شکریہ مہوش بہنا۔ آجکل دراصل نون کا کافی بخار چڑھا ہوا ہے عوام کو اس لئے پوچھاتھا کہ ان اصحاب کا اصل چہرہ بھی نظر آجائے۔ ابھی بھی لوگ توقع کرتے ہیں کہ نون والے قانون و آئین اور پاکستان کے عوام کے حقوق کی پاسداری کریں گے۔ ان کی عوام سے محبت کا اندازہ تو ان کے اس رویہ سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ صرف نام نہاد "مذہبی" عناصر کو خوش کرنے کے لئے انہوں نے کبھی بھی طالبان کی اور ان کی کاروائیوں کی مذمت نہیں کی۔ اتنا پیار ہے انہیں عوام سے۔عمران خان اور نواز شریف اور دیگر تمام سیاسی لیڈر صرف ہوا کے رخ پر چلنے والے لوگ ہیں۔ جبکہ اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو ہوا کے رخ پر نہ چلے، جو عوام کے مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بس ہاں میں ہاں نہ ملاتا جائے بلکہ قوم کو صحیح رستہ دکھائے چاہے اس طرح قوم کو خواب غفلت سے جگانے میں اس کی اپنی مقبولیت میں کمی ہی کیوں نہ واقع ہو۔
حسن نثار کی یہ گفتگو اس حوالے سے بہت اہم ہے جہاں انہوں نے بات صاف کی ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈر صرف عوام میں مقبولیت چاہتے ہیں اس لیے عوام کے سامنے جا کر صرف ان کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور کبھی حقوق سے ہٹ کر انہیں انکے فرائض نہیں بتاتے ہیں کیونکہ عوام کو انکے فرائض بتانے سے عوام میں انکی مقبولیت میں کمی آتی ہے۔
جیتی رہو
۔۔۔۔۔
فیصل بھائی یہ آپ نے مجھے یہاں سے چلے جانے کی خوشی میں دعا دی
خرم صاحب کیا تبدیلی محسوس کی ہے اب تک آپنے ابو ظہبی کے ماحول میںاور پاکستان کے ماحول میں؟
مع السلام