بہت مشکل ہے !

قیصرانی

لائبریرین
آپ سنتے آئے تھے۔ ہم نے دیکھ رکھا ہے کہ لڑکے اور مرد حضرات بھی کم نہیں ہوتے اس معاملے میں۔ ایسے ہی ایک بھائی صاحب گزشتہ دس سالوں میں صرف دو سال بڑے ہوئے ہیں۔ :heehee:
اس حساب سے تو وہ پچاس برس کی عمر میں دسویں سالگرہ کر رہے ہوں گے؟ کیا لیپ کے سال میں پیدا ہوئے تھے؟
 
عینی شاہ

محفلین
ایک دفعہ کوئی کان سے پکڑ کر جب اُٹھا دے نا تو فجر کی نماز تو کیا ساری نمازیں کمپلیٹ ہوجاتی ہیں :p:rollingonthefloor:شرط صرف یہ ہے کہ کان کے ساتھ آواز بھی رعبدار ہونی چاہیئے ہی ہی:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
: ) بالکل درست کہا عینی ، ارے یہاں بھی ڈنڈے کی افادیت کا پہلو نکل آیا۔
 
یہ کتاب میں نے بھی پڑھی تھی نور! :)
بہت اچھا لکھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
اچھا یہ تو بہت ہی اچھا ہوا ، میں نے نیٹ پر کہیں پڑھا تھا کہ نظر ثانی شدہ طباعت میں مصنف نے آخری ابواب میں تبدیلیاں کی ہیں ۔ مجھے بڑا شوق ہے جاننے کا کہ ان کی رائے میں اب کیا تبدیلی آئی ۔ ابھی یہاں وہ ایڈیشن نہیں ملا ۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

بہت مشکل ہے !

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں یہ جملہ اکثر بولتے اور سنتے ہیں ۔ كسى قانون پر عمل كرنا ہو، كوئى ناپسندیدہ كام كرنا ہو، یا جس بات پہ ہم دل سے راضى نہ ہوں، تو یہ جملہ منہ سے نکل جاتا ہے ۔

بعض اوقات دین اسلام کا كوئى حكم سن كر بھی ہم کہہ اٹھتے ہیں : " آج کے دور ميں ايسا ہونا بہت مشکل ہے "۔

یہ بات سن کر مجھے کئی سال پہلے پڑھی ہوئی ایک کتاب یاد آجاتی ہے ۔

کتاب کا نام ہے Struggling to Surrender اور لکھی ہے Jeffery Lang نے ۔یہ كتاب لائبريرى ميں اتفاقا ميرے ہاتھ لگی، (اور اس حسین اتفاق کے لیے اللہ کا شکر، کہ یہ بھی ایک نعمت ہے ) ۔چند صفحات دیکھنے پر اتنی دل چسپ لگی کہ میں نے اسے ایشو کروا لیا ۔

ڈاکٹر جیفری لینگ پی ایچ ڈی میتھمیٹکس ہیں ۔رومن کیتھولک عیسائی ماں کے بیٹے ، مگر خود خدا کے منکر atheist تھے ۔بچپن سے پڑھائی میں لائق ، عام امریکی نوجونوں کے برعکس سنجیدہ علمی انسان ۔ محض 27 برس کی عمر میں یونیورسٹی میں پڑھانے لگے ۔

پھر کیا ہوا کہ چالیس برس کی عمر کے بعد ایک بار بار آنے والے خواب Recurring Dream سے متعلق عجیب وغریب واقعات کے بعد ، اور بہت جستجو، تحقیق اور برسوں مطالعے کے بعد اسلام لے آئے ۔

اسلام لا چکے تو نمازوں کی فکر ہوئی ۔سب نمازیں وقت پہ ہوتیں مگر فجر کا معاملہ ٹیڑھا تھا ۔46 برس سے سات بجے اٹھنے کی عادت تھی ۔پانچ بجے کیسے جاگتے ؟

کہتے ہیں : "میں نے الارم والی گھڑیاں لیں ۔ ایک گھڑی سب سے پہلے وقت پر الارم لگا کر سرہانے کے میز پر رکھی ہوتی ۔
دوسری پانچ منٹ بعد کے الارم پر سیٹ کر کے چند قدم دور ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھی ہوتی تیسری واش روم کے دروازے کی دہلیز پر ۔

پہلا الارم سوئے سوئے ہاتھ مارنے سے بند ہو جاتا ، دوسرے کو بستر سے نکل کر بند کر کے واپس آکر لیٹ جاتے ، تیسرے الارم پہ واش روم کے دروازے تک چل کر جانے سے نیند اڑ جاتی ۔ اور اکثر وقت پہ وضو بھی ہو جاتا اور نماز بھی ۔"

میں نے یہ کتاب بار بار پڑھی ، ہر بار مجھے خود پر اپنی نادانی پر رونا آیا ۔

اسلام کی جس نعمت کو ڈاکٹر جیفری لینگ نے اتنے سالوں کی جدو جہد کے بعد حاصل کیا ، وہ میری جھولی میں اللہ تعالی نے میرے پہلے سانس سے پہلے ہی ڈال دی تھی کہ میرے والدین الحمد للہ مسلمان ہیں ۔

فجر کی نماز کی جس نعمت کو پانے کے لیے ڈاکٹر جیفری کو اتنی محنت کرنا پڑی میرے لیے وہ نعمت روز بانہیں پھیلائے میری دہلیز پہ آتی ہے ۔

ڈاکٹر جیفری کو جگانے والا کوئی نہ تھا ،
میرے والدین، باری باری محبت سے مجھے جگانے آتے ہیں ۔۔۔

ڈاکٹر جیفری کے علاقے میں کوئی مسجد نہ تھی کہ اذان کی آواز سے آنکھ کھلتی ۔۔۔
میرے گھر کے پاس پانچ مسجدیں ہیں جن کے موذن باری باری پکارتے ہیں :

الصلوہ خیر من النوم،الصلوہ خیر من النوم !
نماز نیند سے بہتر ہے،نماز نیند سے بہتر ہے !

