بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

نہ تو ہوش سے تعارف، نہ جنوں سے آشنائی
یہ کہاں پہنچ گئے ہم تری بزم سے نکل کے
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ آج تو شگفتہ اس دھاگے میں رونق لگا رہی ہیں۔
------------------------------------------------------------


اس کے باہر صرف ڈر ہے رات کے ہنگام کا
اک دھندلکا صبح کا ہے اک دھندلکا شام کا
(منیر نیازی)
 

عمر سیف

محفلین
نہ دل ہی ٹھرا ، نہ آنکھ جھپکی ، نہ چين پايا، نہ خواب آيا
خدا دِکھائے نہ دشمنوں کو ، جو دوستی ميں عذاب ديکھا
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈ بویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے ؟ جگ میں ہوئے ہو رُسوا بھی؟
اس کے سِوا ہم کُچھ بھی نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاں

(ابن انشاء)
 

راجہ صاحب

محفلین
نیازِ عشقِ بتاں ہے کیسا، غرورِ حسن و شباب کیا ہے
یہ آنسوؤں کا خراج کیوں ہے، یہ حسرتوں کا حساب کیا ہے
(سرور)
 

عمر سیف

محفلین
میں نے تو اپنے واسطے کی تھی دعائے وصل
الٹا اثر ہوا وہ رقیبوں سے مِل گیا
ہستی میں ہیں عدم کے مزے عاشقوں کو داغ
قالب میں جان آتے ہی پہلو سے دل گیا
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے ہی حُسن سے ہیں لرزہ براندام طیور
جو بھی آتا ہے، اٹھائے ہوئے جال آتا ہے
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لئے
اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
(فراز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top