بہت ہی حیرت کی بات ہے

ماوراء

محفلین
ہائے، کاش ہم بھی قیصرانی کی طرح بالکل فری ہوں۔ تو ہم بھی باقاعدگی سے محفل پر آ سکیں۔jk

قیصرانی، میں چاہے جتنی مصروف بھی ہوں۔ محفل کا چکر ضرور لگاتی ہوں۔ مجھے جہاں تک یاد ہے کہ جب سے میں یہاں آئی ہوں تب سے صرف 3 یا 4 چار دن سے محفل سے غیرحاضر رہی ہوں۔ ایک دن تو مجھے یاد ہے میں ایک دن نہ آئی تو اگلے دن دیکھا۔۔پوری محفل میں قیصرانی، قیصرانی ہو رہا تھا۔ اور میں نے سوچا کہ ایک دن کیا نہیں آئی۔ ہر طرف ایک ہی نام نظر آ رہا ہے۔lol

اب دیکھ لیں، میں نے کتنا بول لیا ہے۔ اور آپ کہہ رہے ہو کہ چپ ہوں۔؟
 
ماوراء

محفلین
سارہ کے بارے میں تو میں بھی کافی دنوں سے پریشان تھی۔ لیکن اس کا پی سی خراب ہے۔ ویسے کال آئی تھی اس کی۔ٹھیک ٹھاک ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

قیصرانی صاحب ، ایک بات اور بھی ہے وہ یہ کہ ضروری نہیں کہ ہر رکن اس بات کو پسند کرے جس کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذپ یا ایسے بھیجے جانے والے پیغامات کا جواب ہی نہ ملے۔ ممکن ہے وہ رکن پیغام بھیجنے والے کو ہی پسند نہ کرتا ہو۔یا پھر پس منظر میں رہنا پسند کر رہا ہو۔ مجھے جب کسی کی کمی محسوس ہوتی ہے یا کوئی خاموش لگنے لگے تو میں چند یا کم از کم ایک کوشش ضرور کرتی ہوں ذپ بھیج کر۔ لیکن جب کچھ اراکین نے جواب ہی نہیں دیا تو پھر میں یہ ظن رکھتی ہوں کہ شاید لاگ آن نہ ہونے کے سبب پیغام نہیں پڑھا ہو ۔ لیکن جب محفل پر کسی جگہ اس رکن کا پیغام بعد میں نظر آرہا ہو تو پھر یہی خیال آتا ہے کہ شاید اس رکن کو آپ سے بات کرنا ہی پسند نہیں تو بس پھر بات خود ہی ختم ہو جاتی ہے ۔ البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب ہمیں یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ ہم اس رکن کو پسند نہیں کریں یا اسے نظر انداز کردیں گے ۔وہ نام ہر حال میں محترم ہی رہتے ہیں ، بس یہ ہوتا ہے کہ ایک خلیج خودبخود پیدا ہو جاتی ہے اور پھر آپ فیصلہ نہیں کر سکتے آسانی سے کہ پیغام بھیجیں یا نہیں چاہے ذپ چاہے محفل پر۔

میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت نہیں گذارتی لیکن یہاں محفل میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے بھی گنتی کے سہی چند نام ایسے ضرور دیکھے جو اس یقین کا سبب بنتے ہیں کہ سائبر ورلڈ میں سب کچھ جھوٹ نہیں ہوتا ۔ مجھے یقین ہے کہ اردو محفل بھی ایسے ناموں سے خالی نہیں۔

تیلے بھائی ، میرا تجربہ مختلف ہے لیکن آپ کی بات سے اختلاف نہیں۔ ضرور ایسے لوگ بھی ہیں جو قول و فعل میں سچ کے اظہار کی جرات نہیں رکھتے ۔
 
تیلے شاہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:

