا دیا ہے۔۔۔۔۔
جی جی ابھی دکھاتے ہیں۔ سن باتھ لے رہے تھے۔ ہم نے تصاویر بنانے کی خاطر خلل ڈالا ان کے آرام میں۔ اب ان کے مزاج اور ردِ عمل کا اندازہ خود ہی کر لیجئے گا تصاویر دیکھ کر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ رہے راجو میاں۔۔۔ ہے نا خوامخواہ کا اکڑو۔

تانک جھانک کی عادت پائی جاتی ہے اس میں

اب ذرا آیا شرافت کے موڈ میں

یہ ہماری تھوڑی شرمیلی انار کلی۔۔۔

شاید پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے کے چکر میں لگتی ہے۔

تھوڑی ناراض سی کہ ڈسٹرب کیوں کیا
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
جی جی بندریا ہی ہے۔
اب ہم نے اپنا ذکر تھوڑی کرنا تھا سرِ محفل

ویسے یہ کیا بات ہے کہ آپ کو ابھی محفل پہ آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور۔۔۔
کھٹاکھٹ اقتباسات لینا، دھڑا دھڑ لڑیاں بنانا اور فٹافٹ سرگوشیاں کرنا آگیا؟؟؟
:eyerolling: :eyerolling: :eyerolling:
 
کون سی لڑیاں۔۔۔۔ ایک ہی تو بنائی ہے یہ والی۔ آخر تعارف تو کروانا تھا نا۔
آخر تھوڑی بہت عقل رکھتے ہیں اور دیکھ دیکھ کر سیکھ ہی جاتے ہیں کچھ نہ کچھ۔ تو اقتباسات لینا بھی سیکھ گئے۔ جبکہ ہمارے بالکل شروع کے کچھ بغیر اقتباسات کے جوابات بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔
اور یہ ہماری پہلی سرگوشی تھی جو آپ کی سرگوشی سے سیکھی۔ اس طرح تو آپ بھی ہمارے استاد ہوئے نا۔
ہلکا مت لیجئیے گا۔۔۔۔ ہمیں ہتھیاروں کا استعمال بھی آتا ہے۔ بھلے میدانِ جنگ کے نہ سہی مگر زمیندار،لوہار، ترکھان اور مستریوں والے کام ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں۔ بایاں اس لئے بولا کہ دائیں میں تھوڑا درد ہے آج کل۔
اور امورِ خانہ داری سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ روٹی کسی ملک کے نقشہ کی صورت نہیں بلکہ ایسی گول بناتے ہیں جیسے کسی سانچے کا استعمال کیا ہو۔
کافی ہیں یا کچھ اور گنوائیں؟؟؟؟ :grin:
 
ہم نے آپ کو کچھ نہیں سکھایا محترمہ۔۔۔
آپ پہلے سے سب سیکھی سِکھائی ہیں!!!
:wasntme::wasntme::wasntme:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے آپ کو کچھ نہیں سکھایا محترمہ۔۔۔
آپ پہلے سے سب سیکھی سِکھائی ہیں!!!
:wasntme::wasntme::wasntme:
ہم نے آپ کا نہیں بولا تھا۔ آپ کی سرگوشی کا بولا تھا کہ اس سے سیکھا۔
آپ کو جواب دینے کے لئے آپ کے پیغام کا اقتباس لیا۔ تھوڑا غور کیا۔ آپ کی سرگوشی کو کاپی کیا، پیسٹ کیا، اور آپ کے پیغام کی جگہ اپنا پیغام لکھ دیا۔
بُرا کیا کیا؟
تو اس طرح بالواسطہ سرگوشی آپ بھی ہمارے استاد کہلائے جا سکتے ہیں۔
سیما جی انصاف کا ترازو پکڑئیے آ کر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوائف نامہ بھی بڑا پرائیویٹ اور خفیہ بنالیا۔۔۔
یہ سارے کام نئی نویلی دلہن کے بس کا روگ نہیں!!!
:jokingly::jokingly::jokingly:
جو ضروری تھا وہ اندراج کیا۔ جو نہیں تھا ضروری وہ نہیں کیا۔ اب پرائیویٹ بنا یا خفیہ، نہیں معلوم۔
نئی نویلی دلہن؟
کیا یہاں کوئی ہار سنگھار کی دکان بھی ہیں ۔
 
سید عمران

محفلین
آپ کو جواب دینے کے لئے آپ کے پیغام کا اقتباس لیا۔ تھوڑا غور کیا۔ آپ کی سرگوشی کو کاپی کیا، پیسٹ کیا، اور آپ کے پیغام کی جگہ اپنا پیغام لکھ دیا۔
بُرا کیا کیا؟
لگتا ہے کسی خفیہ ایجنسی میں بھی کافی تفتیشی و تحقیقی کام کرچکی ہیں!!!
:thinking: :thinking: :thinking:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لگتا ہے کسی خفیہ ایجنسی میں بھی کافی تفتیشی و تحقیقی کام کرچکی ہیں!!!
:thinking: :thinking: :thinking:
دیکھا ۔۔۔ ہماری اس خوبی کو تو از خود آپ نے پہچان لیا۔
آہستہ آہستہ سب جواہر کُھل جائیں گے۔ سیدھے ایف آئی بی کا نام لے لیا ہوتا، ہم نے کوئی اعتراض تھوڑی کرنا تھا۔ ہم چکنے گھڑے ہیں، نہ بُرا مانتے ہیں نہ ماننے دیتے ہیں۔ کیونکہ ہماری کسی بات سے کسی کے بُرا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ کہ ہم نرم مزاج ہیں اور نرم مزاجی سے ہی گفتگو کرتے ہیں۔تو کون بُرا مانے گا بھلا۔
 
سید عمران

محفلین
آپ نے کیا سیکھا؟
اپنا ہوم ورک مابدولت کے سامنے پیش کیجئیے۔
نت نئی باتیں بنانا۔۔۔
پوچھی گئی باتیں ادھر ادھر گھمانا۔۔۔
ابھی ہم سیکھ رہے ہیں۔۔۔
جب سیکھ جائیں گے تو کام بھی پیش کردیں گے۔۔۔
اور تخت و تاج زیر و زبر کردیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
دیکھا ۔۔۔ ہماری اس خوبی کو تو از خود آپ نے پہچان لیا۔
آہستہ آہستہ سب جواہر کُھل جائیں گے۔
سیدھے ایف آئی بی کا نام لے لیا ہوتا، ہم نے کوئی اعتراض تھوڑی کرنا تھا۔
ہم نرم مزاج ہیں اور نرم مزاجی سے ہی گفتگو کرتے ہیں۔تو کون بُرا مانے گا بھلا۔
جی ہمیں پہچان پر ہے ناز، اسی لیے پہچان لیتے ہیں۔۔۔
نام کوئی ایک ہو تو لیں بھی۔۔۔
مزاج کا بھی پتا چل ہی جائے گا آہستہ آہستہ!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top