بہنیں ماؤں جیسی ہوتیں ہیں ۔ از ناعمہ عزیز

شمشاد

لائبریرین
یہ کونسا مراسلہ تھا شمشاد بھائی میں نے ابھی ابھی پھر سے کون کس کو مس کر رہا تھا چیک کیا لیکن وہاں تو میں نے پرمزاح کو کلک کیا ہوا ہے اور بہت بہت شکریہ اس پر میں بہت بہت ہنسی تھی

کسی اور دھاگے کا نہیں، اس دھاگے کا مراسلہ ہے۔ صفحہ نمبر 1، مراسلہ نمبر 20

ربط یہ رہا
 

تعبیر

محفلین
ن
کسی اور دھاگے کا نہیں، اس دھاگے کا مراسلہ ہے۔ صفحہ نمبر 1، مراسلہ نمبر 20

ربط یہ رہا
اوپس سوری :-(
رات دیر سے نیٹ استعمال کرنے کے نٖقصانات یہی ہوتے ہیں کہ آدھی نیند میں آپ ایسے ہی کارنامے کر سکتے ہیں اور مجھے لالچ بھی تو ہوتا ہے کہ محفل پر ہر جگہ اپنی حاضری لگواؤں
میں نے ٹھیک کر دیا ہے شمشاد بھائی :)
یہ غلطی پہلے بھی کی تھی کہیں لیکن اسے میں نے اسی وقت ٹھیک بھی کر دیا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی اس بات کا علم ہے کہ یہ کارنامہ ہی تھا۔ اتنا تو سمجھتا ہوں ناں بہت سے اراکین کو جن میں ایک آپ بھی ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور یہ آپ کی اپنائیت اور مان ہی تھا کہ آپ نے اس کی نشان دہی بھی کی :)
خوش اور آباد رہیے
 

کاشف اختر

لائبریرین
واہ بہت زبردست ! آج پھر میرے کسی فرینڈ نے یہ نظم فیس بُک پر شیر کی اور شاعر کے نام کی جگہ ( نامعلوم ) لکھا ۔ میرے ذہن کے کینوس پر ایک دم سے آپ کی نظم پوری آب و تاب کے ساتھ ہویدا ہوگئی ! دوبارہ پڑھ کر پہلے سے زیادہ لطف آیا !
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہ بہت زبردست ! آج پھر میرے کسی فرینڈ نے یہ نظم فیس بُک پر شیر کی اور شاعر کے نام کی جگہ ( نامعلوم ) لکھا ۔ میرے ذہن کے کینوس پر ایک دم سے آپ کی نظم پوری آب و تاب کے ساتھ ہویدا ہوگئی ! دوبارہ پڑھ کر پہلے سے زیادہ لطف آیا !
بہت شکریہ ممنون ہوں :) اس نظم کی کافی کانٹ چھانٹ کی تھی میں نے پچھلے سال.
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں
جھلستی دھوپ میں پریاں
یہ چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
تمھاری عزتوں کیچادروں کی
جان سے بڑھ کر حفاظت کرتی رہتی ہیں
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں
یہ اپنی خواہشوں کے بھی
گلے تک گھونٹ دیتی ہیں
یہ پھولوں سے کہیں نازک
تمھارا مان ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر ہی
یہ اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو
یونہی تنہا سی بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمتوں میں لکھے جانے کی
دعائیں رب سے کرتی ہیں!
یہ اپنے حصے کی خوشیاں
بھی تم پر وار دیتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
یہ کیونکر ایسا کرتی ہیں؟

ارے کیونکہ
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں
رہی فیس بک کی بات تو وہاں پر یہ نظم لوگ اپنی سمجھ کر بھی لگا دیتے ہیں ہاہاہا
 

ہادیہ

محفلین
زبردست خیال ..اچھی اعلی سوچ کو لفظوں میں بیان کرنے کی زبردست کوشش:) :applause:
بہنیں واقعی ایسی ہوتی ہیں ۔ :battingeyelashes:
:rose::rose::thumbsup::thumbsup::thumbsup::rose::rose:
جزاک اللہ خیرا
 
Top