شگفتہ (باجی کہوں کے آپی بتا دیں) کچھ عرصہ پہلے میرا بھی یہی خیال تھا اور کئی بار باجو نے ہم کو بتایا کے اس دینا پر اعتبار مت کرنا مگر میں نے کہا نہیں مجھے تو ہمیشہ اچھے لاگ ہی ملے ہیں
مگر اب ایسا نہیں ہے ایک تجربے نے میرے خیالات تبدیل کر دیے ہیں
اچھے لوگ ضرور ہوتے ہیں مگر بہت کم اور زیادہ تر نے اچھا ہونے کا ماسک پہنا ہوتا ہے
اور پھر جب وہ یہ ماسک اتارتے ہیں تو بہت ہی بھیانک چہرے نظر آتے ہیں

:?
 
قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:

ایک برے تجربے سے سارے اچھے تجربے بھول گئے۔ کافی حیرت کی بات ہے :)

میں نے بہت بار ہوائی سفر میں‌ جہاز تباہ ہوتے دیکھے‌ ہیں۔ لیکن سفر سے رکا نہیں۔ بہت سے لوگ روڈ پر مرتے دیکھے، پر سفر نہیں چھوڑا۔ بہت سے لوگوں‌کو گھروں کے اندر مرتے دیکھا، پر گھر کے اندر ہونے سے مجھے ڈر نہیں لگا
 
تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:

قیصرانی بھائی کچھ عرصہ پہلے میں بھی ایسے ہی جوش والی باتیں کیا کرتا تھا
لیکن اب ایسا بالکل نہیں ہے
کیوں ؟؟؟؟ یہ مت پوچھنا مگر آپ کو جوش دیکھ کر اچھا لگا
کیپ اٹ اپ مین
8)
 
تیشہ

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

قیصرانی صاحب ، ایک بات اور بھی ہے وہ یہ کہ ضروری نہیں کہ ہر رکن اس بات کو پسند کرے جس کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذپ یا ایسے بھیجے جانے والے پیغامات کا جواب ہی نہ ملے۔ ممکن ہے وہ رکن پیغام بھیجنے والے کو ہی پسند نہ کرتا ہو۔یا پھر پس منظر میں رہنا پسند کر رہا ہو۔ مجھے جب کسی کی کمی محسوس ہوتی ہے یا کوئی خاموش لگنے لگے تو میں چند یا کم از کم ایک کوشش ضرور کرتی ہوں ذپ بھیج کر۔ لیکن جب کچھ اراکین نے جواب ہی نہیں دیا تو پھر میں یہ ظن رکھتی ہوں کہ شاید لاگ آن نہ ہونے کے سبب پیغام نہیں پڑھا ہو ۔ لیکن جب محفل پر کسی جگہ اس رکن کا پیغام بعد میں نظر آرہا ہو تو پھر یہی خیال آتا ہے کہ شاید اس رکن کو آپ سے بات کرنا ہی پسند نہیں تو بس پھر بات خود ہی ختم ہو جاتی ہے ۔ البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب ہمیں یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ ہم اس رکن کو پسند نہیں کریں یا اسے نظر انداز کردیں گے ۔وہ نام ہر حال میں محترم ہی رہتے ہیں ، بس یہ ہوتا ہے کہ ایک خلیج خودبخود پیدا ہو جاتی ہے اور پھر آپ فیصلہ نہیں کر سکتے آسانی سے کہ پیغام بھیجیں یا نہیں چاہے ذپ چاہے محفل پر۔

میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت نہیں گذارتی لیکن یہاں محفل میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے بھی گنتی کے سہی چند نام ایسے ضرور دیکھے جو اس یقین کا سبب بنتے ہیں کہ سائبر ورلڈ میں سب کچھ جھوٹ نہیں ہوتا ۔ مجھے یقین ہے کہ اردو محفل بھی ایسے ناموں سے خالی نہیں۔

