بہت مشکل ہے !

اور کچھ پیدائشی بزرگ ہوتے ہیں ابن سعید بھیا جیسے،انہوں نے بھی مدیحہ کی طرح بٹیا کہہ کر حیران پریشان کر ڈالا تھا ۔
آپ ماضی بعید کی بات کرتی ہیں بٹیا جب کہ ماضی استمراری کا صیغہ زیادہ موزوں تھا۔ ویسے بھی حال و مستقبل میں صورت حالات بدلنے کے آثار نظر نہیں آتے۔ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
جزاک اللہ خیر نور العین
میں نے یہ پڑھ کر ریٹنگ کر دی تھی لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
یورپ ،امریکہ میں فجر کی نماز سردیوں میں کوئی مشکل نہیں ہوتی کہ آپ صبح آٹھ بجے تک پڑھ سکتے ہیں آرام سے البتہ گرمیوں میں مشکل ہو جائے گی ۔
مجھے فجر کے بجائے ہمیشہ ظہر پڑھنے میں موت آتی ہے پتہ نہیں کیوں اور کبھی کبھار عشاء بھی اب میرا شمار کن میں ہوتا ہو گا بھلا؟
 
جزاک اللہ خیر نور العین
وایاک ۔
مجھے فجر کے بجائے ہمیشہ ظہر پڑھنے میں موت آتی ہے پتہ نہیں کیوں اور کبھی کبھار عشاء بھی اب میرا شمار کن میں ہوتا ہو گا بھلا؟
انہی میں جن میں میرا اپنا ہوتا ہے : ) یعنی وہ جو خود کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں : )
ظہر میں آپ تھکی ہوتی ہوں شاید اس لیے ؟ میں ظہر کھانے سے پہلے پڑھ لوں تو ٹھیک ورنہ سستی چھانے لگتی ہے ۔
 
آجکل ظہر ساڑھے بارہ ہوتی ہے اور اس کے بعد عصر ڈھائی بجے تو اس لیے اتنی جلدی وقت نہیں مل پاتا ۔تھکی ہوئی تو نہیں ہوتی البتہ وہ میری کوکنگ کا وقت ہوتا ہے اور یہ نماز لمبی ہوتی ہے نا اس لیے جان جاتی ہے بس ۔
 
جی اصل بات یہی ہے ، اگر نماز کے وقت کچن میں ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے ۔ اس کا حل مجھے تو یہی ملا کہ بس اذان ہوتے ہی چولہا بند پہلے نماز ۔ اگر یہ سوچوں کہ کوکنگ مکمل کر کے نماز پڑھوں گی تو ضرور لیٹ ہوجاتی ہے ۔ اگر چولہے پر کچھ رکھ کر جاؤں تو کارنامہ ہوسکتا ہے : ) اس لیے میں بند کر کے آ جاتی ہوں ۔ یہ مشکل ہے لیکن آہستہ آہستہ انسان وقت کو مینیج کرنا سیکھ جاتا ہے ۔
اس میں گھر والوں کا ذرا تعاون بھی ہونا چاہیے کہ وہ عین نماز کے وقت کھانے کا شور نہ مچائیں ۔ مجھے نماز کے وقت گھر بیٹھے مرد زہر لگتے ہیں ۔
 
Top