مگر

عجیب بات ہے کہ

میرے لیے فجر کی نماز بہت مشکل ہے !!!!
 
بہت عمدہ بہت ہی خوب
 
یا حیرت۔ میں تو سنتا آیا تھا کہ لڑکیاں اور خواتین اپنی عمر کم بتانے کا مقابلہ کرتی ہیں۔ یہاں تو مقابلہ ہی الٹ ہو رہا ہے :(

پسِ نوشت: مذاق میں لکھا ہے۔ اگر ناگوار گذرے تو بتا دیجئے گا۔ میں حذف کر دوں گا
انتہائی غیر متفق !!!! یہاں تو کوئی مقابلہ ہی نہیں ہو رہا :battingeyelashes:اب یہ آپکی سماعت کا قصورہے نا جو موازنے کو مقابلہ سمجھ رہا ہے :battingeyelashes::heehee:
 
Ukashah

محفلین
Struggling to Surrender اور لکھی ہے Jeffery Lang
بہت عمدہ کتاب شیئر کرنے کا شکریہ اللہ بارک فیکِ ،،، اگر اردو میں کہیں سے مل جائے اور کسی کو ہدیہ کردی جائے تو اجر ملنے کی امید ہے ان شاء اللہ ۔
فجر کی نماز کے لیے اسباب ضروری ہیں ، لیکن اللہ کی توفیق کے بغیر ناممکن ہے ، اللہ کی توفیق معصیت کے کاموں سے اجتناب سے آئے گی ، اللہ ہمیں توفیق دے ۔آمین
 
و فیک بارک اللہ ۔ اردو میں اس کا ترجمہ ’’سر تسلیم خم ہے ‘‘ کے نام سے ہے ، مجھے مترجم کا نام یاد نہیں ، نہ ہی معلوم ہے کہ اصل کی نسبت کیسا ترجمہ ہے کیوں کہ کافی عرصہ ہوا سرسری دیکھا تھا ۔
فجر کی نماز کے لیے اسباب ضروری ہیں ، لیکن اللہ کی توفیق کے بغیر ناممکن ہے ، اللہ کی توفیق معصیت کے کاموں سے اجتناب سے آئے گی ، اللہ ہمیں توفیق دے ۔آمین
آمین یا رب العالمین ۔ دعا کی درخواست ہے ۔
 
آپ لکھئے بہنا!
میرے ساتھ تو بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی تحریر وجود میں آجائے:happy:
آپ بہت اچھا لکھتی ہیں قرۃ ، لکھا کریں اور یہ میں مروتا نہیں کہہ رہی۔ آپ کی پر اثر تحریر نے مجھے اچھی خاصی شرم دلائی ۔
میں بہت سست ہو گئی ہوں اور آج کل عجیب حالات ہیں کہ فرصت بھی بوجھل لگتی ہے ۔ یکسوئی سے کوئی کام نہیں ہو رہا ۔ اللہ تعالی ہم دونوں کو توفیق دے ۔
 
قرۃالعین اعوان

جزاک اللہ بہنا!
آمین!
 
عینی شاہ

محفلین
آپ اپنی آپی کو چھیڑ رہی ہیں ؟ : ) واقعی ڈانٹ کر جگاتی ہیں نماز کو ؟
نہین نور آپی ۔۔۔میں چھیڑ تو نہیں رہی انکو سچ بتا ری ہوں ۔۔وہ پہلے تو آرام سے اٹھاتی ہیں آواز دیتی ہیں ۔اگر نہیں اٹھتی میں تو بس پھر تو اللہ بچائے ہی ہی ہی ویسے میں بھی کم ہی ہاتھ آتی ہوں انکے کروٹ بدل کر اگین سلیپٹ :rollingonthefloor:
 
وہی جو مقدس نے کہا ہے :jokingly:
آپ سنتے آئے تھے۔ ہم نے دیکھ رکھا ہے کہ لڑکے اور مرد حضرات بھی کم نہیں ہوتے اس معاملے میں۔ ایسے ہی ایک بھائی صاحب گزشتہ دس سالوں میں صرف دو سال بڑے ہوئے ہیں۔ :heehee:
اور کچھ پیدائشی بزرگ ہوتے ہیں ابن سعید بھیا جیسے،انہوں نے بھی مدیحہ کی طرح بٹیا کہہ کر حیران پریشان کر ڈالا تھا ۔
 
نہین نور آپی ۔۔۔ میں چھیڑ تو نہیں رہی انکو سچ بتا ری ہوں ۔۔وہ پہلے تو آرام سے اٹھاتی ہیں آواز دیتی ہیں ۔اگر نہیں اٹھتی میں تو بس پھر تو اللہ بچائے ہی ہی ہی ویسے میں بھی کم ہی ہاتھ آتی ہوں انکے کروٹ بدل کر اگین سلیپٹ :rollingonthefloor:
بہت خوش قسمتی ہے اگر کوئی اتنی محبت سے نیکی کی طرف بلانے والا میسر ہو ۔چند منٹ کی بات ہے پڑھ کر سو جایا کریں۔
میرے ایک بزرگ تھے ماشا اللہ باقاعدگی سے تہجد کے وقت اٹھ جاتے تھے ، ان کی وفات کے بعد کئی مہینوں تک میری ٹھیک اسی وقت آنکھ کھل جاتی تھی ۔ یہ ان کی نیک عادت تھی جو ان کے بعد بھی مجھے غفلت سے بچاتی رہی ۔
 
Top