تیلے بھائی ، میرا تجربہ مختلف ہے لیکن آپ کی بات سے اختلاف نہیں۔ ضرور ایسے لوگ بھی ہیں جو قول و فعل میں سچ کے اظہار کی جرات نہیں رکھتے ۔
شگفتہ (باجی کہوں کے آپی بتا دیں) کچھ عرصہ پہلے میرا بھی یہی خیال تھا اور کئی بار باجو نے ہم کو بتایا کے اس دینا پر اعتبار مت کرنا مگر میں نے کہا نہیں مجھے تو ہمیشہ اچھے لاگ ہی ملے ہیں
مگر اب ایسا نہیں ہے ایک تجربے نے میرے خیالات تبدیل کر دیے ہیں
اچھے لوگ ضرور ہوتے ہیں مگر بہت کم اور زیادہ تر نے اچھا ہونے کا ماسک پہنا ہوتا ہے
اور پھر جب وہ یہ ماسک اتارتے ہیں تو بہت ہی بھیانک چہرے نظر آتے ہیں

:?

:lol: :lol: باجو دوسروں کو بتاتی ہیں بھئی ذرا بچ کے ، سنبھل کے ،
مگر باجو بچاری خود ہر بار رگڑے میں آجاتی ہے کسی نہ کسی طرح سے ۔ :cry: :oops:
شکر ہے وقت سے پہلے آنکھیں چوپٹ کھل جاتی ہیں میری چھٹی حس کے ساتھ ساتھ ۔ تو کچھ نقصان ہونے سے بچ بچاؤ ہوجاتا ہے ۔ :)
ALLAH کا خاص کرم فضل میرے ساتھ ہے ۔ 8)
 
تیلے شاہ

محفلین
ہا ہا ہا
باجو اس بار آپ کی حس بہت بہت دیر میں بیدار ہوئی
کم از کم مجھ کو پہلے عقل آگئی تھی
:wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی کچھ عرصہ پہلے میں بھی ایسے ہی جوش والی باتیں کیا کرتا تھا
لیکن اب ایسا بالکل نہیں ہے
کیوں ؟؟؟؟ یہ مت پوچھنا مگر آپ کو جوش دیکھ کر اچھا لگا
کیپ اٹ اپ مین
جو کام آٹھ سال میں‌ نہیں ہوا، وہ ابھی ہو بھی گیا تو کیا فکر ہے :)
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جاوید بھائی میرا تجربہ بہت کم ہے نیٹ کے دوستوں کے بارے میں مگر کچھ ایسے تجربے ہوچکے ہیں کے
اب دل نہیں کرتا کسی پر اعتبار کرنے کو
تیلے شاہ بھائی، یہ بات توآپ کی ٹھیک ہے لیکن میں نے آپ کوبتایاہے کہ ہرکوئی بھی ایسانہیں ہوتاکہ اس سے دوستی کی جائے اورہرکوئی ایسابھی نہیں ہوتاکہ اس کواگنورکیاجائے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے بندہ چاہتاہے کہ بات کرے لیکن وہ بات نہیں کرتے اورکچھ ایسے ہوتے ہیں کہ جن سے بات نہیں کرنے کوبھی جی نہیں چاہتاتوبھی وہ بات کرتے ہیں۔
تواس میں صرف ایک بات ہے جوآپ اسکونصحیت سمجھ لیں یاکہ ایک مشورہ کہ جن سے آپ محبت کرتے ہیں وہ اگرناراض ہوبھی جائے توکچھ نہیں، ہاں اگرجوآپ سے محبت کرتاہے آپ سے بات کامتمنی ہے اسکوناراض نہ کیجئے گا۔ بس اصل بات یہی ہے کہ ہم اپنی میں کے پیچھے ہی پڑے رہتے ہیں اوراسکوبھی اگنورکرجاتے ہیں جوہم پرجان چھڑکتاہے۔ توبھائی، سب سے دوستی رکھیں لیکن ایک خاص حد تک اس سے آگے نہ خودجائیں اسکو جانے دیں توپھرہی دوستی رہتی ہے اس کے آگے توپھروہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ اورہی بن جاتی ہے۔
خوش رہیں اورخوش رکھیں۔

والسلام
جاویداقبال
 
تیشہ

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
ہا ہا ہا
باجو اس بار آپ کی حس بہت بہت دیر میں بیدار ہوئی
کم از کم مجھ کو پہلے عقل آگئی تھی
:wink:

:lol: :lol: نہیں ٹھیک وقت پر بیدار ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ جو ہوا اگر نہ ہوتا تو میں اندھی بہری ہی رہتی ۔ :lol: 8)
بہت سی آگاہیاں ہوئی ہیں ۔۔ بہت سے پردے اٹھے ہیں آنکھوں کے سامنے سے ۔ :lol:

اور یہ سب کی مہربانیاں کہ اک بار پھر مجھے عقل آتے جاتے آگئی سمجھ آگئی ہے ۔ 8) :p
کبھی کبھی اک چھوٹا سا ہیپینڈ آپکے لئے بہت کارآمد نکل آتا ہے۔ :lol:

مگر خیر ۔ ۔۔ ۔
 
رضوان

محفلین
بھائی قیصرانی اور تمام اہلِ محفل کو سلام
بھائی جس بندہ کو بھی ایک دفعہ محفل کی چاٹ لگ جائے وہ اگر محفل پر کسی مجبوری یا کسی اور وجہ سے نہ بھی آئے تو بھی کسک رہتی ہے۔ اب کیا کریں
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
ہاں اس بات کا مجھے انتہائی افسوس ہے کہ ساتھیوں کو وقت پر مطلع نہ کرسکا لیکن جیسے میرے ساتھ ہوا ایسے ہی یقیناً محب، شمشاد، جیہ، سارا خان وغیرہ کے ساتھ بھی ہو رہا ہوگا۔ یعنی اہلِ خاندان کے ساتھ مصروفیت اور پھر نِٹ کی بیوفائیاں۔
محب پاکستان آئے ہوئے ہوں گے۔ شمشاد بھائی سے میری بات ہوئی تھی وہ ایک اہم خاندانی تقریب میں مصروف تھے مجھے بھی انہوں نے مدعو کیا لیکن اپنے ایک خاندانی المیہ کی وجہ سے میں گاؤں چلا گیا اور پھر ان سے بات بھی نہیں ہوسکی۔ جس کا مجھے اب تک افسوس ہے۔ خیر یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔
تیلے شاہ اور قیصرانی جمعرات کو میرا بیٹا ڈیرہ اسماعیل خان سے سوہن حلوہ لایا اور وہ دیکھتے ہی میرے ذہن میں کس کا خیال آیا آپ دونوں کی باتوں کا۔

جیتے رہو دوستو سدا خوش رہو
:eek:
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اب ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اگر میں ایک ایکٹو ممبر ہوں اور میں 1 ہفتے کے لیے نہیں‌ آتا، اور واپسی پر اس امید سے سارے پیغامات پڑھوں، کہ شاید کسی نے میری کمی کو محسوس کیا ہو۔ اور ایک ہفتے کے ڈیڑھ دو ہزار پیغامات پڑھ کر بھی مجھے پتہ چلے کہ نہیں جی، کسی نے مجھے یاد نہیں‌کیا۔ کیا میرا دل چاہے گا کہ میں دوبارہ سے اس محفل پر اسی جذبے سے واپس آؤں؟

قیصرانی بھائی مجھے سب کا تو نہیں پتہ لیکن میں نے یہاں آپ کی ایک دن کی غیرحاضری کو بھی بہت محسوس کیا تھا۔۔آپ کی نظر سے شاید میرا کوئی پیغام گزرا ہو۔۔ یہاں ابھی میری سب لوگوں سے تو جان پہچان نہیں ہے لیکن جن سے ہے میں نے ان سب کی غیر حاضری کا پوچھا ہے۔۔ میں جیہ،محب، ظفری، اور شمشاد چا کے بارے میں پوچھا ہے۔۔ اور ان کو سب کو بہت مِس بھی کیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:

بہت شکریہ رضوان بھائی، آپ کو مس تو بہت کیا پر میں نے لسٹ سے پہلے ہی باہر نکال رکھا ہے کہ آپ کا بیٹا آیا ہوا ہے :) ویسے یاد کرنے کا بہت بہت شکریہ اور حلوہ اکیلے اکیلے تو نہیں‌کھا لیا ہوگا ناں؟ کچھ ہمیں بھی ای میل میں‌ اٹیچ کرکے بھیج دیں‌ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
اب ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اگر میں ایک ایکٹو ممبر ہوں اور میں 1 ہفتے کے لیے نہیں‌ آتا، اور واپسی پر اس امید سے سارے پیغامات پڑھوں، کہ شاید کسی نے میری کمی کو محسوس کیا ہو۔ اور ایک ہفتے کے ڈیڑھ دو ہزار پیغامات پڑھ کر بھی مجھے پتہ چلے کہ نہیں جی، کسی نے مجھے یاد نہیں‌کیا۔ کیا میرا دل چاہے گا کہ میں دوبارہ سے اس محفل پر اسی جذبے سے واپس آؤں؟

قیصرانی بھائی مجھے سب کا تو نہیں پتہ لیکن میں نے یہاں آپ کی ایک دن کی غیرحاضری کو بھی بہت محسوس کیا تھا۔۔آپ کی نظر سے شاید میرا کوئی پیغام گزرا ہو۔۔ یہاں ابھی میری سب لوگوں سے تو جان پہچان نہیں ہے لیکن جن سے ہے میں نے ان سب کی غیر حاضری کا پوچھا ہے۔۔ میں جیہ،محب، ظفری، اور شمشاد چا کے بارے میں پوچھا ہے۔۔ اور ان کو سب کو بہت مِس بھی کیا ہے۔
جی آپی میں نے وہ پیغام دیکھا تھا۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے پوچھا اگرچہ میں بتا کر گیا تھا :D
 
قیصرانی ، سب سے پہلے تو مبارکباد کے مستحق ہو کہ اتنی فکر انگیز پوسٹ کی تم نے اور یوں سب کو بات کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔ میں بھی کچھ جلدی میں پاکستان آیا اور پھر اتنی باقاعدگی سے محفل پر نہیں آسکا جس باقاعدگی سے آتا تھا مگر کوشش میں ہوں ہمہ تن اور تمہاری اس پوسٹ‌ سے جذبے پھر سے جوان ہوتے محسوس ہورہے ہیں۔

نیٹ پر دوستی کے متعلق بھی خیالات پڑھے ، میں سمجھتا ہوں کہ جب تعلق ہو تو سچا ہو ، نیٹ اور کوئی اور دنیا کی تخصیص کیسی ۔ بیوفائی ، دھوکا اور جھوٹ کیا اصلی دنیا میں کم ہے میںنے تو حقیقی زندگی میں زیادہ دیکھا ہے کیوں کہ آپ کے منہ پر آپ کو برا کوئی کم ہی کہتا ہے جب کہ نیٹ‌پر عموما لوگوں کو جذبات کا اظہار زیادہ کرتے پایا ہے ۔ باقی اچھے برے لوگ ہر جگہ ہر قوم اور ہر زمانے میں ہوتے ہیں ، اس وجہ سے نہ آپ لوگوں سے ملنا اور اعتبار کرنا چھوڑ سکتے ہیں اور نہ دوست بنانا۔ قیصرانی نے بہت اچھی مثالیں دی ہیں حادثات کی مگر حادثوں کے باوجود ہم زندگی کے معمولات ترک نہیں کرتے۔

مجھے محفل اور اس کے ممبران بہت یاد آتے ہیں آجکل اور میں جلد ہی زیادہ باقاعدہ ہو جاؤں گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
محب علوی تمہاری پوسٹ دیکھ کر قیصرانی کو یہ کہنے کو دل کرتا ہے
قیصرانی تمہاری محنت رنگ لے آئی
محب علوی کو کھینچ کر محفل میں لے آئی
 
Top